08/11/2025
چولھے کے پاس جانے سے چہرے پر سوئیاں چبھنے یا جلنے جیسا احساس اکثر روزیشیا (Rosacea) یا اسٹیروئیڈ کریمز کے نقصان کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
جب لمبے عرصے تک طاقتور اسٹیروئیڈ کریمز چہرے پر استعمال کی جائیں تو جلد کی حفاظتی تہہ کمزور ہو جاتی ہے۔ اس سے چہرہ زیادہ حساس اور گرم ماحول یا دھوپ کے سامنے ردِعمل دینے لگتا ہے۔
ایسے مریضوں کو چولھے، دھوپ یا گرم پانی کے قریب آتے ہی سوئیاں چبھنے، جلن یا لالی کا احساس ہوتا ہے۔
⚠️ احتیاطی تدابیر:
اسٹیروئیڈ کریمز کا خود سے استعمال بند کریں۔
ٹھنڈے یا نیم ٹھنڈے پانی سے منہ دھوئیں۔
سن بلاک روزانہ استعمال کریں۔
جلد کو سکون دینے والی کریمز یا جیل ڈاکٹر کے مشورے سے لگائیں۔
روزیشیا کے مریض مرچ مصالحے اور گرم مشروبات سے بھی پرہیز کریں۔
اگر یہ علامات برقرار رہیں تو ڈرماٹولوجسٹ سے فوری مشورہ کریں۔