Al Muzammil Herbal Clinic

Al Muzammil Herbal Clinic Al-muzammil Herbal Clinic

15/05/2025

اگلے چار پانچ دن سخت گرمی کا امکان ہے۔

اب درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک روز پہنچ رہا ہے جو کہ مزید چار پانچ دن بڑھتا رہے گا اس لئے اس بارے میں کچھ عرض کرنا چاہ رہا ہوں۔

انسانی جسم کا درجہ حرارت 41 ڈگری پر پہنچ جائے تو موت واقع ہونے کے امکانات 90 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ (موسمی درجہ حرارت نہیں انسانی جسم کا درجہ حرارت) اسی لئے شدید گرمی سے بزرگ لوگ بہت زیادہ متاثر ھوتے ھیں۔ لہذا بہتر ھے کے انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے ۔

احتیاط :
گوشت ، انڈہ ، اچار ، کوک ، پیسی ، تیز مرچ مصالحے ، پالک ، میتھی وغیرہ کھانے سے اجتناب کریں۔
کالا ، نیلا ، لال ، مہرون ، جامنی اور گہرے رنگ والے کپڑے پہننے سے پرہیز کریں۔
انتہائی گرمی کے اوقات صبح 9 سے شام 6 بجے تک بلا ضروری سفر نا کریں
نمک کا کم سے کم استمعال کریں
کالے رنگ کے اور مکمل بند جوتے کم سے کم پہنیں۔

کرنے والے کام :

کدو ، ٹینڈے ، اروی ، گھیا توری ، پیٹھا ، مولی ، کھیرا ، دودھ ، دیسی گھی ، شربت بزوری ، بلنگو اور شربت بادام پھلوں میں تربوز ، کیلا , خوبانی اور خربوزے کا استمعال کریں ۔

سفید ، گلابی ، سبز اور ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استمعال کریں
گھر سے نکلتے وقت گیلا تولیہ ضرور ساتھ رکھیں ۔ ممکن ہو تو سر اور گردن کسی کپڑے سے ضرور ڈھانپیں اور عینک کا استمعال بھی کریں ۔

سونف اور الائچی کا قہوہ گرمی کا بہترین توڑ ہے۔
املی اور آلو بخارے کا شربت پیاس کی شدت کو انتہائی کم کر دیتا ھے
پانی جس قدر ممکن ہو پئیں ۔ ٹھنڈے پانی کی بجائے گھڑے کا پانی استعمال کریں۔ پیاس کی شدت کنٹرول میں رہتی ہے۔

جتنی بار ممکن ہو دن میں غسل کریں
ہوا دار جوتا پہنیں جو کالے رنگ کا نا ہو۔

درخت لگائیں جو نہ صرف موجودہ گرمی کو کم کریں گے ۔
بلکہ سردی میں پڑنے والی سموگ کا بھی توڑ ہیں ۔

اللہ تعالی ہم سب پر اپنی خاص رحمتوں کا نزول فرمائے۔ آمین

فیٹ لیوراور جگرکے جملہ امراض   اور پیٹ کے جملہ معاملات کی اصلاح مثلاً اپھارہ ، گیس ، تبخیر معدہ ، کھٹی ڈکاریں ، بد ہضمی ...
13/05/2025

فیٹ لیوراور جگرکے جملہ امراض
اور پیٹ کے جملہ معاملات کی اصلاح مثلاً اپھارہ ، گیس ، تبخیر معدہ ، کھٹی ڈکاریں ، بد ہضمی وغیرہ کے لیے انتہائی آسان اور سستا نسخہ

اجزاء
سفید زیرہ 100 گرام -سونف100گرام-اجوائن 100گرام-
میتھی دانہ 50 گرام --- کلونجی 50 گرام -
رائی 50گرام گندھک آملہ سار50گرام

تمام اجزاء کو گرائینڈ کرلیں اب اس میں نمک سیاہ ایک چمچ مکس کرلیں اسے جار میں محفوظ کرلیں ۔
نوٹ۔ بلڈ پریشر کے مریض نمک نہ ڈالیں۔

وزن کم کرنے کے لیے صبح نہار منہ ایک چمچ نیم گرم پانی اور سہ پہر جب پیٹ خالی ھو ایک چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ لے سکتے ہیں ۔ ورنہ صبح شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا شمس الحکماء استاز الحکماء محقق طب مخدوم سید مزمل حسین نقوی بخاری حسنی الحسینی
03005244994

12/05/2025

بانس کا مربہ
بانس کے مربہ کے فائدے
کیا اپکا قد چھوٹا ہے اور اپ پریشان ہیں ،اپ کی پریشانی دور کرنے کے لیے ہم لائے ہیں بانس کا مربہ جو 21 دن میں چار انچ قد بڑھائے ۔ بچوں کے رکے ہوئے قد کو لمبا کرتا ہے ۔
بانس کہ مربہ سے سانس کا مسئلہ تنگی دمہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔ بانس کا مربہ جن بچوں کی صحت نہیں بنتی ،ان کے لیے بہترین بانس کا مربہ ہیں ۔بانس کا مربہ روز کھانے سے بچہ صحت مند خوش باش موٹا تازہ نظر ائے گا۔

بانس جس طرح بڑھتا ہے اسی طرح تیزی سے بانس کا مربع قد بڑھانے میں بہترین ہے اور دماغ کو تیز کرتا ہے۔

اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ جوڑوں میں کڑکڑ کی آواز آتی ہے تو بانس کا مربہ استعمال کریں جوڑوں سے آوازیں آنا بند ہو جائیں گی۔
ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط کرنے کے لیے ۔ کیلشیم کی کمی دور کرے۔

اچھی کوالٹی کا بانس کا مربہ آپ کے امیونٹی سسٹم کو بڑھاتا ہے۔
بانس کا مربع کھائیں اور عمران خان کی طرح اپنا قد اور امیونٹی سسٹم اور ول پاور کو مضبوط کریں۔

مربہ بانس بنانے کا آسان طریقہ!
کچے بانس جو۔ابہی ابتدای مرحلے میں ہوں لیکر انکے چھلکے اتارلیں۔
پھر انکے گول گول ٹکڑے کاٹ لیں چھری کی مدد سے جو درمیانے سائز کے ہوں اسکے بعد ان ٹکڑوں میں چھوٹے چھوٹے سوراخ بنائیں دندانے دار چمچ کی مدد سے۔۔پھر پانی ابالیں جب ابلنے لگے تو بانس کے ٹکڑیں اس میں ڈال دیں اور پکائیں ۔۔
اور الگ سے چینی کی چاشنی تیار کریں مناسب مقدار میں اور ابلے ہوۓ بانس کے ٹکڑے اس چاشنی میں ڈال ہلکی آنچ پر دو سے تین۔منٹ ہلائیں۔۔۔( لذت و ذائقہ میں اضافہ کیلۓ ایک دن رات ڈھانپ کر رکھ دیں)
لیجیۓ آپکا مربہ تیار ہے
ٹھنڈہ کر کسی برتن میں محفوظ کرلیں

ایک ٹکڑا مربہ کا روزآنہ صبح نہار منہ کھلایا کرین۔ دو ماہ کورس کرین پھر دیکھین۔ کتنا قد مین اضافہ ھوتا ہے۔
اسکے ساتھ اگر ھو سکے تو کشتہ شاخ مرجان دانہ گندم برابر مکھن مین رکھ کر روزانہ صبح ناشتے کے بعد دے کر اوپر سے دودھ دین۔
#03005244994

شاہی پاور کیپسول برباد کی ہوئی طاقت پھر سے لوٹ آئے گی عمدہ اور قابل اعتماد نسخہ ہے اس کو ایک بار ضرور آزمائیں بہترین رزل...
12/05/2025

شاہی پاور کیپسول

برباد کی ہوئی طاقت پھر سے لوٹ آئے گی عمدہ اور قابل اعتماد نسخہ ہے اس کو ایک بار ضرور آزمائیں بہترین رزلٹ دیتا ہے انشاء اللہ تعالیٰ اس کے استعمال سے برباد ہوئی جوانی بحال ہو کر پھر سے طاقت و توانائی بحال کرتی ہے بلکہ مادہ منویہ میں بھی اضافہ کرتی ہے.
پہلے ہی دن عضو خاص لوہے کی طرح سخت اور انتشار بے تحاشا ہو گا۔
ایک ماہ استعمال کریں اس کے بعد کسی دوا کی ضرورت نہیں رہے گی.
کمر درد جوڑ گنٹھیا یورک ایسڈ اور مہروں کا درد چٹکیوں میں غائب ہو جائے گا انشاء اللہ تعالیٰ.

ھوالشافی۔۔
عقرقرحا 10 گرام
جنسگ 10 گرام
لونگ 10 گرام
جلوتری 10 گرام
دارچینی 10گرام
خراطین مصفی 10 گرام
ثعلب پنجہ 20 گرام
ثعلب مصری 20 گرام
مصطگی رومی 10 گرام
سلاجیت مصفیٰ 10 گرام
جڑ پان 10 گرام
مغز جائفل 10 گرام
اجوائن خراسانی 10 گرام
مروارید ناسفتہ 15 گرام
زعفران ایرانی 15 گرام
جواہر مہرہ خود ساختہ 05 گرام
عنبر اشہب 3 گرام
ورق طلاء 2 گرام

500 ملی گرام کیپسول بھر لیں یا شہد خالص دیسی کی مدد سے گولیاں نخودی بنا لیں .
استعمال..
1 کیپسول یا گولی رات کھانے کے بعد دودھ نیم گرم سے
فوائد...
زندگی تبدیل کر دینے والی دوائی ہے . اسکے اجزاء ایک خود منہ بولتا ثبوت ہیں زیادہ تعریف کرنے کا محتاج نہیں اسمیں شامل اجزاء ہی اپنی تعریف آپ ہے.
مقوی باہ.محرک.کمی انتشار .اعصابی جسمانی کمزوری.آلہ تناسل کی رگوں میں خون کی روانگی بڑھا کر کجی لاغری کودور کرکے آلہ تناسل کی لمبائی اور موٹائی میں اضافہ کرنے کے لیے مفید ھے ممسک بھی ھے.
بلکل کسی بھی قسم کے سائیڈ ایفیکٹ سے پاک ہے...
#03005244994

لاثانی ----------کمر درد ، کمر کے درمیان یا نچلے حصے یا ساری کمر میں درد محسوس ہونا جس سے چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے ‛ م...
05/05/2025

لاثانی
----------
کمر درد ، کمر کے درمیان یا نچلے حصے یا ساری کمر میں درد محسوس ہونا جس سے چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے ‛ مہروں کا اپنی جگہ سے ہل جانا یا سرک جانا ‛ مہروں پر دباؤ یا چوٹ ‛ پٹھے اکڑ جانا ‛ گردن میں بل پڑ جانا ‛ لاثانی ان امراض کا مجرب و شافی علاج ہے ۔
ھوالشافی ۔ ----
گوند کیکر ۔ سورنجان شیریں ۔ اسگندھ ناگوری ۔ گوند پیپل ہر ایک 2 تولہ ۔ کمرکس 3 تولہ ۔ بہمن سرخ 1 تولہ ۔ زعفران 6 ماشہ ۔ ہلدی دیسی 3 تولہ ۔
ترکیب تیاری ۔ تمام کوفتہ ادویات کو نہایت باریک کوٹ پیس کر زعفران کو علیحدہ پیس کر یکذات کر لیں ۔
خوراک۔۔ ۔ عمومی ۔ 5 گرام رات کو سوتے وقت ہمراہ دودھ یا آب تازہ ۔۔
شدت مرض میں دن میں دو بار صبح و شام ترکیب بالا ۔
پرہیز ۔ چند دن مکمل آرام کرے ۔گرم اور بادی غذا نہ استعمال کرے ۔ اعلی چیز ھے ۔۔

04/05/2025

کامیابی کی100 باتیں
1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو
2 غصے کو قابو میں رکھو
3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘
4 تکبر نہ کرو‘
5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو
6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو‘
7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو
8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو‘
9 والدین کی خدمت کیا کرو‘
10 منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو‘
11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو‘
12 حساب لکھ لیا کرو‘
13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو‘
14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو‘
15 سود نہ کھاؤ‘
16 رشوت نہ لو‘
17 وعدہ نہ توڑو‘
18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو‘
19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو‘
20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو‘
21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو‘
22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو
23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں,
24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو‘
25یتیموں کی حفاظت کرو‘
26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو,
27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ‘
28 بدگمانی سے بچو‘
29 غیبت نہ کرو‘
30 جاسوسی نہ کرو‘
31 خیرات کیا کرو‘
32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو‘
33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو‘
34 فضول خرچی نہ کیا کرو‘
35 خیرات کر کے جتلایا نہ کرو‘
36 مہمانوں کی عزت کیاکرو‘
37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو‘
38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو‘
39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو‘
40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں‘
41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو‘
42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ‘
43 مذہب میں کوئی سختی نہیں
44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ‘
45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو‘
46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ‘
47 جنسی بدکاری سے بچو‘
48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو,
49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو‘
50 نفاق سے بچو‘
51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو‘
52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے,
53 منتخب خونی رشتوں میں شادی نہ کرو
54 مرد کو خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے‘
55 بخیل نہ بنو‘
56 حسد نہ کرو,
57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو‘
58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو‘
59 گناہ اور شدت میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو‘
60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو‘
61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی‘
62 صحیح راستے پر رہو‘
63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو‘
64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو‘
65 مردہ جانور‘ خون اور سور کا گوشت حرام ہے‘
66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو‘
67 جواء نہ کھیلو‘
68 ہیرا پھیری نہ کرو‘
69 چغلی نہ کھاؤ،
70 کھاؤ اور پیو لیکن اصراف نہ کرو‘
71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو‘
72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو‘ انھیں مدد دو‘
73 طہارت قائم رکھو‘
74 اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو‘
75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے‘
76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ‘
77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا‘
78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو‘
79 جس کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو‘
80 پوشیدہ چیزوں سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)‘
81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو‘
82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے‘
83 زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو‘
84 دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ‘
85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو,
86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو‘
87 صحیح(سچ) کا ساتھ دو‘ غلط سے پرہیز کرو‘
88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو‘
89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں‘
90 اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے‘
91 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو‘
92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو‘
93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو‘
94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے‘
95 مذہب میں رہبانیت نہیں‘
96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے‘
97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ‘
98 خود کو لالچ سے بچاؤ‘
99 اللہ سے معافی مانگو‘ یہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے
100 ’’جو شخص دست سوال دراز کرے اسے انکار نہ کرو‘‘۔...

بسم اللہ الرحمن الرحیم اللھم صل علی محمد وال محمد پروردگار عالم کا شکر ادا کرتے ہوئےاے اللہ ،اے وہ کہ جس کا انعام ہر منع...
04/05/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اللھم صل علی محمد وال محمد

پروردگار عالم کا شکر ادا کرتے ہوئے

اے اللہ ،اے وہ کہ جس کا انعام ہر منعم سے زیادہ ہے اور جس کے شکر سے ہر شکر کرنے والے کا شکر عاجز ہے،میں نے اپنے علاوہ تیرے غیر سے امیدیں وابستہ کر نے و الے بہت سوں کو آزمایا ہے تو میں نے دیکھا کہ جس نے بھی تیرے غیر کا قصد کیا وہ محروم رہا، اور تیری بارگاہ والے راستے کے علاوہ ہر راستہ مسدود ہے ہر خیر تیرے پاس موجود ہے اور تیرے علاوہ کسی کے پاس کوئی خیر نہیں ہے۔ اے وہ ذات کہ جس کا میں نے اسی کو وسیلہ بنایا اور اس کا سبب اسی کو قرار دیا ۔اور میں نے خوشی اور رنج والم میں ہمیشہ اسی سے مدد طلب کی ہے اور اسی پر اعتماد کیا ہے۔ میں کبھی تیرے غیر کا بندہ نہیں رہا کہ تیرے علاوہ کوئی میرا مولا ہوتا۔ اور تیرے علاوہ کسی سے رزق نہیں پایا۔ کہ اس سے نیکی اور احسان جاری رکھنے کو کہتا۔ میں نے تیرے علاوہ کسی کے در کا رُخ نہیں کیا۔لہذا اپنے نزدیک ترین دروازے سے مجھے دور نہ کر۔اے وہ صاحب قدرت کہ بندوں کے مطالبات جسے خستہ نہیں کرتے۔ اور اے وہ مولا کہ ہر چاہنے والا جس کی طرف راغب ہوتا ہے۔ میری حاجتیں تیری جانب رُخ کئے ہوئے ہیں اور میری امیدیں تجھ سے وابستہ ہیں۔تو جب بھی مجھے خیر کی توفیق دیتا ہے، تومیں اس پر عمل کرتا ہوں اور قادر ہو جاتا ہوں۔اور تو ہی اس کی طرف میری رہنمائی کرتا ہے اور راستہ دکھاتا ہے۔اے وہ ذات کہ جس نے صبر کو بلائیں جھلینے میں میرا معاون بنایا اور شکر کو نعمتوں کا سر چشمہ قرار دیا۔تیری نعمت میرے شکر سے عظیم ہے۔لہذا میرے اعتراف عاجزی پرعفو کے ذریعہ کرم فرما۔ تو در گذر پر سب سے زیادہ قادر اور تیرے کرم کا دائرہ مجھ پر وسیع تر ہے۔اگر میرے گنا ہ کا تیرے نزدیک کوئی عذر قابل قبول نہیں تو اسے قابل بخشش قرار دے کر معاف فرما۔اور میرے جدّ بزرگوار محمد ؐ جو تیرے رسول ہیں ان پر اور ان کی آل پاک پر رحمت فرما

میتھی (Fenugreek) ایک نہایت مفید اور روایتی جڑی بوٹی ہے جسے صدیوں سے غذا اور دوا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ آئیے ا...
04/05/2025

میتھی (Fenugreek) ایک نہایت مفید اور روایتی جڑی بوٹی ہے جسے صدیوں سے غذا اور دوا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ آئیے اس کے چند اہم فوائد دیکھتے ہیں:

میتھی کے فائدے:

1. نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید
میتھی بدہضمی، گیس اور معدے کی جلن کو دور کرتی ہے۔ معدے کو طاقت دیتی ہے۔

2. شوگر کنٹرول کرتی ہے
میتھی کے بیج ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نہایت مفید سمجھے جاتے ہیں، یہ خون میں شکر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

3. دل کی صحت کے لیے اچھی
میتھی کولیسٹرول کم کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہوتی ہے۔

4. دودھ بڑھانے والی جڑی بوٹی
دودھ پلانے والی خواتین کے لیے میتھی دودھ کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

5. جوڑوں کے درد میں آرام
میتھی کے بیج اور پتے جوڑوں کے درد اور سوجن کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

6. بالوں اور جلد کے لیے مفید
میتھی کا لیپ جلد کی بیماریوں اور بال گرنے کے مسائل میں کارآمد ہے۔

7. وزن کم کرنے میں مددگار
میتھی پانی کے ساتھ خالی پیٹ لینے سے بھوک کم لگتی ہے اور وزن گھٹانے میں آسانی ہوتی ہے۔

8. حیض کی تکالیف میں راحت
خواتین کے ماہواری کے مسائل اور درد میں میتھی فائدہ دیتی ہے۔
شمش الحکماء استازالحکماء مخدوم سید مزمل حسین نقوی
03005244994

03/05/2025

ﻣﻌﺠﻮﻥ ﺧﺎﺹ ﺍﻟﺨﺎص.

(عضو تناسل کو لمبا اور موٹا کریں)

،ﯾﮧ ﻣﻌﺠﻮﻥ ﻗﻮﺕ ﻣﺮﺩﻣﯽ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﮩﺖ ﺧﺎﺹ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ
ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ ﯾﮧ ﻭﮦ ﻧﺴﺨﮧ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﯽ ﭘﺎﮎ ﻭ ﮨﻨﺪ ﻣﯿﮟ ﯾﮑﺴﺎﮞ ﺩﮬﻮﻡ
ﻣﭽﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻣﻌﺠﻮﻥ ﺳﮯ ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﺍﻟﻌﻼﺝ ﻣﺮﯾﺾ ﺑﮭﯽ
ﺻﺤﺖ ﯾﺎﺏ ﮨﻮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﮐﮭﻮﺋﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﮐﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﻻﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﭽﭙﻦ
ﮐﯽ ﺧﺮﺍﺑﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﺴﯿﺮ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮ ﭼﮑﯽ ﮨﮯ ﻟﻄﻒ ﮐﯽ
ﺑﺎﺕ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﻠﻖ ﺳﮯ ﺍﺗﺮﺗﮯ ﮨﯽ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﺛﺮ ﺩﮐﮭﺎﺗﯽ ﮨﮯ ، ﺍﺱ ﻗﺪﺭ
ﻗﻮﺕ ﺍﻓﺰﺍ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﻮﯼ ﺑﺎﮦ ﻣﺮﮐﺐ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﺴﺎ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﺷﺪﮦ
ﻗﻮﺕ ﮐﺎ ﺳﻨﺒﮭﺎﻟﻨﺎ ﻣﺸﮑﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﯾﮧ ﻣﻌﺠﻮﻥ ﺍﻋﻀﺎﺋﮯ ﺭﺋﯿﺴﮧ ﺟﮕﺮ ﺩﻝ
ﻭ ﺩﻣﺎﻍ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﻓﻌﺎﻝ ﮐﻮ ﻗﻮﯼ ﺍﻭﺭ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﺑﻨﺎﺗﯽ ﮨﮯ ، ﺑﺪﻥ ﮐﻮ
ﻣﻀﺒﻮﻁ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺍﻭﺭ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﯽ ﺭﻧﮕﺖ ﮐﻮ ﺧﻮﺷﻨﻤﺎ ﺑﻨﺎﺗﯽ ﮨﮯ،
ﻧﺎﻣﺮﺩﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﮌﮬﻮﮞ ﮐﻮ ﻗﺎﺑﻞ ﺍﻭﻻﺩ ﺑﻨﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﯿﺎﮦ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ
، ﻓﯽ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﺟﺒﮑﮧ ﻃﺎﻗﺘﯿﮟ ﺭﻭﺑﮧ ﺗﻨﺰﻝ ﮨﻮﮞ ﺍﯾﺴﯽ ﻣﻘﻮﯼ ﺑﺎﮦ ﺩﻭﺍﺅﮞ ﮐﺎ
ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﯾﺎﻗﻮﺗﯿﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﻮﯾﺎﺕ ﺍﺱ ﮐﮯ
ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮨﯿﭻ ﮨﯿﮟ ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺍسے ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﯽ
ﺗﻌﺮﯾﻒ ﻣﯿﮟ ﺭﻃﺐ ﺍﻟﻠﺴﺎﻥ ﮨﯿﮟ ﺍﺏ ﻧﺴﺨﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ،

نسخہ نوٹ فرما لیں.......
,,, ،
,ﻣﻐﺰ ﻓﻨﺪﻕ 1 ﺗﻮﻟﮧ

، ﺑﮩﻤﻦ ﺳﺮﺥ ﻭ ﺳﻔﯿﺪ2 ﺗﻮﻟﮧ،

ﺳﻌﺪ ﮐﻮﻓﯽ 1 ﺗﻮﻟﮧ

، ﺗﺨﻢ ﭘﯿﺎﺯﺳﻔﯿﺪ 3 ﺗﻮﻟﮧ

، ﺯﻧﺠﺒﯿﻞ 1 ﺗﻮﻟﮧ

،ﺩﺍﺭﭼﯿﻨﯽ 3 ﺗﻮﻟﮧ

،ﻋﺎﻗﺮﻗﺮﺣﺎ 1 ﺗﻮﻟﮧ

،ﺟﻮﺯﺑﻮﯾﮧ 1 ﺗﻮﻟﮧ

،ﻟﻮﻧﮓ 3 ﻣﺎﺷﮧ

، ﻣﺼﻄﮕﯽ ﺭﻭﻣﯽ 3 ﮔﺮﺍﻡ

، ﺑﺴﺒﺎﺑﮧ 1 ﺗﻮﻟﮧ

،ﺧﺼﯿﺘﮧ ﺍﻟﺜﻌﻠﺐ2 ﺗﻮﻟﮧ

، ﻣﻐﺰﺑﺎﺩﺍﻡ 1 ﺗﻮﻟﮧ

،ﻣﻐﺰﭘﺴﺘﮧ 1 ﺗﻮﻟﮧ

، ﺟﮍﺍﺳﮕﻨﺪﮪ ﮐﺎ ﭼﮭﻠﮑﺎ 2 ﺗﻮﻟﮧ

،ﺯﻋﻔﺮﺍﻥ 3 ﮔﺮﺍﻡ

،ﺍﺑﺮﯾﺸﻢ ﻣﻘﺮﺽ 3 ﺗﻮﻟﮧ

،ﻣﺮﻭﺍﺭﯾﺪ ﻧﺎﺳﻔﺘﮧ 3 ﻣﺎﺷﮧ

، ﻭﺭﻕ ﻧﻘﺮﮦ 14 ﻋﺪﺩ

، ﻭﺭﻕ ﻃﻼ14 ﻋﺪﺩ

ﻣﻐﺰ ﭼﮍﺍ 1 ﺗﻮﻟﮧ

، ﻣﺸﮏ ﺧﺎﻟﺺ 5ﺭﺗﯽ

، ﻋﻨﺒﺮ ﺍﺷﮩﺐ 5 ﺭﺗﯽ

،ﺳﻔﻮﻑ ﺟﻮﺍﮨﺮ 3 ﻣﺎﺷﮧ

،ﻣﺎﯾﮧ ﺷﺘﺮ ﺍﻋﺮﺍﺑﯽ 10 ﮔﺮﺍﻡ

، ﺷﮩﺪ ﺣﺴﺐ ﺿﺮﻭﺭﺕ

, ﺗﺮﮐﯿﺐ ﺗﯿﺎﺭﯼ،،،...........

،ﺳﺎﺭﯼ ﺍﺷﯿﺎﺀ ﮐﻮ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﮐﺮﯾﮟ ﭼﮭﺎﻥ ﮐﺮ ﺷﮩﺪ ﺧﺎﻟﺺ 1 ﮐﻠﻮ ﻣﺬﮐﻮﺭﮦ ﺑﺎﻻ
ﻣﻼ ﮐﺮﻗﻮﺍﻡ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻣﻌﺠﻮﻥ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ،

،،ﺗﺮﮐﯿﺐ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ،،.........

3 ﮔﺮﺍﻡ ﺻﺒﺢ ﻭ ﺷﺎﻡ ﻧﯿﻢ ﮔﺮﻡ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ

،، ﻓﻮﺍﺋﺪ............

ﻣﻘﻮﯼ ﺍﻋﻀﺎﺋﮯ ﺭﺋﯿﺴﮧ ﮨﮯ،

(ﺩﻝ ﻭ ﺩﻣﺎﻍ ﻣﻌﺪﮦ ﻭﺟﮕﺮ ‏) ﺍﻋﺼﺎﺑﯽ ﻧﻈﺎﻡ

ﭘﭩﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ،

ﺍﻭﺭ ﺟﺮﯾﺎﻥ ﻭ ﺍﺣﺘﻼﻡ،

ﺳﺮﻋﺖ ﺍﻧﺰﺍﻝ ،

ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ کمزوری
ﮑﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﮑﻤﻞ ﻋﻼﺝ

ﺍﻭﺭ

ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻃﺎﻗﺖ ﮐﺎ خزانہﺟﻦ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﻣﺒﺎﺷﺮﺕ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻋﻀﻮ ﺧﺎﺹ ﻣﯿﮟ ﺳﺨﺘﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﮨﻮﺗﯽ ﻣﻌﺠﻮﻥ ﺧﺎﺹ ﺍﻟﺨﺎﺹ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺑﮯ ﭘﻨﺎﮦ ﻋﻀﻮ ﺧﺎﺹ ﻣﯿﮟ سختی لاتا ﮨﮯ،

ﺟﻦ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﻣﺒﺎﺷﺮﺕ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﭨﺎﺋﻤﻨﮓ ﭘﺮﺍﺑﻠﻢ ﮨﮯ ،
،ﻣﻌﺠﻮﻥ ﺧﺎﺹ ﺍﻟﺨﺎﺹ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺳﮯ ﭨﺎﺋﻤﻨﮓ ﭘﺮﺍﺑﻠﻢ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ہے، ﺍﻭﺭ ﮐﻢ ﺍﺯ ﮐﻢ دس منٹ تک بڑھ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ

اور

ﺟﻦ ﺣﻀﺮﺍﺕ کو سیکس ﮐﮯﺑﻌﺪ ﺳﺴﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻥ ﺣﻀﺮﺍﺕ
ﮐﮯﻟﺌﮯ ﻣﻌﺠﻮﻥ ﺧﺎﺹ ﺍﻟﺨﺎﺹ ﺳﮯ ﯾﮧ ﺳﺴﺘﯽ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ، ﺍﺱ
ﻣﻌﺠﻮﻥ ﮐﻮ ﺑﻼ ﺧﻮﻑ ﻭ ﺧﻄﺮﮦ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﺎ
ﮐﻮ ﺳﺎﺋﯿﮉ ﺍﯾﻔﯿﮑﭧ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﻌﺠﻮﻥ ﮐﮯ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﻭﻗﺘﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺴﺘﻘﻞ ہیں.
ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﻣﻌﺠﻮﻥ ﮨﺮ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ہے شمس الحکماء استاز الحکماء محقق طب مخدوم بابا سید مزمل حسین نقوی بخاری حسنی الحسینی اچوی المزمل ہربل کینسر کلینک سادات دواخانہ بونگا حیات پاک پتن 03005244994

ابلے ہوئے کالے چنوں کے فوائد۔۔۔۔۔۔!ابلے ہوئے کالے چنے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ اگر سحر یا افطار میں روٹی ، چاول ، پکو...
03/05/2025

ابلے ہوئے کالے چنوں کے فوائد۔۔۔۔۔۔!
ابلے ہوئے کالے چنے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ اگر سحر یا افطار میں روٹی ، چاول ، پکوڑے ، سموسے اور آلو سے بنے لوازمات کی بجائے آپ ابلے ہوئے کالے چنے کھائیں ، یا انکی پھلوں یا سبزیوں کے ساتھ چاٹ بنا لیں تو بے پناہ توانائی اور فوائد حاصل کر سکتے ہیں ۔
چنے غذائیت کے حصول کا سستا اور بہترین ذریعہ ہیں ۔

ابلے ہوئے کالے چنے (کالا چنا) کھانے کے متعدد صحت بخش فوائد ہیں، جو ان کے غذائی اجزاء کی بھرپور مقدار کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

یہ پروٹین، فائبر، وٹامنز، اور معدنیات کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ ان کے اہم فوائد درج ذیل ہیں ؛

1. غذائیت سے بھرپور:
- پروٹین:
کالے چنے میں اعلیٰ معیار کا پروٹین ہوتا ہے، جو پٹھوں کی مرمت، نشوونما، اور جسمانی توانائی کے لیے ضروری ہے۔ یہ خصوصاً ویگن اور ویجیٹیرین افراد کے لیے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں۔

- فائبر:
ایک کپ ابلے چنے میں تقریباً 12-15 گرام فائبر ہوتا ہے، جو ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے۔

- آئرن: خون کی کمی (انیمیا) کے شکار افراد کے لیے فائدہ مند، کیونکہ یہ آئرن کا اچھا ذریعہ ہے۔
- وٹامنز اور معدنیات:
فولیٹ، میگنیشیم، پوٹاشیم، زنک، اور وٹامن بی6 جیسے اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں ۔

2. بلڈ شوگر کنٹرول:
- کالے چنے کا گلائسیمک انڈیکس (GI) کم ہوتا ہے، جو خون میں شوگر کی سطح کو اچانک بڑھنے سے روکتا ہے۔

- فائبر اور پروٹین کاربوہائیڈریٹس کے جذب کو سست کرتے ہیں، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔

3-دل کی صحت:
- فائبر LDL (خراب کولیسٹرول) کو کم کرتا ہے، جو دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

- پوٹاشیم خون کی شریانوں کو تناؤ سے بچاتا ہے جس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رھتا ہے۔

- میگنیشیم دل کی دھڑکن کو منظم رکھتا ہے۔

4. وزن کم کرنے کیلیے مفید :
- فائبر اور پروٹین کی زیادہ مقدار پیٹ بھرنے کا احساس دلاتی ہے، جس سے بے وقت بھوک نہیں لگتی اور کیلوریز کا استعمال کم ہوتا ہے۔

5. ہڈیوں کی مضبوطی:
- کالے چنوں میں کیلشیم، میگنیشیم، اور فاسفورس کی مناسب مقدار ہوتی ہے، جو ہڈیوں کی کثافت اور مضبوطی کو بڑھاتی ہے۔

6. اینٹی آکسیڈنٹس کی فراہمی:

- ان میں فلیوونائڈز اور پولی فینولز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو سوزش کم کرتے ہیں اور کینسر جیسے امراض کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

7. خون کی صفائی:
- فولیٹ اور آئرن خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کو بڑھاتے ہیں، جس سے جسم میں آکسیجن کی ترسیل بہتر ہوتی ہے۔

8. جلد اور بالوں کی صحت:
- چنوں میں موجود زنک اور وٹامن بی6 جلد کی چمک اور بالوں کی مضبوطی کو بڑھاتے ہیں۔

9. ہاضمے میں بہتری:
- فائبر آنتوں کے مفید بیکٹیریا (probiotics) کی افزائش کرتا ہے، جو ہاضمے اور قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے۔

چنوں کو گلانے کیلیے اکثر میٹھا سوڈا ڈال کر ابالتے ہیں یا میٹھے سوڈے والے پانی میں بھگویا جاتا ہے ۔ میٹھے سوڈے کی وجہ سے چنوں کی افادیت میں کمی آجاتی ہے کچھ منرلز اور وٹامنز ضایع ہو جاتے ہیں ۔
اسلیے بہتر ہے کہ ابالنے سے پہلے چنے صاف پانی میں آٹھ سے بارہ گھنٹے بھگوئیں اور صاف پانی میں ہی انہیں پکائیں ۔

احتیاطیں:
- زیادہ مقدار میں کھانے سے پیٹ پھولنے یا گیس کی شکایت ہو سکتی ہے۔

- گردے کی پتھری والے افراد احتیاط سے استعمال کریں، کیونکہ چنے میں آگزیلیٹس کی بھی کافی مقدار ہوتی ہے جو کہ پتھری بناتے ہیں ۔
اعتدال میں رہ کر ہی چنوں کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں,شمس الحکماء استاز الحکماء محقق طب مخدوم بابا سید مزمل حسین نقوی بخاری حسنی الحسینی اچوی المزمل ہربل کینسر کلینک سادات دواخانہ بونگا حیات پاک پتن

Address

Street No One Mumtaz Colony Al Muzammil Herbal Clinic Sadat Dawakhana Health And Medical
Pakpattan

Telephone

+923005244994

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Muzammil Herbal Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram