17/12/2025
آج محکمہ صحت، ضلع کوہستان لوئر نے ڈسٹرک ایڈمنسٹریشن کے حکم سے آج دوبیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پل کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا۔
اس میڈیکل کیمپ میں دو میڈیکل آفیسرز اور پانچ پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیں، جہاں 300 سے زائد مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
یہ خصوصی فری میڈیکل کیمپ بالخصوص ڈیم سے متاثرہ افراد کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جس سے علاقہ دوبیر کے عوام نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
محکمہ صحت ضلع کوہستان لوئر عوام کو بنیادی اور معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
خر میں دبیر کے لوگوں اور مشران نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوہستان لوئر اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا