29/04/2025
محبت محض ایک جذبہ نہیں
یہ تو وعدہ ہے
عمر بھر ساتھ رہنے کا،
ہر حال میں،
ہر موسم میں ،
زندگی کی دھوپ کو
ایک ساتھ جھیلنے کا
اور جب چھاؤں میسر ہو
تو کندھے پہ سر رکھ کر
اک دوجے کی ڈھال بن جانے کا،
غلطیاں بھی ہوں جائیں تو
معاف کرنا ہوگا
ایک دوسرے کی خامیوں کو
اپنی خوبیوں سے ڈھانپنا ہوگا
وقت کی رفتار کے آگے
ہار نہیں ماننی
زمانے کی دشواریاں دیکھ کر
پیچھے نہیں ہٹنا
ہاتھ تھام لو تو پھر
اسے کسی اور کے واسطے
چھوڑنا نہیں ،
چہرے بدل جائیں گے
حسن ڈھل جاے گا
مگر دل
ہمیشہ ایک سے رہیں گے
اور ایک دل میں جب تم
اپنے لیے مخلصی کو پا لو
تو اسے سنبھال لینا
بچا لینا
وہ دل ہی تمہارا سکون ہوگا
مشکلیں تمہیں کمزور کر دیں گی
تو تمہارا محبوب ہی
تمہاری طاقت ہوگا
زندگی کا پہیہ گھومتا ہوا
جب اس کی رفتار کم ہونے لگے گی
تمہارا وجود لاغر ہو جاے گا
ہاتھ کپکپانے لگیں گے
نظر دھندلانے لگے گی،
تب بھی تم
اسی مخلص دل کو
اپنے پہلو میں دھڑکتا ہوا
محسوس کرو گے،،،،،،💞