Mubarak Life Saving Intensive Care Unit

Mubarak Life Saving Intensive Care Unit Life Saving ICU Mubarak Hospital

26/10/2025

تھانہ کے نام اعزاز
تھانہ کے درخشندہ ستارے
قسط نمبر 49
ڈاکٹر حکیم زادہ
سی ای او مبارک لیب & ریسرچ سنڑ پشاور
غربت سے عظمت تک کا سفر، خدمت، علم اور قیادت کی زندہ مثال

ڈاکٹر حکیم زادہ، بازید خیل تھانہ کے وہ فرزند ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی انفرادی جدوجہد سے کامیابی حاصل کی، بلکہ اپنی صلاحیتوں کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دیا۔ ان کی زندگی ایک ایسی روشن کہانی ہے جو نوجوان نسل کے لیے امید، قربانی اور حوصلے کا پیغام ہے۔

خاندانی پس منظر اور ابتدائی جدوجہد
ڈاکٹر حکیم زادہ 5 جنوری 1989 کو بازید خیل میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محترم، امیرزادہ صاحب، ایک سبزی فروش تھے۔ معاشی حالات انتہائی سخت تھے، مگر تعلیم سے محبت اور والدین کی دعاؤں نے ان کے حوصلے کو کبھی کمزور نہ ہونے دیا۔ وہ خود بھی بچپن میں سبزی بیچ کر اپنے والد محترم کا ساتھ دیتے۔

ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول بوگرچم تھانہ سے حاصل کی، اور پھر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 تھانہ میں داخل ہوئے۔ بعد ازاں “مشن پبلک سکول تھانہ” میں ساتویں جماعت سے دہم تک اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کی۔ ایف ایس سی پری میڈیکل گورنمنٹ ڈگری کالج تھانہ سے مکمل کرنے کے بعد اباسین یونیورسٹی پشاور سے بی ایس اور ایم فل کی ڈگریاں حاصل کیں۔

گریجویشن کے بعد انہوں نے پژواک پوہنتون (افغانستان) کی پشاور برانچ سے ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) مکمل کیا، اور پھر 2020 میں کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی مائیکروبایولوجی میں داخلہ لیا۔

پیشہ ورانہ سفر●
کاروبار شروع کرنے سے قبل ڈاکٹر صاحب نے مختلف بڑے ہسپتالوں میں کام کیا، جہاں ان کی خدمات کو بہت سراہا گیا۔ ان کا رویہ، پیشہ ورانہ مہارت، اور مریضوں سے ہمدردی نے انہیں ہر جگہ ممتاز مقام دلایا۔ انہی خدمات کے اعتراف میں پاکستان بابا فاؤنڈیشن نے انہیں “سلام پاکستان ایوارڈ” سے نوازا۔

کاروباری دنیا میں بھی ڈاکٹر صاحب نے اعلیٰ مقام حاصل کیا۔ مبارک ڈائیگناسٹک لیبارٹری اینڈ ریسرچ سنٹر اور مبارک لائف سیونگ آئی سی یو جیسے جدید طبی ادارے ان کی قیادت میں چل رہے ہیں، جو نہ صرف معیاری خدمات فراہم کر رہے ہیں بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔ ان کی شاندار انٹرپرینیور شپ کے اعتراف میں انجمن تاجران پاکستان کی جانب سے خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

رول ماڈل اور علمی خدمات●
ڈاکٹر حکیم زادہ کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہیں مختلف یونیورسٹیاں بطور رول ماڈل اپنے طلباء کے سامنے پیش کرتی ہیں۔ کئی تعلیمی اداروں میں انہیں مدعو کیا گیا تاکہ وہ اپنی زندگی کی جدوجہد، کامیابیاں اور تجربات نئی نسل کے ساتھ بانٹ سکیں۔ ان کی شخصیت نوجوانوں میں امید، خود اعتمادی اور خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

سماجی خدمات اور انسان دوستی●
ڈاکٹر صاحب کی زندگی صرف پیشہ ورانہ کامیابیوں تک محدود نہیں۔ انہوں نے ہمیشہ غریب، مجبور اور ضرورت مندوں کے لیے اپنے دل، کلینک اور جیب کے دروازے کھلے رکھے۔ ان کی انسان دوستی اس حد تک ہے کہ جب بھی کسی ضرورت مند کو ان کی طرف بھیجا گیا، انہوں نے بغیر کسی سوال یا تکلف کے ہر ممکن مدد فراہم کی – خواہ وہ مالی ہو یا جانی۔

یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ ڈاکٹر حکیم زادہ اپنے گاؤں کے لوگوں کے لیے کسی فرشتے سے کم نہیں۔ ان کے وجود سے بازید خیل جیسے پسماندہ علاقے میں ایک امید کی روشنی قائم ہے۔

ذاتی مشاہدہ●
میرا ذاتی تجربہ بھی یہی ہے کہ جب بھی کسی مجبور یا بیمار کو ان کے پاس بھیجا، ڈاکٹر صاحب نے اسے اپنوں کی طرح سنا، سہارا دیا، اور مکمل مدد فراہم کی۔ ان کی سادگی، عاجزی، اور خلوص انہیں واقعی ایک الگ مقام عطا کرتا ہے۔
اختتامیہ●
غربت میں پلنےوالا بچہ، آج اعلیٰ تعلیم یافتہ، باوقار ڈاکٹر، کامیاب کاروباری شخصیت، اور ایک سچا سماجی رہنما بن چکا ہے۔ ان کی کامیابی صرف ان کی محنت کا نہیں، بلکہ ان کے والدین کی دعاؤں، خلوص اور قربانیوں کا بھی نتیجہ ہے۔ آج ڈاکٹر حکیم زادہ صرف ایک فرد نہیں، بلکہ ایک نظریہ ہیں – جو ہمیں بتاتے ہیں کہ اگر نیت صاف ہو، حوصلہ بلند ہو، اور دل میں انسانیت ہو، تو کامیابی خود قدم چومتی ہے۔ غربت یاکسی بھی قسم کی مشکلات انسان کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں ہوتی۔

تحریر فہیم نواز
fans

25/10/2025
25/10/2025

اباسین یونیورسٹی پشاور کے مائیکروبیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ ELISA تکنیک کو سمجھنے کے لیے محترمہ ڈاکٹر زوبیہ آفشین کی ہدایت پر ہمارے ادارے تشریف لائے۔ مائیکروبیالوجسٹ محترمہ ہادیہ طاہر اور بایوکیمسٹ محترمہ عائشہ نے طلبہ کو عملی تربیت فراہم کی۔ طلبہ نہایت پُرجوش اور خوش نظر آئے۔

بعد میں ڈاکٹر حکیم زادہ نے لیبارٹری کی وزٹ کرائی ایکوپمنٹس کے بارے میں اگاہی دی
اس کے بعد پی سی ار سیکشن اور لائف سیونگ ائی سی یو کی وزٹ بھی کروائی

25/10/2025
25/10/2025

مفت بلڈ شوگر ٹیسٹ

اس اتوار کو ہماری بلڈ شوگر اسکریننگ کے ساتھ اپنی صحت کو سنبھالیں۔ شوگر کی سطح کی باقاعدگی سے نگرانی ذیابیطس کو روکنے اور مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔.

22/10/2025
21/10/2025
21/10/2025
20/10/2025

زندگی بچانے کا جذبہ -عمر نہیں دیکھتا!

#
Mubarak #انسانیت #مبارک Medical ComplexlifePakistan Institute Of Medical Sciences - PIMS PKhyber Teaching HospitalicLRH Peshawar-Rehman Medical Institute (RMI)lSurgical D Ward KthaHayatabad Medical Complex L.R.H HospitaldNorthwest General Hospital Hayatabad Mubarak Hospital Peshawar Khyber Pukhtoonkhwa Gynae B Unit Hmc Hakeem ZadayberMubarak Diagnostic Laboratory and Research Center.raMubarak Health NewstoGeo News UrduchWhat is going on in PeshawarsKhyber Medical University, Peshawar, Khyber PakhtunkhwadNorthwest General Hospital KMardan Region PolicerMubarak Life Saving Intensive Care UnitPGEOcGeouGEO TV - Har Pal GeotGeo SuperrARY NewsEARY News Urdu- GNN Samaa TVGHUM News AHUM TVs SHEIN KIDSrKids Diana ShowV Provincial Doctors AssociationidDoctr KhanoShaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-QadrihaTahir Khanl Afsar AfghanammHmc PeshawarQMushtaq Ahmad KhanAfsar Afghan Hmc Peshawar Mushtaq Ahmad Khan

مبارک لائف سیونگ آئی سی یو — جہاں خدمت کا جذبہ بچپن سے شروع ہوتا ہے!
20/10/2025

مبارک لائف سیونگ آئی سی یو — جہاں خدمت کا جذبہ بچپن سے شروع ہوتا ہے!

Young doctor

18/10/2025

ہمیشہ ایک دوسرے کا سہارا بننا چاہیے

Address

Mubarak Hospital
Peshawar
23000

Telephone

+92912563394

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mubarak Life Saving Intensive Care Unit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Mubarak Life Saving Intensive Care Unit:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category