Fazal sahil

Fazal sahil Homeopathic treatment

22/04/2025

ویریکوسیل کیا ہے اور اس کا علاج؟ Varicocele
یوں تو مردوں میں بانجھ پن یعنی اولاد نہ ہونے کی درجنوں وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں ویریکوسیل (Varicocele) بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ مردانہ بانجھ پن میں مبتلا تقریباً %40 مرد ویریکوسیل کا شکار نکلتے ہیں۔
ویریکوسیل کیا ہے ؟ ویریکوسیل میں Testies یعنی خصیوں کو خون سپلائی کرنے والی نالیاں پھول جاتی ہیں۔جو کہ دونوں خصیوں میں ہوسکتا ہے لیکن زیادہ تر یہ بائیں (Left side)طرف ہی ہوتا ہے۔اب جب خصیوں کے خون کی نالیوں میں ویریکوسیل کی وجہ سے سوجن پیدا ہوگئی تو ظاہری بات ہے کہ ان میں دوران خون کی رفتار سست پڑ جاتی ہے جو کہ خصیوں کی نشوونما سمیت مادہ تولید یعنی سپرم کی افزائش میں رکاوٹ یا افزائش کی خرابی کا سبب بنتی ہے جس کی وجہ سے مردوں میں سپرم بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ اسی طرح ویریکوسیل مردانہ بانجھ پن کا سبب بنتا ہے۔

ویریکوسیل کی علامات
عموماً ویریکوسیل کے مریضوں میں کوئی علامت نہیں ہوتی اور کچھ مریضوں میں علامتیں اس وقت سامنے آتی ہیں۔جب ویریکوسیل کی وجہ سے Sc***um یعنی خصیوں کی تھیلی پھول جاتی ہے۔
ویریکوسیل کی علامات میں خصیوں میں درد یا تکلیف شامل ہوسکتی ہے، خاص طور پر کھڑے ہونے یا جسمانی کام کرنے کے بعد، اور متاثرہ خصیے کی سوجن کا ہونا، مزید بظاہر مڑی ہوئی یا سوجی ہوئی رگیں بھی نظر آ سکتی ہیں۔

ویریکوسیل کی وجوہات
ویریکوسیل کی کوئی خاص وجہ تو تاحال معلوم نہ ہوسکی لیکن میڈیکل میں خیال کیا جاتا ہے کہ خصیوں کی تھیلی(Sc***um) میں موجود خون کی نالیوں میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے یہاں نظام دوران خون ٹھیک نہیں رہتا مطلب خصیوں میں سے خون واپس ہوکر خونی بہاؤ میں شامل نہیں ہوسکتا جس کی وجہ سے خصیوں کی تھیلی (Sc***um)میں واقع خون کی پتلی نالیاں سوج جاتی ہیں یعنی کہ بڑھ جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ مریضوں میں ویریکوسیل کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے وراثتی ہسٹری کا ہونا ، ہارمونل تبدیلیاں کا ہونا اور موٹاپا سمیت دیگر وجوہات شامل ہوسکتی ہیں۔

ویریکوسیل کی تشخیص و علاج
جسمانی معائنہ اور الٹراساؤنڈ سے اس کی تشخیص کی جاتی ہے، اور ویریکوسیل سائز کے اعتبار سے ان کے تین(3)
۔Grade ہوتے ہیں،
لیکن اس کا علاج صرف سرجری سے کیا جاتا ہے,خوردبینی جراحی (Microscopic Surgery) بھی کی جا سکتی ہیں۔
جو کہ Urologist Doctor۔ کرتا ہے۔لہذا ٹوٹکوں اور دیسی دوائیوں سے پرہیز کریں،کیونکہ ٹوٹکوں اور دیسی دوائیوں کا اس میں کوئی فائدا نہیں ہوتا،

نوٹ: اگر کسی کو شادی کے ایک سال بعد اولاد نہ ہو رہی تو پھر پہلے اس کا Semen analysis test کروایا جاتا ہے،
اگر سیمن ٹیسٹ میں کوئی مسلئہ آ رہا ہو یعنی سپرم کم ہوں یا بکل زیرو آ رہے ہوں تو ، پھر مزید تشخیص کے لیے
خصویوں کا الٹراساؤنڈ کروایا جاتا ہے۔ کیونکہ ویریکوسیل بھی مردانہ بانجھ پن ایک بڑی وجہ ہوتی ہے،

18/11/2024

فاسفورس ہومیوپیتھک دوا
فاسفورس بہت سی بیماریوں خصوصا جلندار سوزش، السر، کینسر، دمہ، ٹی بی، ہڈیوں اور جوڑوں کی پرانی تکالیفات کو شفایاب کرنے کی طاقت رکھتی ھے، فاسفورس بگڑے ہوئے السر اور بیماری کے جمع شدہ مواد کو نکالتی ہے
فاسفورس کا مریض سردی کو زیادہ محسوس کرتا ہے۔ لیکن سر اور پاوں کو بستر سے باہر رکھتا ہے، میدہ میں جلن یا گرمی کا احساس گرم اشیاء سے زیادتی ہے ٹھنڈے پانی کی بے حد خواہش فاسفورس کی بڑی علامت ہے ہے
دماغی علامات اندھیرے سے خوف،اجنبی لوگوں سے خوف،غمگینی اور تشویش، شور سے بے حد حساس فاسفورس کی یقینی علامات ہیں
ہومیوپیتھک ڈاکٹر فضل الرحمان ساحل03476097585

11/10/2024

Address


Telephone

03476097585

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fazal sahil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Fazal sahil:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram