19/04/2026
یوم تاسیس
بابا فرید بلڈ سوسائٹی پاکپتن کے قیام کو 6 سال مکمل
پاکپتن (پریس ریلیز)
آج بابا فرید بلڈ سوسائٹی پاکپتن کے قیام کو چھ سال مکمل ہونے پر تنظیم کی جانب سے یومِ تاسیس بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بابا فرید بلڈ سوسائٹی پاکپتن چوہدری انصر صاحب مہمان خصوصی صاحب زادہ ڈاکٹر محمد حماد حسین چئیر مین فروغ علم فاؤنڈیشن اور شبیر بابر شجر دوست سپیشل پرسن رہنما پاکپتن نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا بہترین انداز میں اظہار کیا علاؤہ ازیں تنظیم کے سی ای او/فاونڈر محمد احمد بھٹی صاحب , ڈسٹرکٹ سینئر صدر یاسر وٹو صاحب ،صدر بابر علی بھٹی صاحب ،نائب صدر محمد اویس جٹ، چئیر مین محمد شہباز عباس مہار، وائس چیئرمین محمد یوسف وٹو صاحب ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غلام نبی سہو صاحب،جنرل سیکرٹری چوہدری عبد الرحمن ، ظفیر صدیقی ،نعمان فرید عطاری ،احمد خاں یوسفزئی ،محمد سلیم ودیگر رضاکاروں نے شرکت کی اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
بابا فرید بلڈ سوسائٹی گزشتہ چھ سالوں سے ضلع پاکپتن میں تھیلسیمیا، بلڈ کینسر اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ تنظیم نے نہ صرف ہزاروں مریضوں کی جان بچانے میں کردار ادا کیا بلکہ نوجوانوں میں خون عطیہ کرنے کے شعور کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں تھیلسیمیا کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ۔
اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ یہ سفر آسان نہیں تھا، مگر رضاکاروں کی محنت، عوام کے تعاون اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج تنظیم ایک مضبوط پلیٹ فارم بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک مدد پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
یومِ تاسیس کے موقع پر کیک کٹنگ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا اور تنظیم کی کامیابیوں کو سراہا گیا۔ آخر میں تمام ڈونرز، سپورٹرز اور ٹیم ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا جن کی بدولت یہ مشن کامیابی سے جاری ہے۔
آئیں آپ بھی اس کارواں میں شامل ہوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔
ٹیم بابا فرید بلڈ سوسائٹی پاکپتن میں شمولیت کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں
غلام نبی سہو ضلعی انفارمیشن سیکرٹری بابا فرید بلڈ سوسائٹی پاکپتن شریف
0300-6197566
محمد شہباز عباس مہار چئیر مین بابا فرید بلڈ سوسائٹی پاکپتن شریف
0302-9315291