
09/08/2025
گیسٹر و ایسوفیجیل ریفلکس ڈیزیز (GERD)
🩺 علامات:
• سینے میں جلن یا تیزابیت، خاص طور پر کھانے کے بعد
• منہ میں کڑوا یا کھٹا ذائقہ
• گلے میں خراش یا کھچاؤ
• کھانسی یا آواز میں بھاری پن
• رات کو لیٹنے پر علامات کا بڑھ جانا
📌 عام وجوہات:
• زیادہ مرچ مصالحہ یا چکنی غذائیں
• کافی، چائے، کولڈ ڈرنکس، چاکلیٹ
• تمباکو نوشی یا الکحل
• موٹاپا
• کھانے کے فوراً بعد لیٹ جانا
🍏 غذائی و طرزِ زندگی کی احتیاط:
• کھانے کے فوراً بعد نہ لیٹیں (کم از کم 2-3 گھنٹے بعد لیٹیں)
• ہلکی، کم چکنی اور کم مرچ والی غذائیں استعمال کریں
• چھوٹے وقفوں میں کم مقدار میں کھائیں
• وزن کم کریں
• سرہانے کو 6-8 انچ اونچا کر کے سوئیں
⚠️ خطرے کی نشانیاں (فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں):
• مسلسل یا بڑھتی ہوئی سینے کی جلن
• نگلنے میں دقت یا کھانے کا اٹکنا
• الٹی میں خون یا کالے رنگ کا پاخانہ
• غیر متوقع وزن میں کمی
• مسلسل قے
👨⚕️ ڈاکٹر وقاص احمد
کنسلٹنٹ گیسٹرو اینٹیرولوجسٹ