
10/12/2021
ترکی کالونی ڈیرہ اللہ یار(ڈیرہ محمدمیاں سومرہ )کے رہائشیوں کے لئے خوشخبری
عوام دوست ڈپٹی کمشنرجعفرآباد رزاق خان خجک اور ایکسئین انجنئیر طارق حسین لہڑی کی ذاتی کاوشوں اور دلچسپی سے ترکی کالونی کو بجلی فراہمی کامنصوبہ منظور ہوگیا ۔ اور کئی سالوں سے فنی اور اضافی فنڈز کے باعث تعطل کے شکار منصوبے کو ایکسین طارق علی لہڑی نے چارج سنبھالنے کے دوماہ کے اندر ترکی کالونی کا بذات خود دورہ کرکے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور اسٹیمیٹ میں تمام فنی پیچیدگیوں اور اعتراضات کو دور کرنے کویقینی بناتے ہوۓ اسے حکام بالا سے منظور کروایا ہے جس سے ترکی کالونی کے رہائشیوں کو علیحدہ نئے فیڈر سے بجلی کی فراہمی ممکن ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیرہ اللہ یار شہری آبادی کو ایک مزید فیڈر دستیاب ہونے سے سٹی جھٹ پٹ پربجلی کھپت کا دباؤ کم ہوجاۓ گا اسٹیمیٹ کی منظوری کے بعد ایکسین طارق حسین لہڑی نے اپنے واقع دفترکوئٹہ میں ہنگامی اجلاس منعقدکرکے متعلقہ لائن اسٹاف اور ایس ڈی او معشوق علی منجھو کو جنگی بنیادوں پر سائٹ پرسامان کی ترسیل اور کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرکے منصوبہ کی خودنگرانی کریں گے ۔