Ghousia Bilalia Dawakhana Peshawar Saddar

Ghousia Bilalia Dawakhana Peshawar Saddar حکیم و ہومیو ڈاکٹر
حکیم صوفی محمد بشیر نقشبندی مجددی
حکیم صوفی حمید علی نقشبندی مجددی
حکیم صوفی زبیر حمید نقشبندی مجددی
فاضل طب والجراہت

گھر کے کچن سے علاج ، جانیئے پودینے کے فوائد جو آپ نہیں جانتے 🤔1: پودینہ امراض معدہ کیلئے جادوئی اثرات   پودینے کے پتے فط...
05/05/2023

گھر کے کچن سے علاج ، جانیئے پودینے کے فوائد جو آپ نہیں جانتے 🤔

1: پودینہ امراض معدہ کیلئے جادوئی اثرات

پودینے کے پتے فطرت میں سوزش کو دور کرنے میں مددگار ہوتے ہیں جو آپ کے معدے کی سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ پودینے کے پتے بدہضمی کو دور کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

2: آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے

پودینے کے پتے فاسفورس، کیلشیم اور وٹامن سی، ڈی، ای اور اے سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ آپ کے خلیات کو کسی بھی نقصان سے بھی بچاتا ہے، اس طرح کسی بھی دائمی بیماری کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

3: آپ کو مہاسوں سے پاک جلد دیتا ہے

اس کی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے، یہ آپ کی جلد کو سکون اور پرسکون کرتا ہے جو کہ مہاسوں کے علاج کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ پودینے کے پتوں میں سیلیسیلک ایسڈ کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے جو مہاسوں اور داغ دھبوں سے لڑنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

4: الرجی اور دمہ میں آپ کی مدد کرتا ہے

پودینے کے پتوں میں ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کو روکنے والا ایجنٹ ہوتا ہے جسے روسمارینک ایسڈ کہتے ہیں۔ یہ ایجنٹ الرجی پیدا کرنے والے مرکبات کو روکتا ہے، جو الرجی اور دمہ میں مبتلا لوگوں کی مدد کرتا ہے۔

5: عام نزلہ زکام کے لیے ایک بہترین علاج

موسموں کی تبدیلی ہر کسی کو بیمار کر دیتی ہے۔ اگر آپ کوئی ایسا شخص ہے جو ہمیشہ گندی سردی سے لڑتا ہے تو پودینہ آزمائیں۔ پودینہ آپ کی ناک، گلے اور پھیپھڑوں سے بھیڑ کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس طرح، یہ سردی اور سانس لینے کے علاج میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ مزید یہ کہ پودینہ کی اینٹی بیکٹیریل خاصیت کھانسی کی وجہ سے ہونے والی جلن کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔

6.آپ کے دانتوں کی صحت کا خیال رکھتا ہے

کیا آپ نے سوچا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کی بہت سی ٹیوبیں پودینہ کے ساتھ کیوں آتی ہیں؟ یہ اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے ہے۔ یہ بیکٹیریا کی افزائش کو روکتا ہے اور آپ کے دانتوں میں طاعون کے جمع ہونے کو صاف کرتا ہے۔ مزید یہ کہ، یہ بیکٹیریا کو مارتا ہے اور سانس کی بدبو کو مارتا ہے، آپ کے منہ اور دانتوں کو قدرتی طور پر صحت مند رکھتا ہے۔

7: آپ کو تناؤ کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے

پودینہ کی خوشبو فطرت میں بہت پرسکون ہوتی ہے جسے اروما تھراپی میں تناؤ کو شکست دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پودینہ کی خوشبو آپ کے دماغ کو پرسکون کرکے آپ کے دماغ اور جسم کو سکون بخشتی ہے۔ پودینہ میں اڈاپٹوجینک خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو کورٹیسول کی سطح کو منظم کرتی ہیں اور تناؤ کے لیے قدرتی لچک پیدا کرتی ہیں۔

پودینہ کا قہوہ جو ہمارے مطب عاصم دواخانہ ( ایج - سی-پی ) پر معمول کے مطابق استعمال کروایا جاتا ہے 👇

✅اجزاء :

پودینے کی پتیاں 8 عدد
چھوٹی الائچی 3 عدد
سوئف آدھا چائے والا چمچ
ادرک تازہ چھوٹا ٹکڑا ( انچ برابر)
دارچینی چھوٹا ٹکڑا ( انچ برابر)

دو کپ پانی میں اچھی طرح پکالیں جب ایک کپ رہ جائے چھان کر ایک کپ روزانہ تین ٹائم کھانے کے بعد استعمال کریں

✅فوائد:
✅گیس و تیزابیت کو ختم کرتا ہے.
✅معدے کی جلن کو رافع کرتاہے اور تسکین بخشتا ہے۔
✅قہ اور متلی کو روکتا ہے۔
✅بدہضمی کیلئے مجرب قہوہ ہے۔
✅جسمانی وذہنی صحت کو قوت دیتا ہے ۔
✅ سردرد کیلئے بھی معاون ثابت ہے۔
✅موسمی تبدیلیوں کے باعث نزلہ زکام کے لیے بہترین قہوہ ہے ۔

✔️ For Order / Inquiry: 0303-5384531
✔️ For WhatsApp: 0303-5384531
✔️ Pakistan's Best Online Herbal Product Selling Store.
✔️ Free Home Delivery
✔️ 100% Halal Ingredients

(سبز الائچی اور میتھرے کے انوکھے فوائد آزمودہ بے ضرر لاجواب نسخہ انشاءاللہ)ھوالشافی چھوٹی سبز الائچی بہترین 250گراممیتھر...
04/09/2022

(سبز الائچی اور میتھرے کے انوکھے فوائد آزمودہ بے ضرر لاجواب نسخہ انشاءاللہ)
ھوالشافی چھوٹی سبز الائچی بہترین 250گرام
میتھرے(جو اچار میں ڈالتے ہیں پیلے رنگ کے سخت بیج ہوتے ہیں)250گرام
ترکیب تیاری دونوں کو کوٹ پیس کر بالکل باریک کر لیں اور ملا لیں دوا تیار ہے انشاءاللہ
خوراک 1چمچ صبح شام یا صبح دوپہر شام حسب طبیعت حسب مزاج استعمال کریں اور دودھ گائے یا پانی سے دودھ سے فوائد زیادہ ملیں گے انشاءاللہ
اب اس آسان بے ضرر ہر کسی کے علم میں موجود ان 2چیزوں سے بنے نسخے کے بار بار کے آزمودہ فوائد سنیں
فوائد پرانی سے پرانی بواسیر بادی ہو خونی ہو موہکے والی ہو یہاں تک کہ آپ بار بار آپریشن کروا چکے ہیں ان کے لئے آزمودہ تجربہ شدہ ہمیشہ کیلئے انشاءاللہ بواسیر سے نجات پائیں۔
ہیپا ٹائٹس کے مایوس مریضوں کو مہینہ دو مہینے یا اس سے زیادہ اور بعض اس سے بھی کم عرصے میں تندرست ہو تے دیکھے ہیں۔جو ڑوں کے درد کے پرانے سے پرانے مریض جن کے جسم کا کوئی بھی حصہ حرکت نہیں کر سکتا تھا۔وہ تندرست ہو ئے۔ عام اعصابی کمزور ی جسمانی کمزوری پٹھوں کا کچھاﺅ تھکان عورتوں اور مردو ں کے کمر کا درد مہروں اور ڈسک کے مسائل حیرت انگیز طور پر بہتر ہوئے۔بلکہ عجیب بات یہ ہے کئی مریضوں کے دل کے والو کھل گئے اور گِن کر میں نے اب تک 63 مریضوں کو یہ دوا دی ہے۔جو ازدواجی زندگی سے باکل غیر مطمئن اور ما یوس تھے ان میں جوان بڑے بوڑھے تک شامل ہیں۔خوا تین میں ایام کی بے قاعدگی مو ٹا پا اور لیکوریا کے امراض کے لیے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔مر دو ں میں اولا د کے جرا ثیمو ں کی کمی تک کو دور کر تا ہے
بے اولادی کے بے شمار مریض ایسے جو بے اولادی میں مایوس ہوچکے تھے جنہوں نے علاج کرکر اپنے آپ کو تھکا دیا تھا ان کو حیرت انگیز اس کا فائدہ ہوگیا۔
یہ دوا ایسے مردوں کیلئے جن کے اندر بانجھ پن کا مرض ہو اور ان کے سپرم اس قابل نہ ہوں جو کہ اولاد پیدا کرنے میںطاقت اور قوت سے محروم ہوں ایسے لوگ چند ماہ اعتماد سے یہ دوا استعمال کریں۔ جہاں انہیں مردانہ طاقت‘ جسمانی قوت اعصابی قوت ملے گی وہاں اولاد پیدا کرنے والے جراثیم بھی بہت زیادہ بہتر ہوں گے۔
ایسی خواتین جو پرانی کمر کے درد کی مریضہ تھیں‘ ٹانگوں اور پنڈلیوں کا درد ایسا تھا جو ہروقت انہیں رنگ برنگی گولیاں کھانے میں مصروف رکھتا تھا اور وہ رنگ برنگی گولیاں ان کے معدے جگر اور دل کو نقصان پہنچا چکی تھیں لیکن وہ مجبوری کے عالم میں رنگ برنگی گولیاں کھا رہی تھیں جب انہوں نے یہ دوائی استعمال کی تو انہیں اس کے بہت حیرت انگیز رزلٹ ملے‘ کمر کا درد‘ مہروں کا درد‘ پٹھوں کا کھچاؤ‘ اعصابی کمزوری‘ جسمانی کمزوری اور دل دماغ کی کمزوری میں انہیں ایک نئی تازگی اور نئی فرحت دی اور ان کا جسم پہلے سے زیادہ صحت مند اور تندرست ہوگیا۔ایک اچانک انوکھا فائدہ جو خواتین کے سلسلے میں سامنے آیا ایسی خواتین جن کی سرینیں اور ہپس مسلسل بڑھ رہی ہیں چلنا پھرنا اٹھنا بیٹھنا ان کیلئے محال ہوگیا ہو‘ پیٹ لٹک رہا ہو‘ ایسی خواتین اکثر حمل کے بعد اس تکلیف میں مبتلا ہوتی ہیں جو بعض ایسی ہیں جو شادی کے بعد بھی لیکن وہ کم۔۔۔
ان تمام کیلئے اس دوا کا استعمال اگر چند ماہ باقاعدگی سے کیا جائے تو اس کے بہت زبردست رزلٹ ملیں گے۔ عمومی موٹاپے کیلئے اور خاص اس موٹاپے کیلئے اس کے بہت زیادہ فوائد ملے ہیں۔خواتین کی اندرونی نسوانی بیماریاں ایام کی خرابی‘ رسولیاں سسٹ‘ اندرونی ورم‘ اندرونی انفیکشن‘ پرانے سے پرانا لیکوریا‘ پاؤں کےبل بیٹھنے سے بوجھ بنتا ہو ان سب کے لئے انشاءاللہ آزمودہ بے
مردوں اور عورتوں کی پرانی گیس اور تبخیر بدہضمی‘ سینے کی جلن‘ پیٹ کی جلن‘ کھانا کھاتے ہی غنودگی اور کھانا کھاتے ہی طبیعت میں اکتاہٹ‘ بے زاری ان تمام تکلیفوں کیلئے ہے۔
بہت لاجواب چیز ہے اور بہت صحت مند اثرات اس سے ظاہر ہوتے ہیں‘ تندرستی میں‘ صحت میں خواہ اس کا تعلق معدہ ہو‘ گیس ہو‘ تبخیر ہو‘ بھوک کا نہ لگنا ہو یا کھانا کھاتے ہی کھٹی ڈکاریں‘ جلن‘ پیٹ کا بڑھنا ان تمام بیماریوں کیلئے یہ بہت مفید ہے۔ایک اور فائدہ جو کھل کر سامنے آیا وہ مردوں کیلئے ہے ایسے مرد جن کی ازدواجی زندگی ختم ہوچکی تھی۔ میاں بیوی کے معاملات میں سرد مہری بڑھ گئی تھی حتیٰ کہ اب تک انہوں نے اپنا بستر بھی جدا کرلیا۔ کمزوری اور خاص کمزوری بڑھتے بڑھتے مرد مایوسی سے آگے نکل گیا جب یہی دوائی کچھ عرصہ استعمال کرائی گئی تو مردانہ طاقت اور مردانہ قوتیں غالب آئیں جسم میں ایک انوکھا ولولہ پیدا ہوا طبیعت میں رجحان پیدا ہوا اور جسم میں قوت اور طاقت بڑھ گئی
نوٹ آسان نسخہ ہے ہر کوئی بنا سکتا ہے انشاءاللہ آزمودہ بے ضرر اور بہت مفید لاجواب نسخہ ہے انشاءاللہ بس چھوٹی الائچی خریدتے وقت سبز رنگ کی بہترین دیکھ کر لیں پیلی اور پرانی نہ ہو میتھرے میں سے پتھر کنکر ہوں تو صاف کر لیں خود بنائیں انشاءاللہ نفع پائیں

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

سپیشل قہوہ☕لکڑ ھضم ۔پتھر ھضم صرف ایک کپ قھوہ سب فشوں عید الاضحی کی آمد آمد ھے گوشت ھضم کرنے کے لیے  اک مجرب قھوہ کا نسخہ...
03/09/2022

سپیشل قہوہ☕
لکڑ ھضم ۔پتھر ھضم
صرف ایک کپ قھوہ سب فشوں
عید الاضحی کی آمد آمد ھے گوشت ھضم کرنے کے لیے اک مجرب قھوہ کا نسخہ عرض کر رھا ھوں اور تجربہ گواہ ھے کے اگر گلے تک بھی کھایا ھو تو اس کا اک کپ 5منٹ میں سب کچھ معدہ سے نیچے اتار دیتا ھے تجربہ فرمائیں اور ساتھ ھی اپنے گرد و نواح کے سفید پوش طبقہ کو بھی یاد رکھیں
نسخہ
بادیان خطائئ 100 گرام لونگ 40 گرام دارچینی 50 گرام الائچی سبز 10 گرام اورپودینہ 10 گرام زیرہ کرمانی ۔ 20 گرام ۔ سنڈھ 10 گرام ۔ زعفران پانچ گرام ۔ تمام اشیا کا سفوف بنا لیں اور روزانہ 1کپ پی لیں
یاداشت
کامل فائدہ کے لیے اجزا کو الگ الگ پیس کر بعد از وزن شامل ترکیب فرمائیں
جب کھابے کا پروگرام ھو تو بعد از غذادو چنے کے برابر فی کپ قھوہ تیار کر کے پلا دیں اور قدرت خداوندی کا مشاھدہ فرمائیں شیئر بھی فرمائیں اور دعاوں میں بھی یاد رکھیں جو احباب گوشت بجھوانا چاھیں ان سے گزارش ھے کے کھالیں دینی مدارس کو دیں ۔ویسے گوشت بھی دیا جا سکتا ھے جزاک الل

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

برداہ دندان فیل 20 گرام طباشیر 20 گرام الاچی خورد20 گرام موصلی سفید 40 گرام ثلعلب مصری 40 گرام کشتہ بیضہ مرغ 10 گرام کشت...
02/09/2022

برداہ دندان فیل 20 گرام
طباشیر 20 گرام
الاچی خورد20 گرام
موصلی سفید 40 گرام
ثلعلب مصری 40 گرام
کشتہ بیضہ مرغ 10 گرام
کشتہ مرجان 10 گرام
کوزہ مصری 100 گرام
سعوف بنا لیں
امراض نسواں لیکوریا بے اولادی منسز پرابلم کے لیے مجرب ھے

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

تھادل گرمی کاشربت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔       ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بادام گری 50گرامخشخاش   50گرامتخم تربوز   دس گرامتخم کھیرا   دس گرامتخم ...
01/09/2022

تھادل گرمی کاشربت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بادام گری 50گرام
خشخاش 50گرام
تخم تربوز دس گرام
تخم کھیرا دس گرام
تخم تربوز دس گرام
سفید زیرا بیسگرام
تخم خربوزا دس گرام
ریوندخطائ دس گرام
قلمی شورہ دس گرام
چینی کلو
ایک بوتل شربت بنائیں۔
تولہ گلاس پانی میں ملا کرپئیں۔دوپھر کو
فوائید پیشاب جاری کرے جگر گردہ مثانہ کی گرمی خارج کرے۔پیشاب آور ھے۔ھرقسم کے ورم گردہ مثانہ۔جگر کے لئے مجرب ھے۔

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

بچھوؤں کے متعلق غلط فہمیاںالسلام علیکمکئی دن سے سوشل میڈیا پر دوبارہ بچھو کی تصویر گردش کر رہی ہے جس کے جسم پر اس کے بچے...
31/08/2022

بچھوؤں کے متعلق غلط فہمیاں
السلام علیکم
کئی دن سے سوشل میڈیا پر دوبارہ بچھو کی تصویر گردش کر رہی ہے جس کے جسم پر اس کے بچے موجود ہیں. یہ تصویر بہت سے مختلف آیات، احادیث، اقوال زریں وغیرہ وغیرہ کے ساتھ گردش کرتی نظر آرہی ہے. احباب نے سینکڑوں جگہوں پر مجھے مینشن کیا پر وہاں پر ماشاءاللہ، سبحان اللہ، استغفار، وغیرہ کے اتنے کمنٹس ہوتے ہیں کہ اگر میں وہاں سچ کمنٹ کروں تو زیادہ چانسز ہیں کہ کوئی پڑھے بھی نا یا فوراً سے گستاخ کہلایا جاؤں.
صحیح مسلم میں حدیث شریف ہے کہ :
كفى بالمرء كذبا أن يحدث بكل ما سمع.
کسی انسان کے جھوٹا اور ایک روایت کے مطابق ہے کہ گنہگار ہونے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ ہر سنی سنائی بات (بغیر تحقیق کے) آگے بیان کر دے۔
آئیں اس چیز پر تھوڑی روشنی ڈالتے ہیں.
ایسے پوسٹس میں لکھا ہوتا ہے کہ بچھو اپنے نر کو کھا جاتی ہے اور پھر انتقاماً یا مکافات عمل کو لے کر اس کے بچے اپنی ماں کو کھا جاتے ہیں.
اب میں مزید وضاحت کرتا چلوں؛
1. کیا بچھو ملاپ کے بعد اپنے نر کو کھاتی ہے؟
دیکھیں، حشرات میں بہت سے ایسے انواع ہیں جن میں Cannibalism یعنی ہم نوع خوری پائی جاتی ہے. پر یہ ہر بار نہیں ہوتا. کوئی بچھو تبھی اپنے نر کو کھاتی ہے جب ملاپ کے بعد اسے محسوس ہو کہ ان کے جسم کے اندر مستقبل کے بچوں کے لیے خوراک کم ہے. اسی صورت میں وہ اپنے نر یا سامنے آنے والی مادہ کا بھی شکار کر لیتی ہے.
2. بچھو کے بچے کیسے پیدا ہوتے ہیں اور ان کی ابتدائی طرز زندگی کیسے ہوتی ہے؟
مادہ بچھو انڈے نہیں دیتی. بلکہ انڈوں سے ان کے جسم کے اندر ہی بچے نکل آتے ہیں اور یہی بچے پیدا ہو جاتے ہیں. یاد رہے کہ یہ بات مکمل غلط ہے کہ بچھو کے بچے اپنی ماں کا پیٹ کاٹ کر نکلتے ہیں.
پیدائش کے بعد ان کی ماں بچوں کو خود اپنی کمر پر لاد دیتی ہے یا بچے خود ماں کی کمر پر چڑھ جاتے ہیں. نوع کے حساب سے ایک وقت میں 10 سے لے کر 100 تک بچے پیدا ہوتے ہیں.
پیدائش کے بعد بچوں کا جسم بہت زیادہ نرم ہوتا ہے، اس لیے وہ 2 ہفتوں سے لے کر 50 دن تک ماں کی کمر پر رہتے ہیں. ابتدائی دنوں میں ماں ان کے لیے شکار کرتی ہے اور جب بچے معمولی بہتر ہو جاتے ہیں، وہ ماں کی کمر سے اتر کے شکار کر کے پھر واپس ماں کی کمر پر چڑھ جاتے ہیں.
جب ان کا جسم قدرے سخت ہو جاتا ہے، وہ ماں کو چھوڑ کر اپنی الگ زندگی گزارنا شروع کرتے ہیں.
3. اگر بچوں کے لیے خوراک دستیاب نہ ہو تو ان کی ماں کیا کرتی ہے؟
ایسی صورت میں ماں اپنے بچے خود کھا لیتی ہے. جی ہاں، اگر ماں کے لیے خود خوراک میسر نہ ہو تو وہ خود ہی اپنے سارے بچے کھا لیتی ہے.
4. کیا بچے بھی اپنی ماں کو کھاتے ہیں؟
بچوں کا اپنی ماں کے کھانے کے عمل کو Matriphagy کہا جاتا ہے. ایسا بہت ہی زیادہ کم ہوتا ہے کہ بچے اپنی ماں کو کھا لیں. اگر ماں کو اپنے لئے تو خوراک دستیاب ہے پر بچوں کے لیے نہیں، تو وہ اپنے جسم کو زور دیتی ہے جس سے اس کے جسم سے مختلف اقسام کا مایہ خارج ہو جاتا ہے جسے بچے پی لیتے ہیں مگر اس دوران بچوں کے جسم سے کیمیکل ماں کے جسم میں چلے جاتے ہیں جس سے ان کی ماں مر جاتی ہے اور ان کے پاس کھانے کے لیے کئی دن خوراک دستیاب ہو جاتا ہے.
5. کیا بچھوؤں کی آنکھیں ہوتی ہیں؟
جی بالکل. ان کی دو آنکھیں مکمل واضح ہوتی ہیں. تصویر میں ملاحظہ کریں. اس کے علاوہ نوع کے حساب سے آنکھوں کی تعداد مختلف ہے. ان کی آنکھیں 6 سے لے کر 12 تک آنکھیں ہوتی ہیں. مگر پھر بھی ان کی نظر اتنی تیز نہیں ہوتی.

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدرنوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر091-52763230335-37370940300-583...
30/08/2022

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

ترپھلا کی چائے / ڈاکٹرز سے تاحیات نجات اجزاء :-ترپھلہ کا سفوف آدھی چمچپانی ڈیڑھ کپشہد ایک چمچترکہب و خوراک :-پانی میں ای...
29/08/2022

ترپھلا کی چائے / ڈاکٹرز سے تاحیات نجات
اجزاء :-
ترپھلہ کا سفوف آدھی چمچ
پانی ڈیڑھ کپ
شہد ایک چمچ
ترکہب و خوراک :-
پانی میں ایک چمچ ترپھلہ کا سفوف ڈالکر ابال کر چھان کے شہد ملا کے صبح نہار منہ گھونٹ گھونٹ کر پئیں.
اسکے دو سو سے زائد فوائد ھیں چند درج زیل ھیں :-
*جسم میں زائد رطوبتیں جمع ھونا
*بالوں کا قبل از وقت سفید ھونا
*جسم میں صفراء کا جمع ھونا
*جسم میں گلٹیاں بننا
*جلد کا بگڑنا پھوڑے پھنسیاں زخم بننا
*قبض کا مستقل رہنا
*معدے کا کام نہ کرنا
*آنتوں کی خشکی
*بلغم کیرہ نزلہ
*صفراوی موٹاپا
*کولیسٹرول بڑھنا
*یورک ایسڈ بڑھنا
*داڑھی کے بال سفید ھونا
*منہ پہ جھریاں سیاہیاں کیل مہاسے ھونا
*عضو خاص کی کمزوریاں
*جریان
*لیکیوریا
*رحم کے تمام مسائل
*پیشاب کے تمام امراض
*سوزاک
*آتشک
*گردے مثانے پتے کی پتھریاں
*نظر کی کمزوری
*مثانے کی کمزوری
*پراسٹیٹ گلینڈ کا بڑھنا
*ہائیپر ھونا
*دماغی کمزوری
*سٹریس
*ٹینشن
*جسمانی کمزوری
*پیشاب کی جلن
*عورتوں کے جملہ امراض مخصوصہ
*نقاہت
*چکر آنا
*بیہوشی
*غشی
*جسمانی دردیں
*بلڈ پریشر ھائی لو
*گردوں کی صفائی
*جگر کی مضبوطی
*جسم سے بلغم کا خاتمہ
*کمردرد
*پٹھوں کا درد
*لنگڑی کا درد
*کمردرد
*قوت مدافعت میں کمی
* ترپھلہ کیا ہے ؟
( آملہ + ھریڑ + بہیڑہ )
ترپھلہ ازحد مفید چیز ھے جو طب یونانی کے مایہ ناز نسخوں کا جزواعظم ھے. یہ لفظ " تری پھلہ " سنسکرت کا ھے جسکا مطلب ھے تین پھل ، جب عرب کے اطبا نے اسکو استعمال کرنا شروع کیا تو اسکو معرب کر کے "اطریفل" کا نام دیا. پہلے ھم الگ الگ تینوں کا جائزہ لیں گے پھر اسکے مجرب اور آزمودہ مرکبات پر بات ھوگی.
1. آملہ ( آنولہ ) :-
اعصاب کیلئے مقوی ھے. دل اور دماغ کیلئے مفرح ھے. معدہ کو طاقت دیتا ھے. نظر کو بڑھاتا ھے. مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ھے. بالوں کی سیاھی کو قائم رکھتا ھے اور پیچش کو فائدہ مند ھے. اسکا مضر اثر بہت کم ھے پھر بھی دودھ ، شہد اور روغن بادام اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے ساتھ استعمال کیئے جاتے ھیں.
2. بہیڑہ ( بلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. بلیلہ کو اکیلا بہت کم استعمال کیا جاتا ھے. اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے شہد اور دیسی گھی استعمال کیا جاتا ھے
3. ھریڑ ( ھرڑ ، ھلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. مقوی دماغ، اعصاب، معدہ، مثانہ، سر کے چکر اور آنکھوں کیلئے مفید ھے. جاذب رطوبات ھے. بلغمی اور سوداوی مادوں کو خارج کرتی ھے. مختلف ترکیبوں سے بیسیوں بیماریوں میں فائدہ کرتی ھے.
¤ ترپھلہ ¤آملہ، ھرڑ اور بلیلہ کے برابر وزن سفوف کو جب بھی کسی جگہ استعمال کرنا ھو تو اسکے سفوف کو روغن بادام یا دیسی گھی سے چرب ضرور کر لیا کریں تاکہ اسکی خشکی ختم ھو جائے.

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدرنوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر091-52763230335-37370940300-583...
28/08/2022

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

سفوف النسا۶وہ عورتیں جو کمزور ہوچکی ہیں  جن کو لیکوریا کا مسلہ ہو لیکوریے کی وجہ سے ہڈیوں کا روگن نکل چکا ہو ان سب کے لی...
27/08/2022

سفوف النسا۶
وہ عورتیں جو کمزور ہوچکی ہیں جن کو لیکوریا کا مسلہ ہو لیکوریے کی وجہ سے ہڈیوں کا روگن نکل چکا ہو ان سب کے لیے یہ آب حیات کا کام کرتا ہے اس کے مسلسل استعمال سے کمزور سے کمزور عورتیں توانا اور چست چالاک ہوجاتیں ہیں چہرے کا رنگ سرخ سفید ہوجاتا ہے چہرہ گلاب کی طرح کھل اٹھتا ہے جن عورتوں کا پیٹ بڑا ہوجاتا ہے بچے کی پیداٸش کے بعد وہ اعتدال پر اجاتا ہے جن عورتوں کے پاس اولاد نہیں ان کے لیے کسی آب حیات سے کم نہیں ہے عورتوں کی بچے دانی صاف ہوجاتی ہے عورتوں کے تمام جنسی مسلے بھی بلکل حل ہوجاتے ہیں اگر سو سالہ پرانا بھی لیکوریا ہوتو وہ ختم اور اس کے نقصان کا بھی ازالہ ہوجاتا ہے اس کے استعمال سے جسم کا ڈھیلا پن ختم ہوجاتا ہے چہرے کے دھبے ختم ہوجاتے ہیں عورتوں کے انڈے بننا شروع ہوجاتے ہیں اور رلیز ہونا شروع ہوجاتے ہیں عورتوں کے لیے کسی سونے سے کم نہیں ہے ، طاقت کے لیے اس کو مرد بھی استعمال کرسکتے ہیں
اجزا نسخہ
زاعفران 3 تولہ
خشخشاش 8 تولہ
بڈی الالچی 5 تولہ
بزرابیخ 4 تولہ
بوزیدان 4 تولہ
بوپھلی 3 تولہ
بنولہ 3 تولہ
اجواٸن خراسانی 10 تولہ
تخم کاہو 10 تولہ
ریٹھا 5 تولہ
آملہ 8 تولہ
نشاستہ 10 تولہ
دارچینی کلمی 5 تولہ
تخم ریحان 5 تولہ
حرمل اسپند 6 تولہ
پینیر ڈھوڈی 8 تولہ
فارایر بوٹی 5 تولہ
ترکیب
ان سب کو بلکل باریک پیس کر محفوظ کر کے رکھیے ان سب اجزا کا ایک نمبر ہونا ضروری ہے
مقدار خوراک
چھ گرام صبح اور چھ گرام شام کو دودھ کے ساتھ لیں

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

پودینہ سبز کے فوائد پودینے کا استعمال آپ کو کن بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟بلڈ پریشر بڑھنے یا گھٹنے دونوں مسائل میں پودین...
26/08/2022

پودینہ سبز کے فوائد
پودینے کا استعمال آپ کو کن بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟
بلڈ پریشر بڑھنے یا گھٹنے دونوں مسائل میں پودینہ کھانا آپ کی طبیعت
پودینے کا استعمال آپ کو کن بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟
پودینہ نہ صرف ہمارے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ ایک اچھا ماؤتھ فریشنر بھی ہے اس کو کھانے سے سانسیں بھی مہک جاتی ہیں اور منہ کی بو بھی دور ہوجاتی ہے۔
پودینے کے پتے فائدہ مند کیوں؟
پودینے میں پوٹاشیم، میگنیشئم، کیلشئم، فاسفورس، فولیٹ، آئرن، وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو صحت کے مسائل، جسمانی تازگی اور خوبصورتی کو بھی بڑھانے کے لئے مفید ہے۔
• سر درد اور متلی:
پودینے کے چند پتوں کو سونگھ لینے سے سر درد اور متلی بھی ختم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اس کی پتیوں کے تیل کی مالش بھی بالوں میں کر سکتے ہیں۔
• عمل تنفس:
پودینہ ہمارے عمل تنفس اور سانس کے مسائل میں بھی فائدہ مند ہے۔ روزمرہ کے کھانوں میں اس کا استعمال رکھیں ساتھ ہی آدھا گلاس نیم ٹھنڈا پودینے کا پانی پینا بھی اس مسئلے کے حل میں مفید ہے۔
• نظام ہاضمہ بد ہضمی:
ان پتوں کا استعمال کھانا جلدی ہضم کرنے اور بدہضمی کے مسائل سے بچاتا ہے اور معدے کو تقویت بخشتا ہے۔ اس کے پتوں کو سکھا کر پیس لیں اور روزانہ کھانے کے بعد آدھا چمچ پاؤڈر سادے پانی سے پھانک لیں۔
• بلڈپریشر:
بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس لئے کھانوں میں اس کا زیادہ استعمال رکھیں۔
• پیٹ کے کیڑے:
پودینے میں شامل فولیٹ پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کا کام کرتے ہیں اور آنتوں کی صفائی میں بھی مفید ہے۔ اس میں آپ پودینے کا جوس بھی استعمال کرسکتے ہیں اور اس کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔
• منہ اور دانتوں کے مسائل:
منہ کے چھالے ہوں یا دانتوں میں تکلیف، مسوڑوں کی سوزش ہو یا گلے کی خرابی پودینے کی تازگی آپ کو ان مسائل میں بھی مدد دیتی ہے۔ اس لیے اسے روزانہ کھانوں میں ضرور شامل کریں۔
• کولیسٹرول:
پودینے میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کی طاقت ہوتی ہے جو کہ وزن بڑھنے اور اضافی چربی کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے لئے آپ ناشتے سے آدھا گھنٹہ بعد اس کا جوس بنا کر پی لیں اور متوازن غذا لازمی استعمال کریں۔
جوس
15-20 پتوں کو گرائنڈ کر کے پانی ایک گلاس میں مکس کرلیں اور حسب ذائقہ چینی برف ڈال کر پئیں ۔

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

لاجواب سفوف مغلظ اگر گرمی کی حدت کی وجہ سے منی بہت پتلی ہو مانند پانی اب خودبخود ہی تھوڑی تھریک سے جسم سے خارج ھو جاتی ہ...
25/08/2022

لاجواب سفوف مغلظ
اگر گرمی کی حدت کی وجہ سے منی بہت پتلی ہو مانند پانی اب خودبخود ہی تھوڑی تھریک سے جسم سے خارج ھو جاتی ہے.... یعنی جریان کی شکل میں... اب ایسی صورتحال ان رطوبات کوگاڑھا کرکے بہنے سے روکاجاۓ.... جریان منی... منی کا پتلا پن... منی کی حدت گرمی.... سرعت انزال پر.... کام کرے گا..... پتلی منی کی شکایت کرنے والے حضرات اس نسخے کے استعمال کرنے سے خوش ہوجاے گے.
نسخہ_ھوالشافی
موصلی سفید 1/2 کلو
مغز تمر ہندی 1/2 کلو
تالمکھانہ 1/4 کلو
اسگند 1/2 کلو
تخم سرس 1/2 کلو
مصری 200 گرام
الائچی چھوٹی 1/8 کلو
موچرس 200 گرام
کشتہ قلعی در بھنگ 1/8 خود ساختہ ہوتو بہتر ہے.... اس تناسب سے کم مقدار بنا لیں.... سرد خشک مزاج ہے.. اس نسخے کا... گرم مزاج پر بہترین کام کرتا ہے

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہدھماسہ (فیگونیا  fagonia)معروف پودا ہے.... شفایابی اثرات سے بھرپور ہے... خونی اور جلدی ام...
23/08/2022

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
دھماسہ (فیگونیا fagonia)
معروف پودا ہے.... شفایابی اثرات سے بھرپور ہے... خونی اور جلدی امراض کو درست کرنے میں کافی حصہ رکھتا ہے...
جگر کے افعال کو بہتر کرنے میں اعلی چیز ہے
بواسیری امراض میں معاون ہے
خون میں بنے لوتھڑے (کلارڈ) کو تحلیل کرنے میں بہترین صلاحیت رکھتا ہے
خواتینی مرض اٹھرا میں کافی حصہ رکھتا ہے
بگڑے زخموں کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت سے مالا مال پودا ہے
جب جدید معالج حکم صادر کر دے کہ رحم نکال دینے کے علاوہ کوئی حل نہیں
تو دھماسہ کو یاد رکھا جانا چاہیے
بچوں کے سرپر پھنسیاں جو ٹھیک ہونے کا نام نہ لیتی ہوں کیلئے پیام شفا ہے
جگر کی خرابی سے جو بخار ٹھیک ہونے میں نہ آتا ہو کیلئے لاجواب دوا ہے
آئیے اب استعمال کا طریقہ جان لیجیے
جلدی امراض خارش. دھدر چنبل پھوڑے پھنسیوں میں جن کے علاج نے تھکا دیا ہو مرکب کے بطور جز استعمال بہتر ہوتا ہے
رسکپور کو اکثر لوگ سنڈھ وغیرہ میں شامل کر کے کئ گھنٹے رگڑائی کے بعد استعمال کراتے ہیں وہ سنڈھ کی جگہ دھماسہ کو استعمال کریں
اگر محنت کر سکیں تو دھماسہ کا ست استعمال کیجئے
اگر دھونے کی نوبت آئے تو برگ نیم کے ساتھ تیسرا حصہ دھماسہ شامل کیجئے
پھر فوائد ملاحظہ فرمائیں
خون میں بننے والے لوتھڑوں کو تحلیل کرنے کیلئے سفوف دھماسہ کی بجائے
جوشاندہ یا عرق دھماسہ زیادہ مفید ہوتا ہے
بواسیری امراض میں ست دھماسہ دیگر ادویات کے مرکب میں دسواں حصہ شامل کر لینے سے بہترین رزلٹ ملتا ہے
خواتینی مرض اٹھرا میں گولی یا کیپسول کی صورت استعمال کیا جانا چاہیے
رحم کو نکالنے سے بچانے کیلئے سنکھ. سو گرام... ہلدی سو گرام... ریٹھا سو گرام.. دھماسہ سفوف ہو تو سو گرام ست ہو تو تیس گرام خوراک پانچ سو ملی سے ہزار ملی تک فی خوراک
بچوں کے سر کی پھنسیوں کیلئے کھانے. لگانے اور دھونے میں تینوں طرح استعمال کیا جانا چاہیے
محنت کرنے والے معالج دھماسہ میں گودنتی اور سنکھ بنائیں بہت سارے فوائد مختصر پراثر کی مثل ملینگے
آخر میں ایک گزارش
دھماسہ کا سفوف موٹا نہیں ہونا چاہئے
بلکہ کپڑے سے چھانا جانا چاہیے کہ اتنا باریک ہو جو انگلیوں کے پوروں میں رڑکے نہیں
اسکا موٹا سفوف بعض اوقات امعاء میں زخم کرتا ہے.....
6اپریل کو اپنے شہر سے ہی ایک چھوٹا پودا دھماسہ کا ملا جسے ہم نے بطور گلدستہ سجایا جو ایک ہفتہ تک تروتازہ رہا
کل بروز بدھ 13 جولائی یعنی 96 دن بعد اسی جگہ سے 10 کلو تقریباً تروتازہ... سرسبز و شاداب دھماسہ ملی جسے دیکھ کر دل خوش ہو گیا....
یہ مضمون دھماسہ کے استعمال کی طرف توجہ دلانے کیلئے ہے
آجکل دھماسہ کا موسم جوبن ہر ہے

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

*اسقاط حمل Abortion*اسقاط کا لفظ  ساقط سے نکلا ہے۔  یعنی رک جانا, گر جانا, ختم ہوجانا وغیرہ, میڈیکل مین اسقاط حمل سے مرا...
22/08/2022

*اسقاط حمل Abortion*
اسقاط کا لفظ ساقط سے نکلا ہے۔ یعنی رک جانا, گر جانا, ختم ہوجانا وغیرہ, میڈیکل مین اسقاط حمل سے مراد وضع حمل کے معینہ وقت سے پہلے حمل کا ضائع ہوجانا ہے یعنی بچہ مر جاتا ہے یا مرا ہوا پیدا ہوتا ہے۔ اگر وقت معینہ سے کچھ ہفتے, دن یا کچھ ماہ پہلے بچہ زندہ پیدا ہو اور ٹھیک ہو تو اسے اسقاط نہین بلکہ قبل از وقت ولادت کہتے ہین۔
*اسباب اسقاطٍ حمل*
حاملہ کو چوٹ لگنا
حاملہ کا گرجانا
قوی مسہل دوا کھالینا
شدید خوف و غم
جسمانی ضعف و نقاہت
سوزاک
آتشک
اختناق الرحم کی پرانی مریضہ
ہیضہ کا شدید حملہ
آنول کی خرابی
رطوبت جنین کا زیادہ ہونا
رطوبت جنین کا ضائع ہوجانا
جنین کی لاغری و کمزوری
مشیمہ کی کمزوری
رحم مین جنین کا مر جانا
بعض اوقات کسی اور مرض کے باعث معالج حمل ضائع کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
*اسقاط سے پہلے ظاہر ہونے والی علامات*
حاملہ کی طبیعت سست ہوجاتی ہے۔ کمر اور پیڑو مین درد ہونے لگتی ہے۔ اسکے بعد زہ کی دردیں شروع ہوجاتی ہیں۔ جن میں رفتہ رفتہ شدت آنے لگتی ہے۔ پھر اچانک رحم سے جریان خون ہوجانا۔ سر مین بھاری پن ہونا۔ پستانوں کی ساختی زائل ہوکر ڈھیلے ہوجاتے ہین۔ ان کا سائز کم ہونے لگتا ہے۔ آنکھوں کے آگے اندھیرا چھانے لگتا ہے۔ آنکھوں گرد حلقے بن جاتے ہین۔ جسم میں درد اور لرزہ پیدا ہوتا ہے بعض اوقات بخار بھی چڑھ جاتا ہے۔ اور حمل گرجاتا ہے۔
*علاج* ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر فورا محافظ اسقاط دوا ایک ٹی سپون دن مین تین بار ہمراہ گرم دودھ دین۔ مریضہ کو مکمل بیڈ ریسٹ کروائیں۔
*نسخہ محافظ اسقاط*
کشتہ بیضہ مرغ, دارچینی, سنگ جراحت سوختہ سب برابر وزن کھرل کرلین تیار ہے۔
اگر خون زیادہ بہہ چکا ہو اور اندیشہ ہوکہ حمل گر ہی جانا ہے تو اس وقت مخرج جنین کاڑھا دین تاکہ مریضہ کو زیادہ تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔
*مخرج جنین کاڑھا* ڈوڈہ کپاس, پوست املتاس, تخم خرپزہ, گل سرخ, بانس کی گرہ, سب دو دو تولہ کو پانچ کلو پانی مین پکائیں جب پانی تین کلو رہ جائے تو اس مین حسب ذائقہ کالا گڑ ڈالیں۔ اور یہی جوشاندہ بار بار پلائین تاکہ جنین خارج ہوجاۓ اور رحم ہی صفائی ہوجاۓ
*اسقاط کے بعد کی صورت حال*
اگر مریضہ کا خون زیادہ ضائع ہوچکا ہوتو ہسپتال ریفر کرین تاکہ اسے خون لگایا جاسکے۔
اسقاط کے بعد اگر دو تین روز تک مشیمہ از خود خارج نہ ہوتو اجوائین اور سوئے کا قہوہ بناکر بار بار پلائیں۔ کیونکہ اگر مشیمہ اندر رکنے سے تعفن پیدا ہوجاۓ تو یہ تعفن خون مین سرائیت کرسکتا ہے جس سے فساد خون, سرخ باد, اور سرسام تک نوبت پہنچ کر مریضہ ہلاک ہوسکتی ہے۔
*اسقاط کی عادی مریضہ کا علاج*
ایسی مریضہ کو حمل کے تیسرے ماہ سے جوارش آملہ ساتوین ماہ تک کھلائین۔ ان شاءاللہ اس مرض سے جان چھوٹ جاۓ گی۔

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

مثانہ کی کمزوری کا ہربل علاجنسخہکالے چنے بھنے ہوئے 50 گرام، مغز اخروٹ 50 گرام، مغز بادام 50 گرام، دیسی شکر 50 گرام ۔چادو...
20/08/2022

مثانہ کی کمزوری کا ہربل علاج
نسخہ
کالے چنے بھنے ہوئے 50 گرام، مغز اخروٹ 50 گرام، مغز بادام 50 گرام، دیسی شکر 50 گرام ۔چادوں مغز 50 گرام۔
خشخاش 50 گرام ۔ سونف 20 گرام ۔ کاجو 100 گرام
ترکیب تیاری :
تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر 50 گرام دیسی گھی میں ہلکا براؤن کر کے رکھ لیں.
مقدار خوراک :
رات کو سوتے وقت ایک چمچ چائے والا ایک گلاس دودھ کیساتھ کھایا کریں۔
پرہیز :
دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے، نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

بے اولادی ،بندش حیض کا درد کے ساتھ آنا ،خون کی کمی ورحم رحم انڈوں کا میچور نہ ہو نا بلڈ پریشر لو ،تھکاوٹ اعصابی کمزوری ت...
19/08/2022

بے اولادی ،بندش حیض کا درد کے ساتھ آنا ،خون کی کمی ورحم رحم انڈوں کا میچور نہ ہو نا بلڈ پریشر لو ،تھکاوٹ اعصابی کمزوری تھکاوٹ بے چینی ،قبض گیس ان تمام امراض ازالہ انشاءاللہ بارھا کا مجرب المجرب نسخہ ہے
یاد رکھیں بغیر طبیب کوالیفاہیڈ حکیم کے ہر گز استعمال نہ کریں
نسخہ
ہیرا ہینگ دس گرام،مصبر تیس گرام ،ریوند خطائ ،تیس گرام ہیراکیسیس ،تیس گرام،مرمکی تیس گرام،زعفران تین گرام فل ساہز کیپسول بھر لیں صبح شام ہمراہ پانی اگر ورم ہو تو عرق کاسنی مکو سے دیں
کھانے کے بعد ھائ بلڈ پریشر دل کے مریض کو نہ دیں.

غوثیہ بلالیہ دواخانہ پشاور صدر
نوتھیہ قدیم نزد نوتھیہ ریلوئے پھاٹک محلہ جندر گلی پشاور صدر
091-5276323
0335-3737094
0300-5830645
0302-5521857
ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔

Address

Nothia Qadeem Jandar Gali Ghousia Bilalia Dawakhana Peshawar Saddar
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00
Sunday 09:00 - 20:00

Telephone

+923035384531

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghousia Bilalia Dawakhana Peshawar Saddar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ghousia Bilalia Dawakhana Peshawar Saddar:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram