12/07/2025
*موٹاپا اور خون کی سپلائی*
اضافی چربی کی وجہ سے جسم میں ٹشو فیکٹر، فیبرینوگن، اور فیکٹر VII و VIII جیسے کلوٹنگ فیکٹرز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ خون کو زیادہ آسانی سے جمنے پر مائل کرتے ہیں۔
موٹے افراد کے جسم میں Plasminogen Activator Inhibitor-1 (PAI-1) کی مقدار بڑھتی ہے، جو خون کے جمنے کو تحلیل کرنے کے عمل کو روکتا ہے۔ نتیجتاً بنے ہوئے لوتھڑے وقت پر تحلیل نہیں ہوتے۔
موٹاپا کئی سوزش والے سائٹو کائنز کے اخراج میں اضافہ کرتا ہے،
جو جگر کو کلوٹنگ فیکٹرز بنانے کی ترغیب دیتے اور بلڈ کو "زیادہ گاڑھا" بناتے ہیں۔
موٹاپا خون کی نالیوں کی اندرونی سطح کو متاثر کرتا ہے، جس سے نالیاں خون کا بہاؤ کنٹرول کرنے کی صلاحیت کھوتی ہیں۔
یہ تبدیلیاں خون میں لوتھڑے بننے کا رجحان بڑھاتی ہیں۔
موٹاپا کی وجہ سے حرکت کم ہوتی ہے، خاص طور پر لمبے وقت تک بیٹھنے یا لیٹنے کی صورت میں۔
یہ حالت خون کے ٹھہراؤ کا سبب بنتی ہے، جو خطرہ بڑھاتی ہے۔
موٹاپا آپ کے جسم میں خون کی سپلائی کا نظام متاثر کر کے نہ صرف آپ کو دیگر جسمانی مسائل میں مبتلا کرتا ہے،
بلکہ یہ جان لیوا تک ہو سکتا ہے۔
بروقت وزن کنٹرول کر کے اپنے خون کی سپلائی کا نظام متاثر ہونے سے بچائیں۔
صحت کے متعلق آگاہی کیلئے چینل فالو اور شئر کریں