01/05/2025
آگاہی معلومات(karak )
آجکل روزانہ کی بنیاد پر مجھے ۴ یا ۵ کالز آتی ہے کہ میرے بچے پر دانے نکلے ہوئے ہیں اور ساتھ میں بخار اور خارش بھی ہے تو اسی سلسلے میں اپنے لوگوں کی آگاہی کو مناسب سمجھا
چکن پاکس (Chicken Pox)
چکن پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو وائرس (Varicella Zoster) سے ہوتی ہے۔ اس کی علامات میں بخار (38°C یا زیادہ)
سرخ دانے جو چند دن بعد خارش والے چھالوں میں بدل جاتے ہیں
خارش (شدید)
جسم میں درد
بھوک کم لگنا اور تھکن
چھالوں میں پانی بھر جانا
چہرے، سینے، کمر اور پورے جسم پر دانے پھیلنا
چکن پاکس کا کوئی خاص علاج نہیں، لیکن علامات کو کم کرنے کے لیے یہ اقدامات کیے جاتے ہیں آرام کریں ،پانی زیادہ پئیں ،بخار کے لیے پیراسیٹامول
خارش کم کرنے Calamine lotion یا prickly cool powder استعمال کریں