Usman Herbal Dawakhana

Usman Herbal Dawakhana Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Usman Herbal Dawakhana, Medical and health, Usman Herbal dawakhana, , Near Zic Petrol Pump Benazir Road Phatak 1 \4L, Okara.

یہ پیج آن لائن علاج معالجہ کے لیے بنایا گیا ہے
جس میں معدہ جگر کے تمام امراض ہیپاٹائٹس فیٹی لیور پتہ کی پتھری گردہ کی پتھری مائیگرین وزن کا کم کرنا مردانہ وزنانہ پوشیدہ امراض اولاد نرینہ ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کا بہترین علاج کیا جاتا ہے

03126953164

28/07/2025

الحمدللہ
ایزو سپرمیا کا مریض علاج کی بدولت صحت یاب ہوا۔۔

اللہ کریم تمام مسلمانوں کو صحت کاملہ عطاء فرمائیں

28/07/2025
28/07/2025

الحمدللہ
ناامیدی سے امید تک کا سفر

11/07/2025

حلال رستوں کے متلاشیوں کیلئے نایاب ہربل یونانی مرکب۔۔۔

02/07/2025

*یورینری ٹریک انفیکشن کی 5 عام علامات وجوہات اور تحفظات*

*1* *علامات*

🔥 پیشاب کرتے وقت جلن یا درد

🚽 بار بار پیشاب آنے کی خواہش

🌙 رات کو زیادہ پیشاب آنا

🌫️ پیشاب کا گدلا یا بدبو دار ہونا

🤕 کمر یا پیٹ کے نچلے حصے میں درد

⚠️ یورینری ٹریک انفیکشن کی 5 ممکنہ وجوہات:

🚫 صفائی کا خیال نہ رکھنا

💧 کم پانی پینا

🧻 پیشاب روک کر بیٹھنا

🧬 ذیابیطس یا کمزور مدافعتی نظام

🦠 بیکٹیریا یا فنگس کا انفیکشن

🛡️ یورینری ٹریک انفیکشن سے بچاؤ کی 5 احتیاطی تدابیر:

💧زیادہ پانی پیئیں

🧼 ذاتی صفائی کا خاص خیال رکھیں

🚽 پیشاب کو کبھی نہ روکیں

🍋 قدرتی مشروبات جیسے لیموں پانی استعمال کریں

مشورے کے لیے معالج سے وقت پر رجوع کریں

💖 *بہترین انسانیت* یہی ہے کہ ہم دوسروں کی صحت کا خیال رکھیں!

یورینری ٹریک انفیکشن ایک عام مگر نظر انداز ہونے والا مسئلہ ہے، جو وقت پر علاج نہ ہونے کی صورت میں پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے۔
آئیں ہم خود بھی احتیاط کریں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں

صحت مند رہیں، محفوظ رہیں

اپنے امراض کی تشخیص اور علاج کے لیے اپ ہم سے مشاورت کر سکتے ہیں :-

عثمان ہربل دواخانہ اوکاڑہ
03126953164

17/06/2025

*معدے، مثانے اور جگر کی گرمی کا علاج ۔۔*

آلو بخارا کو 7 دن استعمال کریں اور دواؤں کے ہزاروں روپے بچائیں ۔

معدے، مثانے اور جگر کی گرمی جیسے مسائل صرف مردوں کو ہی نہیں بلکہ عورتوں کو بھی درپیش ہوتے ہیں۔ جس سے ہاتھ اور پاؤں کی تلوے جلنے لگتے ہیں، دل گھبراتا ہے اور ایسے محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے سر پر وزن رکھ دیا ہو اور مزاج چڑچڑا ہو جاتا ہے، یہ سب اس وقت ہوتا ہے جب خون میں اس ایک چیز کی تھوڑی سی زیادتی ہو جاتی ہے جسے طبی زبان میں "صفرا" کہتے ہیں۔

جسم میں سے یہ صفراوی مادہ خارج کرنے کے لیے قدرت نے آپ کو ایک ایسا تحفہ دیا ہے جو لاکھوں نہیں چند روپوں میں مل جاتا ہے،

معدے، مثانے اور جگر کی گرمی کا علاج:-
اسکے لیئے آپ کو آلو بخارے اور املی لینی ہے، پر اس کو استعمال کیسے کرنا ہے وہ جان لیں۔

۔ آپ نے آلو بخارے کے 7 دانے اور املی کے 5 دانے لینے ہیں اور پھر اگر ہو سکے تو مٹی کے برتن میں یا پھر شیشے کے گلاس میں ڈال کر پانی ملا کر رات کو بھگو دیں۔

۔ کچی مٹی کے برتن سے اثر 10 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے ، اس لیے کوشش کریں کہ مٹی کا برتن ملے، اس کو کسی دھات کے برتن میں نہیں بھگونا کیونکہ بجائے فائدے کے نقصان ہوگا۔
۔ صبح ہاتھ سے اچھی طرح مسل کر ان کی گھٹلیاں نکال دیں اور اس میں حسب ذائقہ مٹھاس ملا کر نہار پیٹ پی لیں، اگر آپ میٹھا نہیں ملانا چاہتے تو اس میں کالا نمک یا سفید نمک بھی ملا سکتے ہیں۔

۔ 7 دن تک مسلسل استعمال کریں ، ان شاءاللہ جسم میں ٹھنڈک پڑ جائے گی۔ یہ نسخہ انتہائی سادہ اور صدیوں سے آزمودہ ہے، یہ خون میں صفرا کو نارمل کرتا ہے اور جگر، معدے اور مثانے کی گرمی ٹھیک کرتا ہے۔۔

13/06/2025

(((( قانون حکمت ))))

ہم دوا دیتے تو ہیں لیکن شفا دیتا ہے تو *

خاک میں اکسیر کے جوہر دکھا دیتا ہے تو *

زہر میں بھی تیری قدرت سے شفا موجود ہے *

گر نہ ہو رحمت تیری تریاق بھی بے سود ہے *

الہی آرزو یہ ہے کہ جو آے شفا پائے *


مریض لا دوا آکر یہاں اپنی دوا پائے *

لیکن ہاتھ ہے تیرے حیات و موت کے ساماں *

کوئ ہے شاد صحت سے کوئ ہے مرض سے نالاں *

نیست در قانون حکمت صنف قسمت را علاج *

طشت فکر بو علی ایں جا زبام افتادہ است *

14/05/2025

پتے کا مرض ، بر وقت علاج ضروری

پتہ انسانی جسم کا ناشپاتی کی شکل کا گول تھیلی نما عضو ہے جو جگر کے داہنے حصہ کی زیریں سطح پرموجود ہوتا ہے۔ یہ تھیلی چار انچ لمبی اور ایک انچ چوڑی ہوتی ہے۔ پتہ کی مختلف بیماریاں ہوتی ہیں جن میں پتے میں پتھری بن جانا بھی شامل ہے ۔

پتے کے مرض کی علامات۔۔۔۔۔۔۔
پتہ کے امراض کی علامات کبھی کبھی واضح طور پر ظاہر نہیں ہوتے ہیں اور اگر بر وقت توجہ نہ ملے تو یہ مسائل بڑھ بھی سکتے ہیں۔ پتے کے امراض کی چند بنیادی علامات مندرجہ ذیل ہیں :
ً * پسلیوں کے نیچے دائیں جانب شدید درد ہونا پتے کے مرض کی علامت ہے ۔ یہ کبھی ہلکا اور کبھی شدید شکل اختیار کر سکتا ہے۔ مگر خاص نشانہ یہ ہے کہ پتے کا درد اوپر کی جانب بڑھاتا ہے.
ً * متلی اور قے آنا بھی پتہ کے مرض کی علامت ہوسکتی ہے۔ پتہ کی بیماری میں نظامِ انہضام صحیح طرح کام نہیں کرتا جس کے باعث کچھ کھا کہ متلی محسوس ہوتی ہے۔
ً *بخار کا آنا اور بلڈ پریشر لو ہو جانا پتے کی خرابی کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔بخار پتے کے انفیکشن کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔
ً *اگر آپکو ہر تھوڑی دیر بعد حاجت محسوس ہونے کی شکایت ہے تو یہ بھی پتہ کی بیماری کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔
ً *یرقان پتہ کی پتھری اور بیماری کو ظاہر کرتا ہے۔
ً *کبھی کبھار بعض مریضوں میں پتھری کی وجہ سے پس پڑ جاتی ہے اسکی وجہ سے شدید پیٹ میں درد ہوتاہے
ً *عورتوں اور عمر رسیدہ افراد کو پتے کے مسائل درپیش آنے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں ۔
اسکی دیگر علامات میں بدہضمی، گیسٹرک پرابلم، کھانے کے بعد پیٹ کا پھول جانا، قبض، سر چکرانا، خون کی کمی، ایکنی اور پھوڑے پھنسیاں نکل آناشامل ہیں۔

اسباب
*اس مرض کے ہونے کا ایک بڑاسبب کاربوہائیڈریٹ خصوصاً چینی وغیرہ کا زیادہ استعمال ہے۔ زیادہ چکنی غذاؤں سے بھی پتہ کا درد ہو سکتاہے۔
پتہ کی سوزش ایک مزمن مرض ہے جو درجہ بدرجہ ورم پتہ۔ پتہ میں اور اس پاس رطوبات کا اجتماع اور اخری درجہ میں پتے کی پتھریاں بنتی ہیں۔ اسی اخری درجہ میں پتے کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔
ً *موٹے لوگ جنکے خون میں کولیسٹرول لیول زیادہ ہو تو اس سے پتے میں پتھریاں بنتی ہیں
*اگر پتہ میں سوزش زیادہ عرصے تک رہے تو یہ پتھری کا سبب بن سکتی ہے۔
*ذیابیطس بھی پتے کے مرض خاص طور سے پتھری بن جانے کی وجہ ہو سکتا ہے ۔
*جو لوگ زیادہ ڈائٹنگ کرکے جلدی وزن کم کر لیتے ہیں ان کے جگر میں کولیسٹرول پیدا کرنے لگتا ہے جس سے پتے کے مسائل ہو سکتے ہیں ۔ بھوکا رہنے سے پتے کی کارکردگی متاثر ہو جاتی ہے ۔

احتیاط وتجاویز
پتے کی پتھریاں اگر زیادہ بڑی ہوجائے تو آنت کا منہ بند کرسکتی ہے۔ ایسا کم ہی ہوتا ہے لیکن اگر ہوجائے تویہ پتہ پھٹنے سے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر پتہ پھٹ جائے اور پتا نہ چلے تو پیٹ میں بڑے پیمانے پر خطرناک انفیکشن پھیل سکتاہے۔ اسکے خطرات ۶۵ سال سے زائد عمرکے افراد میں زیادہ ہوتے ہیں۔ پتہ میں کینسر بہت کم دیکھنے میں آتاہے تاہم اگرفوری خیال نہ کیا جائے تو پتے کا مرض کینسر بھی بن سکتا ہے :
*پتہ کی پتھری میں مریض کی غذا کا بہت خیال رکھنا چاہئے۔ عموماً موٹے لوگ جنکے خون میں کولیسٹرول لیول زیادہ ہے اس سے ان کے پتے میں پتھریاں بنتی ہیں۔ لہٰذا چربی اور کولیسٹرول بڑھانے والی غذائیں مثلاً انڈہ،مکھن، گوشت وغیرہ کم کھائیں۔ وزن کم کرنے اور چربی کم ہونے سے باربار ہونے والے درد کا امکان کم ہوجاتاہے۔
*روغنِ زیتون پتے کی پتھری میں مفید ہے۔
*چقندر ، کھیرا اور گاجر تینوں کا100ملی لیٹرتازہ جوس پینے سے پتہ صاف ہو جاتا ہے دن میں دو بار استعمال کریں۔
*پتھری کی صورت میں مولی کا استعمال بے حد مفیداورزود اثر ہوتاہے۔
*اسکے علاوہ ناشپاتی پتہ کی تمام بیماریوں میں مفید ہے۔
*پتے کی پتھری کی وجہ سے لاحق ہونے والے درد کیلئے پیٹ کے اوپری حصے کی سکائی کریں۔
درد پتہ کی صورت فوری طور پہ اعصابی تریاق 1/20 ایک ماشہ ہمراہ دودھ بہترین رزلٹ دیتا ہے۔
پتھریوں کے علاج کیلیئے قشری اعصابی ملین۔ امروسیا۔ اور سالٹ میگنیشیا والا مسہل بہترین ہیں۔ مگر ان کے ساتھ صبح نہار منہ ایک چمچ روغن زیتون اور ایک چمچ رس لیموں دیں۔
پتے کی پتھریوں کا ایلوپیتھک میں کوئی علاج نہیں۔ وہ صرف اپریشن سے پتہ نکال دیتے ہیں۔ لہذا اپریشن سے پہلے مندرجہ بالا علاج ضرور ازمائیں۔

پتے کو نکلوانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

اگر اعضاءکی اہمیت کی بات کی جائے تو پتے کا نمبر سب سے آخر میں ہوگا۔

درحقیقت اکثر تو اس عضو کی ضرورت ہی نہیں پڑتی اور اکثر اوقات طبی مسائل کے باعث اسے جسم سے نکالنا پڑتا ہے۔

پتہ آپ کے پیٹ میں جگر کے بالکل نیچے دائیں جانب ہوتا ہے اور امرود کی شکل کے اس عضو میں ایک سیال بائل یا صفرا ہوتا ہے۔

یہ سیال جگر میں بنتا ہے جو کہ چربی اور مخصوص وٹامنز کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔

جب آپ کھاتے ہیں تو جسم اسے خارج کرنے کا سگنل دیتا ہے۔

تاہم اگر پتہ نکال دیا جائے تو یہ سیال جگر سے براہ راست آنتوں میں بغیر کسی مسئلے کے چلا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر عام طور پر پتے میں پتھری کی صورت میں اسے نکال دیتے ہیں۔

ویسے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ پتے کو نکالنے کی وجہ کیا ہوتی ہے، وہ ہے پتھری، یعنی بائل کا ٹھوس شکل اختیار کرلینا اس پتھری کا باعث بنتا ہے اور عام طور پر اس کی علامات بھی سامنے نہیں آتیں۔

مگر کئی بار یہ پتے اور چھوٹی آنت کے درمیان موجود نالی میں پھنس جاتی ہے اور انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔

ایسا ہونے پر شانوں کے درمیان، معدے اور سینے میں شدید درد ہوتا ہے جبکہ دل متلانا اور قے وغیرہ کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

اگر اس کا علاج نہ کرایا جائے تو یہ علامات بدترین ہوتی چلی جاتی ہیں پھر یرقان، بخار، سردی محسوس ہونا، چائے جیسا پیشاب اور بیٹھنا تک ناممکن ہوجاتا ہے۔

پتے میں پتھری لبلبے کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیشتر ڈاکٹر پتے میں پتھری کی صورت میں اسے نکالنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ مستقبل میں مسائل سے بچا جاسکے۔

ڈاکٹر عام طور پر اس مرض کے لیے پہلے جسمانی معائنہ، لیب ٹیسٹ اور الٹراساﺅنڈ یا اسی قسم کا کوئی ٹیسٹ کرتے ہیں۔

وہ دیکھتے ہیں کہ پتہ یا لبلبہ ورم کا شکار تو نہیں اور پتھری کی تشخیص کی کوشش کرتے ہیں۔

اگر پتہ ورم کا شکار ہو تو ڈاکٹر جلد اسے جسم سے نکالنے کا مشورہ دیتے ہیں اور لبلبے کے پاس ہو تو ڈاکٹر چند دن انتظار کرتے ہیں۔

عام طور پر آپریشن کے بعد بھی زندگی معمول پر نہیں آتی بلکہ درد، گلے میں تکلیف، دل متلانے یا الٹیوں کی شکایت ہوسکتی ہے، عام طور پر آپریشن کے بعد مکمل ریکوری میں ایک سے تین ہفتے لگ جاتے ہیں۔

پتہ نکالے جانے پر اکثر افراد کے نظام ہاضمہ پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے، مگر کچھ لوگوں کو ہیضے کی شکایت ہوسکتی ہے، کیونکہ جسم میں بائل کو ذخیرہ کرنے کے لیے جگہ نہیں رہتی، تو جسم کے لیے اضافی سیال کو جذب کرنا مشکل ہوجاتا ہے جو کہ تیزابی ہونے کے باعث موشنز کا باعث بنتا ہے۔
پتہ نکلوا دینے والے افراد جلد یا بدیر شوگر کا شکار ہوجاتے ہیں۔

04/05/2025

**پتے کی پتھری بنانے والی خوراکیں**

1. **چکنی اور تلی ہوئی اشیاء:**
- زیادہ چکنائی والا کھانا، جیسے قورمہ، بریانی، فاسٹ فوڈ، سموسے، پکوڑے، فرنچ فرائز، برگر وغیرہ۔
- یہ اشیاء جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتی ہیں، جو کہ پتھری کی ایک بڑی وجہ ہے۔

2. **زیادہ چینی اور نشاستہ والی خوراک:**
- کیک، بسکٹ، چاکلیٹ، سفید ڈبل روٹی، میٹھے مشروبات، کولڈ ڈرنکس وغیرہ۔
- یہ چیزیں جسم میں انسولین کی مزاحمت (insulin resistance) کو بڑھاتی ہیں، جو پتھری کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔

3. **زیادہ پروسیس شدہ کھانے:**
- پیک شدہ اشیاء جیسے چپس، نوڈلز، فریز کیے ہوئے کھانے۔
- ان میں موجود مصنوعی اجزاء جگر اور پتے پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔

4. **زیادہ ریڈ گوشت (سرخ گوشت):**
- گائے، بکرے یا بھیڑ کا گوشت اگر حد سے زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ بھی پتے کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔

5. **کم فائبر والی خوراک:**
- ایسی خوراک جس میں ریشہ کم ہو، جیسے چاول، سفید آٹا، بغیر چھنے آٹے کی روٹی۔
- فائبر کی کمی نظامِ انہضام میں سستی پیدا کرتی ہے اور پت کے بہاؤ کو روکتی ہے۔

# # # **پتے کی پتھری سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر**

1. **متوازن خوراک کا استعمال:**
- سبز پتوں والی سبزیاں، دالیں، پھل، بھوسی والا آٹا، دلیہ اور جو کا استعمال کریں۔
- زیتون کا تیل یا سرسوں کا تیل استعمال کریں، گھی یا بناسپتی سے پرہیز کریں۔

2. **وزن کو قابو میں رکھیں:**
- موٹاپا پتے کی پتھری کا ایک بڑا سبب ہے۔ مناسب ورزش اور متوازن خوراک کے ذریعے وزن کو مناسب حد میں رکھیں۔

3. **باقاعدگی سے کھانا کھائیں:**
- کھانے میں بہت لمبے وقفے سے پرہیز کریں۔ طویل وقفوں سے پتہ ٹھیک طرح سے خالی نہیں ہوتا اور پتھری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

4. **پانی کا وافر استعمال:**
- دن میں کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی پینا پت کے بہاؤ کو درست رکھتا ہے اور پتھری کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

5. **کولیسٹرول پر کنٹرول رکھیں:**
- خون میں کولیسٹرول کی سطح کو چیک کراتے رہیں۔ اگر یہ بڑھا ہوا ہو تو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوا یا خوراک میں تبدیلی کریں۔

6. **شکر اور نمک کا اعتدال سے استعمال:**
- میٹھے اور نمکین کھانوں کی زیادتی بھی جسمانی توازن کو بگاڑتی ہے۔

7. **زیادہ دیر بیٹھے نہ رہیں:**
- جسمانی سرگرمی (Physical Activity) بہت ضروری ہے۔ روزانہ کم از کم 30 منٹ چہل قدمی کریں۔

8. **چائے اور کافی کا محدود استعمال:**
- کیفین کا زیادہ استعمال بعض افراد میں پتھری کے امکانات بڑھا سکتا ہے۔

# # # **نتیجہ:**

پتے کی پتھری ایک تکلیف دہ بیماری ہے مگر مناسب طرزِ زندگی اور خوراک سے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ قدرتی، کم چکنائی والی اور فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال، مناسب ورزش، اور پانی کا استعمال اس بیماری سے بچاؤ کے بنیادی اصول ہیں۔

اگر آپ کو پہلے سے ہی اس کی علامات محسوس ہو رہی ہوں، جیسے پیٹ کے دائیں جانب درد، متلی، یا کھانے کے بعد بھاری پن، تو فوری طور پر اپنے طبیب سے رجوع کریں۔

03/05/2025

🌹 99 اَسْمَآءُالْحُسْنٰى اورانکےفضائل 🌹

(ہر وِرْد کے اول و آخر ایک بار درود شریف پڑھ لیجیے۔)

*1- یَارَحْمٰنُ:*
جو کوئی صبح کی نماز کے بعد 298 بار پڑھے گا خداعزوجل اس پر بہت رحم کریگا۔

*2- یَارَحِيْمُ:*
جو کوئی ہر روز 500 بار پڑھے گا دولت پائے گا اور مخلوق اس پر مہربان اور شفیق ہوگی۔

*3- یَاْمَلِكُ:*
90 بار جو غریب روزانہ پڑھے تو غربت سے نجات پائیگا۔

*4ْ۔ یَاقُدُّوسُ:*
جو سفر کے دوران ورد کرتا رہے تو تھکن سے محفوظ رہیگا۔

*5- یَاسَلَامُ:*
111 بار پڑھکر بیمار پر دم کرنے سے شفا حاصل ہوگی۔

*6- یَامُؤْمِنُ:*
جو بیمار 115 بار پڑھکر اپنے اوپر دم کرے تو تندرستی پائیگا۔

*7- یَامُهَيْمِنُ:*
29 بار روزانہ پڑھنے والا ہر آفت و بلا سے محفوظ رہیگا۔

*8- یَاعَزِيزُ:*
حاکم یا افسر کے پاس جانے سے قبل 41 بار پڑھ لیجیے وہ مہربان ہو جائیں گے۔

*9- یَاجَبَّارُ:*
اس کا مسلسل ورد رکھنے والا غیبت سے بچا رہیگاـ

*10ْـ یَامُتَكَبِّرُ:*
١ـ سونے سے پہلے 21 بار پڑھنے سے ڈراؤنے خواب نہیں آئیں گے۔
٢ـ زوجہ سے ملاپ سے پہلے 10 بار پڑھ لینے سے نیک بیٹے کا باپ بنے گا۔

*11- یَاخَالِقُ:*
جو 300 بار پڑھیگا تو اسکا دشمن مغلوب ہوگا۔

*12ْـ یَابَارِئُ:*
ہر جمعہ کو 10 بار پڑھنے والے کو بیٹا عطا ہوگاـ

*13ْـ یَامُصَوِّر:ُ*
جو بانجھ عورت 7 روزے رکھے اور افطار کیوقت 21 بار اَلْمُصَوِّرُ پڑھکر پانی پر دم کرکے پی لیا کرے اسکو نیک بیٹا عطا ہوگاـ

*14- یَاغَفَّار:*
اسکو ہمیشہ پڑھنے والا نفس کی بری خواہشات سے چھٹکارا پائیگا۔

*ُ15- یَاقَهَّار:ُ*
100 بار مصیبت آ پڑنے پر پڑھنے سے مشکل آسان ہوگی۔

*16- یَاوَهَّابُ:*
7 بار روزانہ پڑھنے سے ہر دعا مقبول ہوا کریگی۔

*17َّ۔ یَارَزَّاقُ:*
جو فجر کے فرض و سنت کے درمیان 41 دن تک 550 بار پڑھے گا تو دولتمند ہوگا۔

*18- یَافَتَّاحُ:*
کسی بھی وقت دن میں روزانہ 7 بار پڑھنے سے دل روشن ہوگا۔

*19- یَاعَلِيمُ:*
اسکو بکثرت پڑھنے سے دین و دنیا کی معرفت عطا ہوگی۔

*20- یَاقَابِضُ:*
30 بار جو روزانہ پڑھیگا دشمن پر فتح پائیگا۔

*21- یَابَاسِطُ:*
40 بار پڑھنے والا مخلوق سے بے پرواہ ہوگا۔

*22ْ۔ یَاخَافِضُ:*
جو اس کو 500 بار پڑھ لے گا دشمن سے اَمان میں رہیگا۔

*23- یَارَافِعُ:*
روزانہ 20 بار پڑھنے والے کی مراد پوری ہوگی۔

*24- یَامُعِزُّ:*
جو شبِ جمعہ (جمعہ اورجمعرات کی درمیانی رات) نمازِ عشاء کے بعد 140 بار پڑھیگا، مخلوق کی نظر میں اسکی عزت وحرمت اور ہیبت بڑھیگی۔

*25- یَامُذِلُّ:*
جو کوئی 75 بار پڑھکر سجدہ کرے اور کہے "یاالہٰی عزوجل فلاں ظالم کے شر سے مجھے محفوظ رکھ" تو اللہ عزوجل اسے امان دیگا اور اپنی حفاظت میں رکھیگا۔
(فلاں کی جگہ ظالم کانام لیاجائے)

*26- یَاسَمِيْعُ:*
جو 100 بار روزانہ پڑھکر دعا مانگے گا تو دعا قبول ہوگی لیکن پڑھنے کے دوران گفتگو نہ کرے۔

*27- یَابَصِيرُ:*
عصر کے ابتدائی وقت سے لیکر غروبِ آفتاب تک جو روزانہ 7 بار پڑھیگا تو اچانک موت سے محفوظ رہیگا۔

*28- یَاحَكَمُ:*
ہر نماز کے بعد 80 بار پڑھنے والا کسی کا محتاج نہ ہوگا۔

*29- یَاعَدْلُ:*
جو نمازِمغرب کے بعد ہزار بار پڑھیگا آسمانی بلاؤں سے نجات پائیگا۔

*30- یَالطِيفُ:*
جو روزانہ تَحِیَّةُ الْوُضُو کے بعد 100 بار پڑھیگا تو بیماریوں سے صحت ملیگی، مشکلات سے نَجات ملیگی اور بیٹیوں کےنصیب کھلیں گے۔
*نوٹ:* وضو کے فورا بعد اعضاء خشک ہونے سے پہلے جو دو نوافل ادا کیے جائیں انکو تحیةالوضو کہتےہیں۔

*31- یَاخَبِيرُ:*
نفسِ امارہ (برائی کاحکم دینے والا نفس) کے ہاتھوں گرفتار شخص اس کا وظیفہ کرے تو نجات پائیگا۔

*32- یَاحَلِيمُ:*
اسکو کاغذ پر لکھ کر دھو کر کھیتی پر چھڑکنے سے زراعت ہر آفت سے محفوظ رہیگی۔

*33- یَاعَظِيمُ:*
7 بار پانی پر پڑھکر دم کر کے پینے سے پیٹ درد سے حفاظت ہوگی۔

*34- یَاغَفُورُ:*
جسے سردرد ہو یا بیماری ہو یا غم پیش ہو 3 بار یاغفور کی مقطعات لکھ کر کھانے سے شفاء ہوگی۔
*نوٹ:* اسم پاک کو کاغذ پر لکھ کر اسکی گیلی سیاہی پر روٹی کا ٹکڑا لگائیں یہاں تک وہ نقش روٹی میں جذب کر لے اسکو مقطعات کہتے ہیں۔

*35- یَاشَکُوْرُ:*
5 ہزار بار روزانہ پڑھنے والا قیامت میں بلند مرتبہ پائیگا۔

*36- یَاعَلِيُّ:*
3 بار پڑھکر سوجن پر دم کرنے سے شفا ہوگی۔

*37- یَاكَبِيرُ:*
9 بار پڑھکر بیمار پر دم کرنے سے شفا ہوگی۔

*38- یَاحَفِيْظُ:*
جو روزانہ 16 بار پڑھیگا ہر طرح سے بہادر رہیگاـ

*39- یَامُقِيْتُ:*
جسکی آنکھ سرخ ہو اور درد کرے تو 10 بار پڑھکر دم کرنے سے شفا ہوگی۔

*40- یَاحَسِيْبُ:*
روزانہ 70 بار پڑھنے والا ہر آفت سے محفوظ رہیگا۔

*ُ41- یَاجَلِيلُ:*
10 بار پڑھکر مال و اسباب اور رقم وغیرہ دم کرنے سے چوری سےحفاظت ہوگی۔

*42- یَاكَرِيمُ:*
بستر پر پڑھتے پڑھتے سو جانے سے فرشتے دعا کرتے ہیں۔

*43- یَارَقِيْبُ:*
پھوڑے پھنسی پر 3 بار پڑھکر پھونک مارنے سے شفا ہوگی۔

*44- یَامُجِيْبُ:*
3 بار پڑھکر دم کرنے سے سر درد دور ہوگا۔

*45- یَاوَاسِعُ:*
بچھو کاٹ لے تو 70 بار پڑھکر دم کرنے سے زہر اثر نہ کریگا۔

*46- یَاحَكِيْمُ:*
ہر نماز کے بعد 80 بار پڑھنے والا کسی کا محتاج نہ ہوگا۔

*47- یَاوَدُوْدُ:*
ایک ہزار بار پڑھکر کسی کھانے پر دم کر کے کھلانے سے دشمنی ختم ہوگی۔

*48- یَامَجِيْدُ:*
گرمیوں میں پڑھنے سے پیاس سے حفاظت ہوگی۔

*49- یَابَاعِثُ:*
جو سات بار پڑھکر اپنے اوپر پھونک کر حاکم و افسر کے پاس جائے تو حاکم و افسر مہربان ہوگا۔

*50- یَاشَهِيْدُ:*
صبح سورج نکلنے سے پہلے نافرمان بچے یا بچی کی پیشانی پر ہاتھ رکھکر آسمان کی طرف منہ کر کے 21 بار پڑھنے سے بچہ و بچی نیک بنیں گے۔

*51- یَاحَقُّ:*
قیدی آدھی رات ننگے سر 108 بار پڑھے تو رہائی پائیگا۔

*52- یَاوَكِيْلُ:*
عصر کے وقت سے لیکر غروب آفتاب تک 7 بار پڑھنے والا آفت سے پناہ پائیگا۔

*53- یَاقَوِيُّ:*
جمعہ کی دوسری گھڑی میں پڑھنے سے بھولنے کا مرض دور ہوگا۔

*54- یَامَتِيْنُ:*
جس بچے کا دودھ چھڑا دیا ہو اس کو کاغذ پر لکھ کر پلانے سے اسےسکون ملیگا،
جس عورت کا دودھ کم ہو اسے لکھکر پلانے سے دودھ زیادہ ہوگا۔

*55- یَاوَلِيُّ:*
اسے زیادہ پڑھنے والے کی بیوی فرمانبردار ہوگی۔

*56- یَاحَمِيْدُ:*
گندی باتوں کی عادت نہ جاتی ہو وہ 90 بار پڑھکر کسی خالی پیالے یا گلاس پر دم کر کے اسی میں پانی پیا کریں، ایک بار کا دم کیا ہوا پیالہ یا گلاس سالوں تک چلا سکتے ہیں۔

*57- یَامُحْیِيْ:*
گیس ہو یا پیٹ یا کسی اور جگہ درد ہو یا کسی عضو کے ضائع ہونے کا خوف ہو تو 7 بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرنے سے فائدہ ہوگا۔

*58- یَامُمِيْتُ:*
روزانہ 7 بار پڑھکر اپنے اوپر دم کرنے سے جادو اثر نہیں کریگا۔

*59- یَاحَيُّ:*
جو بیمار ہزار بار پڑھے شفا پائیگا۔

*60- یَاقَيُّومُ:*
صبح کو طلوعِ آفتاب سے پہلے زیادہ پڑھنے سے لوگ دوست رکھیں گے۔

*61- یَاوَاجِدُ:*
ہر نوالے پر پڑھنے سے وہ نوالہ پیٹ میں نور ہوگا اور بیماری دور ہوگی۔

*ُ62- یامَاجِدُ:*
جو کوئی 10 بار پڑھکر شربت وغیرہ پر دم کر کے پی لے گا بیمار نہ ہوگا۔

*63- یَاوَاحِدُ:*
جسے ڈر لگتا ہو وہ تنہائی میں 1001 (ایک ہزارایک) بار پڑھ لے تو اسکا خوف جاتا رہیگا۔

*64- یَاأَحَدُ:*
1- تنہائی میں 1000 (ہزار) بار پڑھنے والا نیک بن جائیگا۔
2۔ 9 بار پڑھکر حاکم اور افسر کے پاس جانے والا عزت اور سرفرازی پائیگا۔

*65- یَاصَمَدُ:*
1000 (ہزار) بار پڑھنے والا دشمن پر فتح پائیگا۔

*66- یَانُوْرُ:*
جو 7 بار سورة النور پڑھے پھر 1001 (ایک ہزارایک) بار اس کو پڑھے تو اسکا دل روشن ہوگا۔

*67- یَامُؤَخِّرُ:*
کسی بھی نماز کے بعد 100 بار پڑھنے سے دل اللہ عزوجل کی محبت اور یاد میں رہیگا۔

*68- یَااَللّٰہُ:*
ہر نماز کے بعد 100 بار پڑھنے سے باطن کشادہ ہوگا۔

*69- یَاقَادِرُ:*
1- مشکل آ پڑے تو 41 بار پڑھنے سے مشکل آسان ہوگی۔
2- دوران وضو ہرعضو دھوتے وقت پڑھنے سے دشمن (انسان ہو یا جن) اغوا نہیں کر سکے گا۔

*70- یَامُقْتَدِرُ:*
1۔ 20 بار روزانہ پڑھنے سے اللہ عزوجل کی رحمتوں کے سائے میں رہیگا۔
2- نیند سے بیدار ہو کر 20 بار پڑھنے سے ہر کام میں اللہ عزوجل کی مدد شامل رہیگی۔

*71- یَامُقَدِّمُ:*
جنگ یا خوف کی جگہ بےچینی کی حالت میں پڑھیں۔

*72- یَامُؤَخِّرُ:*
100 بار روزانہ پڑھنے سے سب کام پورے ہوں گے۔

*73- یَاأَوَّلُ:*
100 بار روزانہ پڑھنے سے بیوی محبت کریگی۔

*74- یَاآخِرُ:*
جو کسی جگہ جائے اسکو پڑھ لے تو وہاں عزت پائیگا۔

*75- یَاظَاهِرُ:*
گھر کی دیوار پر لکھ لینے سے دیوار سلامت رہیگی۔

*76- یَابَاطِنُ:*
جو کسی کو امانت سونپے یا زمین میں دفن کرے تو اسمیں اَلْبَاطِنُ لکھ کر رکھدے تو اسمیں خیانت نہ ہوگی۔

*77- یَاوَالِيْ:*
کورے پیالے پر لکھ کر اسمیں پانی ڈال کر گھر کے درودیوار پر ڈالنے سے گھر آفتوں سے امن میں رہیگا۔

*78- یَامُتَعَالِی:*
مشکل ترین کاموں میں اسکی کثرت مفید ہے۔

*79- یَابَرُّ:*
7 بار پڑھکر بچے پر دم کر کے اللہ عزوجل کے سپرد کرنے سے بالغ ہونے تک وہاں بچہ بلاؤں سے محفوظ رہیگا۔

*80- یَاتَوَّابُ:*
چاشت کی نماز کے بعد 360 بار پڑھنے والے کو خالص توبہ نصیب ہوگی۔

*81- یَامُنْتَقِمُ:*
تین جمعہ تک اسکو کثرت سے پڑھنے سے دشمن دوست بن جائیگاـ

*82- یَاعَفُوُّ:*
گناہگار اسکی کثرت کرے تو اسکے گناہ معاف ہوجائیں گے۔

*83- یَارَءُوْفُ:*
ظالم سے مظلوم کا پیچھا چھڑانے والا 10 بار پڑھکر ظالم سے بات کرے تو وہ اسکی سفارش قبول کریگا۔

*84- یَامَالِكَ الْمُلْكِ:*
اس کی کثرت سے خوشحالی نصیب ہوگی۔

*85- یَاذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ:*
1- اس کی کثرت سے خوشحالی نصیب ہوگی۔
2- اس کی کثرت کر کے دعا کرنے سے دعا قبول ہوگی۔

*86- یَامُقْسِطُ:*
شیطانی وسوں کے لیے 100 بار پڑھنا مفید ہے۔

*87- یَاجَامِعُ:*
چاشت کے وقت غسل کر کے آسمان کی طرف منہ کر کے 10 بار پڑھیں اور ہر بار میں ایک انگلی بند کرتے جائیں پھر اپنے منہ پر ہاتھ پھیر لیں تو تھوڑے عرصہ میں جدا ہونے والے عزیز و اقارب جمع ہو جائیں گے۔

*88- یَاغَنِيُّ:*
چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے پڑھنے سے ریڑھ کی ہڈی، گھٹنوں، جوڑوں کا درد یا جسم کے کسی حصے کا بھی درد جاتا رہیگا۔

*89- یَامُغْنِيُ:*
ایک بار پڑھکر ہاتھوں پر دم کر کے درد کی جگہ ملنے سے سکون ملے گا۔

*90- یَامَانِعُ:*
شوہر ناراض ہو تو بیوی اوربیوی ناراض ہو تو شوہر سونے سے پہلے بچھونے پر بیٹھ کر 20 بار پڑھے تو صلح ہو جائیگی۔ (تاحصولِ مراد)

*91- یَاضَآرُّ:*
جسے کوئی منصب و عہدہ ملے اور وہ اس پر؛قائم رہناچاہے تو وہ ہر شبِ جمعہ (جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اور ایامِ بیض میں 100 بار پڑھے۔
*نوٹ:* ہر اسلامی ماہ کی 13، 14 اور 15 تاریخ کو ایامِ بیض کہتے ہیں۔

*92- یَانَافِعُ:*
کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے 20 بار پڑھنے سے وہ کام مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔

*93- ھُوَاللّٰہُ الرَّحِیْمُ:*
ہر نماز کے بعد 7 بار پڑھنے سے شیطان کے شر سے حفاظت ہوگی اورخاتمہ ایمان پر ہوگا۔

*94- یَاهَادِيُ:*
جو آسمان کی طرف منہ کر کے ہاتھ اٹھا کر اس کوکثرت سے پڑھےاور وہ ہاتھ اپنی آنکھوں اورمنہ پر مل لے تو اہل معرفت کا مرتبہ پائیگا۔

*95- یَابَدِيْعُ:*
جسے سخت مہم درپیش ہو وہ 7000 (سات ہزار) بار پڑھے تو کامیاب ہوگا۔

*96- یَابَاقِيُ:*
جو سورج نکلنے سے پہلے 100 بار پڑھیگا دکھ سے محفوظ رہیگا۔

*97- یَاوَارِثُ:*
اس کا ورد کرنے والے کی عمر لمبی ہوگی۔

*98- یارَشِيدُ:*
جو شخص کسی کام کی تدبیر نہ جانتا ہو وہ مغرب و عشاء کے درمیان 1000 (ہزار) بار پڑھے، دل میں صحیح تدبیر آ جائیگی۔

*99- یاصَبُوْرُ:*
درد، رنج اور مصیبت کے وقت 33 بار پڑھنے سے سکون مليگا.

Address

Usman Herbal Dawakhana, , Near Zic Petrol Pump Benazir Road Phatak 1 \4L
Okara
56300

Telephone

+923126953164

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman Herbal Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Usman Herbal Dawakhana:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram