26/08/2025
برسات کے موسم میں قدرت کا نایاب تحفہ !
برسات میں جب بارشیں اپنے جوبن پر ہوتی ہیں تو اکثر جگہوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہہ سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں . ڈینگی ، ملیریا اور سکن خارش اس میں نمایاں ہیں . مگر ان سب سے بچاؤ کیلئے قدرت نے اس موسم کی تنگی کو دور کرنے کیلئے اس پھل کا انعام بھی دیا ہے .
اسے مٹھا اور سویٹ لائم بھی کہا جاتا ہے . کہتے ہیں اسے برسات کے موسم میں ضرور چوسنا چاہئیے خواہ اسکا ایک دانہ ہی کیوں نہ ہو . اس کے اندر شامل قدرتی کونین ڈینگی اور ملیریا بخار کے خلاف بہت طاقت رکھتی ہے . اسکے علاوہ میٹھا آپکی جلد میں نکھار لاتا ہے .