ALI Clinic & medical store

ALI Clinic & medical store Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ALI Clinic & medical store, DANDER Road, Parachinar.

Dear All,                           Eid Mubarak!
07/06/2025

Dear All,
Eid Mubarak!

11 مئی 2025 — ماں کا عالمی دنآج کا دن ماں کی عظمت، محبت اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔"ماں، تیری مسکراہٹ ہماری ...
11/05/2025

11 مئی 2025 — ماں کا عالمی دن
آج کا دن ماں کی عظمت، محبت اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔
"ماں، تیری مسکراہٹ ہماری دنیا ہے، تیری دعائیں ہمارا سرمایہ ہیں۔
یا اللہ! دنیا کی تمام ماؤں کو سلامت رکھ، ان کے چہروں سے کبھی خوشی نہ چھننے پائے۔
تمام ماؤں کو ماں کا دن بہت مبارک ہو!"

میری طرف سے تمام اہلِ وطن اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر بہت بہت مبارک ہو
31/03/2025

میری طرف سے تمام اہلِ وطن اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر بہت بہت مبارک ہو

05/02/2025
Again Avelable at Ali Medical Store dander road parachinar
10/11/2024

Again Avelable at Ali Medical Store dander road parachinar

25/10/2022

پیناڈول بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی نے ڈینگی کے پھیلاو کے بعد بلیک میلنگ کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کرنا چاہا تو وزارت صحت نے اس کی اجازت نہ دی جس پر کمپنی نے ان مشکل حالات میں پیناڈول بنانا بند کردی ہے۔
پیناڈول کوئی حرف آخر نہیں ہے بلکہ ہم نے خود ہی اس کو مشہور کردیا ہے۔ مندرجہ ذیل برانڈ بھی پیراسٹامول یعنی پیناڈول والا کام ہی کرتے ہیں۔ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ان میں سے کوئی ایک استعمال کریں۔
متبادل ادویات
چونکہ پاکستان کو پیناڈول کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پر ہم آپ کو پیناڈول کے متبادل استعمال ہونے والی ادیات کے بارے میں معلومات دیں گے۔ جو ادویات پیناڈول کے متبادل میں استعمال کی جا سکتی ہیں ان کی فہرست ذیل میں موجود ہے۔
۔1 وامول
یہ دوا بخار اور درد کے لیے ذمہ دار مخصوص کیمیکل کے اخراج کو روک کر درد اور بخار کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ سر درد، درد شقیقہ، اعصابی درد، دانت کا درد، گلے کی سوزش، حیض کے درد، گٹھیا، پٹھوں میں درد، اور عام سردی کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

۔2 آسکپرول
یہ دوا سر درد، دانت میں درد، سردی، فلو، جوڑوں کا درد، یا ادوار میں درد سے آرام کی طلب کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دوا جسم میں بعض کیمیکلز کی سرگرمی کو کم کرکے درد کو کم کرنے والے اثرات فراہم کرتی ہے۔ بخار کو کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دوا جسم سے گرمی کے ضیاع کو بڑھا کر بخار کو کم کرتی ہے۔

۔3 کال پول
یہ دوا بخار اور درد کے لیے ذمہ دار مخصوص کیمیکل کے اخراج کو روک کر درد اور بخار کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اسے سر درد، دانت میں درد، کان کا درد، دانتوں کا درد، گلے کی سوزش، نزلہ اور آنفلوآنزا، ہلکا جسم میں درد اور حفاظتی ٹیکوں کے کورس کے بعد بخار سمیت کئی حالات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

۔4 ڈولی پرین
یہ درد کم کرنے والی دوا ہے۔ یہ بخار کو کم کرنے اور جسم میں ہونے والے درد کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے بشمول دانت کا درد، سر درد، درد شقیقہ، پٹھوں میں درد، وغیرہ۔

۔5 پیراسٹامول
یہ دوا عام طور پر ہلکے یا اعتدال پسند درد کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے سردرد، دانت کا درد کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ پیراسیٹامول کو اکثر درد کے پہلے علاج میں سے ایک کے طور پر تجویز کیا جاتا ہے کیونکہ اس دوا کو زیادہ تر لوگوں کے لیے ایک محفوظ دوا کے طور پر تجویز کیا جاتا ہے۔

۔6 ڈسپرول
یہ دوا سر درد، ماہواری، دانت کے درد، کمر درد، اوسٹیو ارتھرائٹس، یا سردی/فلو کے درد کے علاج اور بخار کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔.

۔7 بوشٹامول
بوشٹامول ایک نان سیلیسیلیٹ اینٹی پائریٹک اور نان اوپیئڈ اینالجیک ایجنٹ ہے

جب کچھ کھاتے ہوئے غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنس جاتا ہے جس سے سانس لینا یا بات کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور سانس کی نالی بند ہوتی...
20/08/2022

جب کچھ کھاتے ہوئے غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنس جاتا ہے جس سے سانس لینا یا بات کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور سانس کی نالی بند ہوتی محسوس ہوتی ہے __ ایک سال سے کم عمر بچے اور بوڑھے اس طرح کی صورتحال سے جلد دوچار ہوجاتے ہیں__ اور بعض اوقات یہ صورت حال جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

اسے طبی اصطلاح میں Throat Choking کہتے ہیں اور اس کے دو درجے ہیں

(١) جزوی طور پہ گلہ بند ہونا : اس صورت میں غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے کی صورت میں گلہ جزوی طور پہ بند ہوجاتا ہے، انسان بمشکل بول اور سانس لے سکتا ہے...آپ نے مدد کیسے کرنی ہے؟
متاثرہ شخص کو زور زور سے کھانسنے کا کہیں تاکہ پھنسا ہوا ٹکڑا باہر نکل آئے یا اُسے جھُکا کے اُس کی پِیٹھ پہ عین گلے والی جگہ پہ اپنی ہتھیلی کی مدد سے پانچ دفعہ رگڑنے کے انداز میں تھپڑ لگائیں ( مُکے نہیں مارنے) اور ساتھ ساتھ اُسے کھانسنے کا کہیں........ سیدھا کھڑا کرکے یہ کوشش نہ کریں ورنہ پھنسا ہوا ٹکڑا مزید نیچے چلا جائے گا اور نہ ہی متاثرہ شخص کو پانی پلائیں، قوی امکان ہوتا ہے کہ پانی ناک کے راستے باہر آئے گا اور مزید تکلیف کا باعث بنے گا

اگر آپ اکیلے ہیں اور آپ اس صورت حال سے دوچار ہوجائیں اور آس پاس کوئی مددگار نہ ہو تو کُرسی کی پشت پہ کھڑے ہوکے اپنے دونوں ہاتھ پیٹ پہ باندھ کے اپنے وزن کے ساتھ اپنے پیٹ پہ دباؤ ڈالیں ( طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے)

(٢) گلہ مکمل طور پہ بند ہوجانا : غذا کا بڑا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے کی صورت میں گلہ مکمل طور پر بند ہوجاتا ہے اور گلے سے آکسیجن کی آمدورفت بھی رُک جاتی ہے .... یہ کنڈیشن زیادہ خطرناک اور زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے... متاثرہ شخص بول نہیں سکتا، بات نہیں کرسکتا، کھانس نہیں سکتا.... ہونٹ اور ناخن نیلے ہوجاتے ہیں... آپ نے مدد کیسے کرنی ہے 👇

متاثرہ شخص کو سیدھا کھڑا کرکے اُس کے پیچھے کھڑے ہوجائیں اور اُسے پیچھےسے جپھی ڈال کے اُس کی ناف اور پسلیوں کے درمیان اپنے دونوں ہاتھ اوپر نیچے باندھ کے اُسے اٹھانے کے انداز میں پانچ یا اس سے زائد دفعہ جھٹکے دیں. اور تب تک کرتے رہیں جب تک گلے میں پھنسی چیز باہر نہ آجائے (طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے) اگر مریض بے ہوش ہوجائے تو ریسکیو کال کریں اور پروفیشنلز کے پہنچنے تک CPR کرتے ہوئے مریض کا سانس بحال کرنے کی کوشش کریں... لیکن CPR صرف اُس صورت میں مفید ہوگا جب گلہ صاف ہوچکا ہوگا..

ایک سال سے کم عمر بچوں میں تھراٹ چووکنگ کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ بچے اپنی فطرت کے مطابق ہاتھ میں آنے والے کوئی بھی چیز منہ میں ڈالتے ہیں...اگر خدا نخواستہ آپ کے بچے کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوجائے تو...
بچے کو اپنی کلائی پہ اُلٹا لِٹا کے بچے کا چہرہ اپنے ہاتھوں پہ رکھیں اور دوسرے ہاتھ سے بچے کی پُشت کو اپنی ہتھیلی سے ہلکا سے دباتے ہوئے سَر کی طرف رگڑیں (طریقہ نیچے تصویر میں) اگر یہ طریقہ کارآمد نہ ہو تو بچے کو سیدھا لِٹا کے اُس کا چہرہ ٹھوڑی سے تھوڑا اوپر اُٹھا کے اپنی انگلی کی مدد سے بچے کے حلق میں پھنسی ہوئی چیز کو احتیاط سے نکالنے کی کوشش کریں، کچرا نکل جانے کے بعد بھی اگر بچے کا سانس بحال نہیں ہوتا تو ریسکییو کال کریں اور ٹیم پہنچنے تک بچے کا ناک بند کرکے اُسے اپنے منہ سے سانس دیتے ہوئے اُس کا سانس بحال کرنے کی کوشش کرتے رہیں

Address

DANDER Road
Parachinar
44000

Telephone

+92926310090

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ALI Clinic & medical store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram