PMIU Health Department KP

PMIU Health Department KP Strengthening of Non-Teaching DHQ Hospitals in Khyber Pakhtunkhwa

To meet future public health challenges, the provincial government has launched the Revamping of Non-teaching DHQs in KP Project, which aims to improve the capacity and quality of healthcare at 32 Secondary Healthcare Facilities of the province.

Media coverage
01/08/2025

Media coverage

31/07/2025
پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم آئی یو ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مختلف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے دورے
31/07/2025

پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم آئی یو ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مختلف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے دورے

Peshawar: PMIU Project Director, Dr. Shehzad Faisal Conducts Detailed Inspections of DHQ Hospitals Across KPPeshawar: Dr...
31/07/2025

Peshawar: PMIU Project Director, Dr. Shehzad Faisal Conducts Detailed Inspections of DHQ Hospitals Across KP
Peshawar: Dr. Shehzad Faisal, Project Director of the Project Management and Implementation Unit (PMIU), carried out comprehensive inspections of various District Headquarters (DHQ) Hospitals across Khyber Pakhtunkhwa during the months of June and July 2025.
The visits were undertaken on the directives of the Chief Secretary and Secretary Health KP to assess the existing infrastructure, availability of staff, and medical facilities — with a special focus on establishing Neonatal Intensive Care Units (NICUs) to improve healthcare delivery standards.
Hospitals visited during this inspection drive included DHQ hospitals in Landi Kotal, Batkhela, Charsadda, Karak, Upper Dir, Timergara, Mansehra, Bannu, Kohat, and the Molvi Amir Shah Memorial Hospital in Peshawar.
Priority was given to the evaluation of ICUs, NICUs, emergency departments, operating theatres, labour rooms, nursery units, waste management systems, security, hospital management information systems (HMIS), service delivery standards, and availability of medical equipment.
Detailed data regarding the physical condition of buildings, availability of staff, and equipment shortages was collected. Under the Secondary Healthcare Revamp Project, immediate digitization of all hospital records related to medicines, equipment, human resources, and financial transactions through the Hospital Management Information System (HMIS) has also been planned.
The project aims to undertake comprehensive renovations of hospital buildings and address gaps in staffing and equipment. It also includes mechanisms to ensure efficient drug supply, helping to mitigate shortages.
The construction component of the project has been handed over to the C&W Department with the approval of the provincial cabinet. The department has already initiated the process of selecting a consulting firm for design and implementation.
The Project Director has submitted a comprehensive report on the status of DHQ hospitals and neonatal care units to the Advisor Health and Secretary Health. As per recommendations under the Secondary Healthcare Revamp Project, NICUs are proposed to be established in 10 DHQ hospitals across the province.
These NICUs will serve as a landmark initiative to reduce neonatal mortality by providing life-saving care to premature and medically challenged newborns. The units will be equipped with modern facilities and staffed with trained professionals to ensure free-of-cost neonatal intensive care.
It is hoped that this intervention will significantly reduce infant mortality in the province. Authorities have indicated that if the initiative yields promising results, it will be expanded to more districts in the future.
These efforts reflect the Health Department’s firm commitment to strengthening and modernizing public healthcare services in Khyber Pakhtunkhwa

پشاور:  پراجیکٹ مینجمنٹ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ (PMIU) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈاکٹر شہزاد فیصل نے جون تا جولائی 2025 کے دورا...
31/07/2025

پشاور: پراجیکٹ مینجمنٹ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ (PMIU) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈاکٹر شہزاد فیصل نے جون تا جولائی 2025 کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کا تفصیلی معائینہ کیا۔ یہ معائینہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور سیکرٹری صحت کی ہدایات کے تحت کیا گیا، جن کا مقصد ہسپتالوں میں نوزائیدہ بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹس کے قیام کے ساتھ ساتھ موجودہ حالت، طبی سہولیات اور عملے کی دستیابی کا جائزہ لینا تھا تاکہ صحت کی سہولیات کو مؤثر اور معیاری بنایا جا سکے۔
ان ہسپتالوں میں ڈی ایچ کیو لنڈی کوتل، بٹ خیلہ، چارسدہ، کرک، دیر بالا، تیمرگرہ، مانسہرہ، بنوں، کوہاٹ اور مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال پشاور شامل تھے۔ ان دوروں کے دوران آئی سی یو، این آئی سی یو، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس، آپریشن تھیٹرز، لیبر رومز، نرسری یونٹس، ویسٹ مینجمنٹ، سیکیورٹی، ہاسپٹل مینجمنٹ انفرمشن سسٹم (HMIS)، سروس ڈلیوری اسٹینڈرڈز اور آلات کا ترجیحی بنیادوں پر معائینہ کیا گیا ۔
ہسپتالوں میں عمارات کی شکست و وریخت ، آلات اور عملے سے متعلق معلومات پر مبنی اعدادوشمار بھی اکھٹے کیے گئے ۔ سیکنڈری ریویمپ پراجیکٹ کے تحت ھسپتالوں میں ادویات آلات، ھیومن ریسورسز اور مالیاتی سرگرمیوں کی تفصیلات کا ڈیجیٹل پلیٹ فام پر فوری اندراج یعنی HMIS ھاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاز کیلئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ھے۔
ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی بحالی کے پراجیکٹ کے تحت عمارات کی مرمت و بحالی اور عملے و آلات کی کمی کو پورا کرنے کی مہم چلائی جائیگی۔ پراجیکٹ کے تحت ادویات کی ترسیل سے ان کی کمی کو بھی کم کیا جاسکے گا۔
تعمیراتی کام صوبائی کابینہ کی منظوری سے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیا ھے جو پہلے ہی پراجیکٹ کے لئے کنسلٹنٹ فرم کے انتخاب کے لئے کام شروع کرچکا ھے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مشیر صحت و سیکٹری ھیلتھ کو ڈی ایچ کیو ھسپتالوں اور ان میں قائم نرسری یونٹ سے متعلق ایک جامع رپورٹ بھی پیش کردی ھے ۔سیکنڈری ری ویمپ منصوبے کے تحت صوبے کے 10 ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں نوزائیدہ بچوں کے لیے معیاری انتہائی نگہداشت یونٹس (NICUs) کے قیام کی سفارش کی گئی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کے لیے معیاری انتہائی نگہداشت یونٹس کی سہولیات ایک سنگِ میل اقدام ہوگا، جو قبل از وقت پیدائش، پیچیدہ طبی صورتحال یا دیگر بیماریوں کے شکار نوزائیدہ بچوں کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔ ان یونٹس میں جدید طبی سہولیات کے ساتھ تربیت یافتہ عملہ کی تعیناتی کی جائے گی جو بچوں کو مفت نگہداشت کی فراہمی یقینی بناے گا۔
امید کی جا رہی ہے کہ اس منصوبے سے صوبے میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تعمیر نو کی خاطر خواہ نتائج ملنے پر اسے مزید اضلاع میں توسیع دی جائے گی ۔
یہ تمام اقدامات صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت عامہ کی سہولیات کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے محکمہ صحت کی سنجیدہ کوششوں کا عملی مظہر ہیں۔

27/07/2025

اعلان برائے انٹرویو – میڈیکل آفیسرز (فکسڈ پے)

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دیر اپر، بٹ خیلہ، مردان اور ہری پور کے لیے میڈیکل آفیسرز (فکسڈ پے) کی آسامیوں کے انٹرویوز 28 جولائی 2025 (پیر) کو صبح 9:00 بجے PGPI، دوران پور، پشاور میں منعقد ہوں گے۔

26/07/2025
11/07/2025
*صحت کے شعبے کی اصلاحات گورننس روڈ میپ کے تحت اولین ترجیح: چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شا...
26/06/2025

*صحت کے شعبے کی اصلاحات گورننس روڈ میپ کے تحت اولین ترجیح: چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ*

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرصدارت محکمہ صحت کے "گڈ گورننس روڈ میپ" کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے صحت کے شعبے کو گورننس اور عوامی خدمت کی فراہمی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔

اجلاس کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں روڈ میپ میں شامل مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی گئی جن کا مقصد تمام سطحوں پر صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

چیف سیکرٹری نے بتایا کہ گڈ گورننس روڈ میپ کے نفاذ کے لیے آئندہ چند دنوں میں ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

روڈ میپ کے اہم نکات میں 250 پرائمری ہیلتھ کیئر مراکز میں چوبیس گھنٹے زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی ایمرجنسی خدمات کی فراہمی شامل ہے۔

پرائمری ہیلتھ کئیر کی سطح پر سہولیات بہتر بنانے کے لیے لازمی ادویات کی دستیابی اور انفراسٹرکچر و طبی آلات کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

حکومت ای پی آئی پروگرام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو معمول کی حفاظتی مہمات میں شامل کرے گی۔

خاندانی منصوبہ بندی کی ادویات محکمہ بہبود آبادی کے ذریعے بنیادی صحت مراکز میں ان کی 100فیصد دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

ریجنل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں لیول تھری ٹراما سینٹرز اور میموگرافی مشینوں کی فراہمی کے ذریعے صحت کی خدمات کو بہتر بنایا جائے گا۔

نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کو بہتر بنانے کے لئے صوبے کے مختلف اضلاع میں 10 نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹس اور نرسریاں قائم کی جائیں گی۔

ڈاکٹروں اور ڈینٹسٹس کی اعلیٰ تعلیم کے لیے قانونی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے تاکہ تربیت یافتہ عملے کی تعیناتی پرائمری سطح تک ممکن ہو سکے۔

محکمہ صحت ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرے گا، جس سے تمام عملے کی معلومات اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے ممکن ہوں گے۔

روڈ میپ میں یہ ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ 90 فیصد مینجمنٹ پوزیشنز پر ایڈیشنل چارج کی بجائے ریگولر چارج دیا جائے گا جبکہ ڈاکٹروں، دائیوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔

صوبے بھر میں صحت کے نظام کی ڈیجیٹل نگرانی کے لئے "کے پی ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ" قائم کیا جائے گا۔

ضم شدہ اضلاع تک انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے عملے کو توسیع دی جائے گی تاکہ نگرانی کے عمل کو مضبوط بنایا جا سکے۔

خیبرپختونخوا کی ہیلتھ سیکٹر پالیسی 2018 کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ازسرنو ترتیب دیا جائے گا۔

ہیلتھ سیکٹر ریفارم یونٹ کو مزید فعال بنانے کے لیے اس کی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جائے گی۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کو قانونی اصلاحات اور لائسنسنگ و سرٹیفیکیشن کی صلاحیت بڑھا کر مؤثر ادارہ بنایا جائے گا۔

ہیلتھ فاؤنڈیشن کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے لئے مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ معاہدوں کی بہتر نگرانی ممکن ہو۔

میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی ائیز) کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے بھی پالیسی رہنما اصول تیار کیے جائیں گے۔

روڈ میپ کے تحت 54 کیٹیگری-ڈی ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کیا جائے گا، جبکہ مزید 20 ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔

ذیابیطس کنٹرول پروگرام کے تحت انسولین کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ ان اقدامات سے مقامی سطح پر صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی جس سے صحت کے شعبے میں عوام کو نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی گی۔

📌 Important Update | Job Advertisement - PMIU The job advertisement under PMIU  recently shared on this page. Please not...
22/04/2025

📌 Important Update | Job Advertisement - PMIU


The job advertisement under PMIU recently shared on this page. Please note that the complete Terms of Reference (TORs) and detailed advertisement are available on the official website of the Health Department.

📄 For full details, kindly visit:
🌐 www.healthkp.gov.pk

Thank you for your interest and continued support.

Insaf Sehat Card covers 720,000 of medical treatment per family. Furthermore, he said that he initiated this after realizing the agony of poor families after his own mother who suffered from cancer and at that time there was no cancer hospital ...

22/04/2025

Address

House No. E1/53, Canal Road University Town
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92915200373

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMIU Health Department KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to PMIU Health Department KP:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram