21/09/2023
اکثر والدین ہم سے ایک سوال پوچھتے ہیں کہ جب ان کے بچے باہر پیشاب کرتے ہیں تو انہیں پیشاب پر چیونٹیاں نظر آتی ہیں.. کیا یہ ذیابیطس یا پھر گردے کی بیماری کی علامت ہے یا کچھ اور؟
آئیے اس کا سائنسی جواب دیکھتے ہیں۔
پہلی بات یہ ہے کہ اگر آپ کا بچہ معمول کے مطابق گروتھ کر رہا ہے، اسکا وزن بڑھ رہا ہے، اس کی پیاس نارمل اور پیشاب کرنے کی روٹین نارمل ہے تو یہ ذیابیطس کی علامت نہیں ہے، اس لیے بالکل پریشان نہ ہوں اور کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔ پھر سوال ہوتا ہے کہ اگر یہ ذیابیطس یا شوگر نہیں ہے تو چیونٹیاں بچوں کے پیشاب کی طرف کیوں راغب ہوتی ہیں؟
درحقیقت ہمارے پیشاب میں شوگر کے علاوہ اور بھی بہت سے کیمیکل ہوتے ہیں جیسے یوریا، پروٹین اور دیگر چیزیں جو ہماری خوراک پر منحصر ہوتی ہیں ۔یہ تمام کیمکلز ھمارے پیشاب میں آسکتے ہیں اور کم و بیش موجود ہوتے ہیں۔ان کاہونا ذیابیطس یا شوگر کی علامت ہرگز نہیں۔چیونٹیاں ان کیمکلز کی طرف راغب ہوتی ہیں اور جب بھی بچہ یا بڑا باہر کھلی جگہ پیشاب کرے گا تو آپکی اس پر نظر آٸیں گی ۔
.اگر اب بھی آپ کے سوالات ہیں تو آپ کمینٹ سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں .
ڈاکٹر ارشد محمود(MBBS,FCPS )
چائلڈ سپیشلسٹ ۔چلڈرن ہسپتال لاہور