صحت محافظ

صحت محافظ Let's get Information about Health

01/04/2026
محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر ڈاکٹرز، ڈینٹل ڈاکٹرز اور نرسز کا اشتہار ، تمام بھرتیاں کنٹریکٹ پر ناقابل تبادلہ...
26/03/2026

محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر ڈاکٹرز، ڈینٹل ڈاکٹرز اور نرسز کا اشتہار ، تمام بھرتیاں کنٹریکٹ پر ناقابل تبادلہ ہونگے.
میڈیکل آفیسرز 1425
ڈینٹل ڈاکٹرز 250
نرسز 764
آپلائی کی آخری تاریخ 08 اپریل مقرر ہے .

All Elite Wrestling
Sehat Muhafiz
Pakistan Polio Eradication Initiative
Health Information PK

12/02/2026


#پولیو ویکسین اور اس کے #پروپیگنڈے کے بارے میں اہم بات کر رہے ہیں۔



Friends Polio Eradication In Pakistan Pakistan Cricket Team Let's End Polio Virus End Polio Now Olympics Lele Pons

ڈاکٹر جمشید سابقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فارماکلوجی بقضائے الٰہی وفات پاچُکے ہے.وہ ڈاکٹر جنید سابقہ میڈیکل آفیسر نارتھ ویسٹ او...
14/12/2025

ڈاکٹر جمشید سابقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فارماکلوجی بقضائے الٰہی وفات پاچُکے ہے.
وہ ڈاکٹر جنید سابقہ میڈیکل آفیسر نارتھ ویسٹ اور سی ایچ شمشتو کے والد محترم تھے.
مرحوم کا نماز جنازہ آج بروز اتوار بتاریخ 14 دسمبر 2025 کو بوقت دوپہر 2بجے حیات آباد پشاور میں ادا کیجائیگی.
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام اور لواخقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں.
آمین

ڈاکٹر شاہین آفریدی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز تعینات
01/12/2025

ڈاکٹر شاہین آفریدی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز تعینات

17/11/2025

📢 *خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم — 17 سے 29 نومبر 2025*
اپنے *6 ماہ سے 5 سال* تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا جیسے خطرناک امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے *حفاظتی ٹیکہ لازمی لگوائیں۔*
جسکے لئے صوبے بھر میں مندرجہ ذیل مقامات پر حفاظی ٹیکے لگوائے جاسکتے ہیں
🏥 *ہیلتھ مراکز*
💉 *ای پی آئی ویکسینیشن سینٹرز*
🏫 *اسکولوں*
میں ویکسین مفت دستیاب ہے۔
اس مہم کے دوران *پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی مفت پلائے جائیں گے۔*
آئیں، محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ان مہلک بیماریوں سے محفوظ بنائیں۔

محکمہ صحت، حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے خسرہ و روبیلا (MR) مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزی...
17/11/2025

محکمہ صحت، حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے خسرہ و روبیلا (MR) مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری ہیلتھ شاہد اللہ خان، سیکرٹری انفارمیشن بختیار خان، ای او سی کوآرڈینیٹر شفیع اللہ خان ،معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان، ڈی جی ہیلتھ شاہد یونس، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اصغر خان، یونیسیف ہیلتھ ٹیم لیڈ ڈاکٹر انعام اللہ خان محکمہ صحت کے افسران، یونیسیف اور عالمی ادارۂ صحت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ مہم صوبے بھر میں 17 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔ صوبے کا ہدف ہے کہ 64 لاکھ بچوں کو ویکسین لگا کر کم از کم 95 فیصد کوریج حاصل کی جائے۔

مہم کے لیے مجموعی طور پر 6,509 ویکسینیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 1,616 فکسڈ ٹیمیں، 4,678 آؤٹ ریچ ٹیمیں اور 215 موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔ تمام تیاریاں، مائیکرو پلاننگ، پلان کی جانچ اور عملے کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ متعلقہ محکمے فیلڈ میں تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر صحت خلیق الرحمان نے کہا کہ محکمہ صحت میں کئی منصوبے جاری ہیں جن کا مقصد عوام کو بہتر صحت سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محکمہ صحت کے ساتھ ہے اور ہر سطح پر تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خسرہ و روبیلا مہم کی کامیابی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ صحت کا شعبہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خسرہ و روبیلا مہم کو ہر ممکن حد تک کامیاب بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر کوئی مہم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتی۔

سیکرٹری ہیلتھ شاہد اللہ خان نے کہا کہ محکمہ صحت میں اصلاحات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار اہم ہے اور امید ہے کہ میڈیا مہم کے دوران مثبت کردار ادا کرے گا تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اصغر خان نے کہا کہ مہم کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور محکمہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے حکومت کی معاونت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

16/11/2025

Shafi Ullah Khan
Coordinator EOC KP message regarding upcomming Measles & Rubella campaign to be commence from 17th to 29th Nov 2025.
#پشتون

16/11/2025



کا پشاور کے عوام کے نام انے والے خسرہباور روبیلا مہم کے حوالے سے ایک حصوصی پیغام

#پشتون

14/11/2025

مولانا_محمد_اسماعیل صاحب کا ...خسرہ و روبیلا مہم کے حوالے سے موثر آگاہی پیغام دی
#پاکستان #پشتون

14/11/2025

پاکستان میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک چلائی جائے گی۔ 💉

اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین مکمل طور پر مفت فراہم کی جائے گی۔

💧 اس مہم کے دوران مخصوص اضلاع میں پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ لہٰذا اپنی قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیدائش سے پانچ سال تک کے تمام بچے پولیو کے دو قطرے ضرور پیئیں۔

📍 یہ ویکسین مندرجہ ذیل جگہوں پر دستیاب ہوگی:
✅ سرکاری مراکزِ صحت
✅ منتخب عارضی مراکز
✅ اسکولوں اور مدارس میں

یاد رکھئے! اگر آپ کے بچے کو پہلے ہی خسرہ اور روبیلا کی ویکسین لگ چکی ہے، تب بھی قومی خسرہ و روبیلا مہم کے دوران بچے کو دوبارہ ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ قوتِ مدافعت مزید مضبوط ہو۔

📞 مزید معلومات کے لیے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کی صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر مفت کال کریں۔


11/11/2025


اسسٹنٹ کمشنر پشاور کا 17 نومبر سے شروع ہونے والے میزل اینڈ روبیلہ ٹیکہ جات کا حصوصی مہم کیلئے ولدین کے نام اہم پیغام.

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صحت محافظ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share