16/05/2026
الخدمت ہسپتال نشترآباد پشاور میں "Post Operative Nursing Care" کے موضوع پر ایک تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔
اس سیشن کی پریزنٹیشن اسٹاف نرس صمبل نے پیش کی، جبکہ گائنی اور دیگر شعبہ جات کے نرسنگ اسٹاف نے بھی بھرپور شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن کا مقصد آپریشن کے بعد مریضوں کی بہتر نگہداشت، احتیاطی تدابیر اور معیاری نرسنگ کیئر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا، تاکہ مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔