Provincial Civil servants doctors kpk-PCSD

Provincial Civil servants doctors kpk-PCSD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Provincial Civil servants doctors kpk-PCSD, Medical and health, Peshawar.

22/05/2025
09/05/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیر لوئر ڈاکٹر محمد نثار ترکلانی کو خراجِ تحسین

ڈاکٹر محمد نثار ترکلانی نے بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیر لوئر گزشتہ آٹھ ماہ میں جو اصلاحاتی اقدامات کیے، وہ قابلِ ستائش اور عوامی مفاد پر مبنی ہیں۔ ان کی قیادت میں صحت کے نظام میں مؤثر بہتری لائی گئی، جن میں نمایاں اقدامات درج ذیل ہیں:

• ہسپتالوں میں ادویات کی وافر فراہمی
• ایمرجنسی سروسز کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن
• بائیو میٹرک حاضری نظام کا نفاذ
• لیبارٹریز اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کی تنصیب
• گوسٹ ملازمین کی نشاندہی اور برطرفی

ڈاکٹر نثار کی دیانت داری، فرض شناسی اور عوام دوست رویہ صحت کے نظام میں بہتری کی روشن مثال ہے۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ایسے باصلاحیت نوجوان افسران کو صحت کا قیمتی اثاثہ سمجھتا ہے اور ان کی خدمات کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

06/04/2025
Long live PDA
04/04/2025

Long live PDA

ایک ڈاکٹر کا بیان ۔چند سال پہلے پشاور سپریم کورٹ رجسٹری میں ایک چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی جو بعد میں ملکی سطح پر ایک بڑ...
29/03/2025

ایک ڈاکٹر کا بیان ۔
چند سال پہلے پشاور سپریم کورٹ رجسٹری میں ایک چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی جو بعد میں ملکی سطح پر ایک بڑے عہدے پر بھی رہے۔ میرے ہمراہ ڈاکٹر امین آفریدی بھی تھے ۔ چیف سیکرٹری صاحب سے تعارف ہوا تو میں نے عرض کی کہ میں میڈیکل سپیشلسٹ ہوں اور ڈاکٹر امین یورالوجسٹ۔ کہنے لگے یار بڑے قابل لوگ ہوتے ہو آپ میں تو سیکنڈ ائیر ایم بی بی ایس میں ہی چھوڑ گیا تھا کہ مجھ سے نہیں ہوتا۔
المیہ یہ ہے کہ پاکستان کا نظام ایسا ہے کہ پھر آپ کی سروس کے فیصلے یہی بیوروکریٹ کرتے ہیں۔ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ یہ احساس کمتری ہے، حسد اور کینہ ہے یا پھر ڈاکٹرز کا آسان ہدف ہونا کہ ہر بار نزلہ ڈاکٹروں پر ہی گرتا ہے اور دیگر کسی شعبے پر نظر ہو نہ ہو یہ کوشش ضرور ہوتی ہے کہ محکمہ صحت میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو ضرور ذلیل کیا جائے چنانچہ سالہا سال انکے کیسز سرد خانے کی نظر رہتے ہیں اور کسی بھی ضلع میں افسر شاہی کا پہلا چھاپہ بھی ہسپتال پر پڑتا ہے حالانکہ ایسا نہیں کہ عوام باقی جگہوں پر رگڑے نہیں کھاتی۔
محکمہ فائنانس میں ایک بار ایک سمری کی معلومات کیلئے جانا ہوا۔ میں نے ایک فائل کے بارے میں دریافت کیا جسکی منظوری حکومت دے چکی تھی اور فائنانس کے محکمے نے اس پر عملدرآمد کرنا تھا۔ بجٹ آفیسر نے کہا کہ سیکرٹری صاحب اس پر سائن کرنے کو تیار نہیں کیونکہ انکا خیال یہ ہے کہ ڈاکٹر ٹریننگ کے بعد مختلف اضلاع میں ڈیوٹی کیلئے نہیں جاتے جس پر میں نے انکی غلط فہمی دور کی اور مسائل کا ذکر کیا۔ آخر میں کمال مہارت سے انہوں نے اپنے لئے مجھ سے نسخہ بھی لے لیا اور بہانہ یہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر کام نہیں کرتے۔
موجودہ چیف سیکرٹری کے حالیہ احکامات میں کارکردگی کو بہانہ بنا کر جو ترقیوں کو التوا کا شکار کیا گیا ہے تو کیا انکے علم میں نہیں کہ قانون میں اسکا طریقہ کار وضع ہے اور سالانہ کارکردگی کی رپورٹ فائل میں لگا کر دیگر لوازمات کے ساتھ سیلیکشن بورڈ کے سامنے پیش کی جاتی ہے۔
تمام شعبوں کو استثنی دے کر صرف تعلیم اور صحت کو ٹارگٹ کرنا انہی دو کلیدی شعبوں کے افسران کو مفت کی ذہنی اذیت سے دوبار کرنا ہے

The refusal of the Chief Secretary of Khyber Pakhtunkhwa to approve the long-pending promotion cases of Doctors and Teac...
28/03/2025

The refusal of the Chief Secretary of Khyber Pakhtunkhwa to approve the long-pending promotion cases of Doctors and Teachers.lecturers .professors, despite their fulfillment of all legal and procedural requirements, is a blatant violation of service laws and fundamental rights.

As per the Khyber Pakhtunkhwa Civil Servants (Appointment, Promotion, and Transfer) Rules, 1989, promotion cases must be processed in accordance with Rule 8 & Rule 9, which mandate that eligible officers who have completed the required service tenure, qualifications, and performance evaluations be promoted without unnecessary delay. Furthermore, the Khyber Pakhtunkhwa Civil Servants Act, 1973, clearly stipulates that promotions shall be based on seniority-cum-fitness, ensuring that deserving officers are not deprived of their rights arbitrarily.
The KP Establishment Department’s guidelines on promotion procedures, which require that Annual Confidential Reports (ACRs/PER), No Inquiry/No Audit Para Certificates, and service records be duly considered, have been fulfilled in these cases, rejection of all case unlawful.

The Supreme Court of Pakistan and the Peshawar High Court have repeatedly ruled that delays in promotions without legal justification amount to discrimination and are unconstitutional under Article 25.

PDA MEDIA CELL

24/03/2025

دیرلویر
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) دیر لوئر، ڈاکٹر محمد نثار کی جانب سے عوام کو اہم اطلاع دی جاتی ہے کہ دیر لوئر کے تمام سرکاری مراکز صحت، بشمول کیٹیگری ڈی سپتال،ار ایچ سی, سی ڈی اور تمام بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) میں اگر کسی قسم کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہو — چاہے وہ دوائیوں کی عدم دستیابی ہو، عملے کی کمی ہو، یا کسی اور طبی سہولت میں کوئی مسئلہ درپیش ہو — تو عوام براہِ راست ڈی ایچ اوآفس اور فوکل پرسن سے رابطہ کریں۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد نثار کےآفس عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا تاکہ صحت کی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔
نوٹ۔۔۔
آپ کی شکایات اور تجاویز ہمارے لیے قیمتی ہیں، کیونکہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی کی بنیاد ہے۔ آپ کی بہتری کے لیے ہم ہر وقت کوشاں ہیں۔
ڈاکٹر محمد نثار خان ڈی ایچ او دیر لویر
Dho Dir Lower
Ihtisham Advocate
Health Department, KP

Excellent DHO Dir Lower
16/03/2025

Excellent DHO Dir Lower

Address

Peshawar

Telephone

+92912609156

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Provincial Civil servants doctors kpk-PCSD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share