Abasyn Medical laboratory Peshawar Dabgri Garden

Abasyn Medical laboratory Peshawar Dabgri Garden Cheif Executive
Dr. IQBAL
MPhil. Microbiology
PhD. Microbiology
Diploma. Semenalogy
Diploma. Andrology
(2)

07/05/2026

وقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی کیا پتہ آپا للہ لکھو اور آپ کی دلی مراد پوری ہو جائے

07/05/2026

زِندگی اتنی سچائی کے ساتھ گزاریں کہ جب کوئی آپ سے یہ کہے ،
کہ تمہیں تمہارے کئے کا پھل ضرور ملےگا ،تو وہ دعاء لگے بد دعاء نہیں ۔۔۔

06/05/2026

آپ ہمارے پیج کو کہاں سے فالو کر رہے ہیں کمنٹس میں اپنا شہر لکھیں۔

06/05/2026

"دل کی شریانیں صرف چکنائی کی وجہ سے ہی بند نہیں ہوتیں۔ بعض اوقات مخلوق کے راستے میں روڑے اٹکانے اور اُنہیں پریشان کرنے سے بھی دل مردہ ہو جاتے ہیں."
اللہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔ آمین

05/05/2026

تہجد اور نمازِ فجر کے لیے اٹھنے والو! خُدا پاک ہم سب کی صحت اور رزقِ حلال میں سلامتی اور برکت عطا فرمائے۔ آمین

26/04/2026

Imported hematology machine Available
03439483300

25/04/2026
🌸 شادی سے پہلے گائنی کے ڈاکٹر کے پاس جانا – ایک غلط فہمی کا حل 🌸یہ پوسٹ ان لڑکیوں اور ماؤں کے لیے ہے جو کے غیر شادی شدہ ...
25/04/2026

🌸 شادی سے پہلے گائنی کے ڈاکٹر کے پاس جانا – ایک غلط فہمی کا حل 🌸
یہ پوسٹ ان لڑکیوں اور ماؤں کے لیے ہے جو کے غیر شادی شدہ ہوتے گائنی کے پاس جانا گناہ یا جرم سمجھتی ہیں۔ میرے پاس آئے روز ایسے کیسز آتے ہیں جن میں مریضہ بتاتی ہیں کہ فلاں فلاں مسائل شادی سے پہلے بھی تھے مگر شرم کے مارے گھر والے ڈاکٹر کے پاس لے کر نہیں گے اور اب جب ہوش آئی تو پانی سر سے گزر چکا ہے۔اکثر غیر شادی شدہ لڑکیاں یہ سوچ کر اپنے مسائل کو نظر انداز کر دیتی ہیں کہ شادی سے پہلے گائناکالوجسٹ (Gynae Doctor) کے پاس جانا اچھا نہیں سمجھا جاتا یا معاشرے میں لوگ برا سمجھیں گے۔ یہی سوچ بہت سی لڑکیوں کی صحت کو بری طرح متاثر کر دیتی ہے۔

یاد رکھیں! صحت سب سے بڑی نعمت ہے، اور اس کی حفاظت کرنا ہر لڑکی کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر کے پاس جانا گناہ نہیں بلکہ اپنے جسم اور اپنی زندگی کو محفوظ بنانے کا ایک لازمی قدم ہے۔

👩‍⚕️ کن مسائل پر فوراً Gynae ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے؟

🔹 ماہواری کے مسائل

پیریڈز بالکل شروع نہ ہونا یا بہت دیر سے آنا

پیریڈز کا غیر متوازن ہونا (بہت زیادہ یا بہت کم خون آنا)

پیریڈز کے دوران ناقابل برداشت یا حد سے زیادہ درد

🔹 سفید پانی یا انفیکشن

بار بار یا غیر معمولی ڈسچارج آنا

بدبو دار یا پیلا/سبز/بھورا ڈسچارج

اندام نہانی میں خارش، جلن یا سوجن

🔹 ہارمونی مسائل

چہرے پر ضدی دانے (Acne)

غیر ضروری بال آنا (Hirsutism)

وزن کا تیزی سے بڑھنا یا گھٹنا

بار بار موڈ خراب ہونا یا ڈپریشن

🔹 رسولیاں یا گلٹیاں

چھاتی میں گلٹی محسوس ہونا

چھاتی میں مستقل درد یا سوجن

اووری یا بچہ دانی میں رسولی یا Cyst کا شک

🔹 چھاتی (Breast) کے مسائل

خود معائنے کے دوران کوئی سختی یا گلٹی محسوس ہونا

چھاتی سے خون یا غیر معمولی رطوبت آنا

نپلز (Ni***es) کی شکل یا رنگ میں تبدیلی

چھاتی کے سائز میں اچانک فرق یا درد

🔹 دیگر اہم علامات

پیٹ یا کمر کے نچلے حصے میں مستقل یا بار بار درد

پیٹ کا پھول جانا یا بار بار bloating ہونا

بار بار پیشاب آنا یا پیشاب میں جلن

بغیر کسی وجہ کے غیر معمولی bleeding ہونا

خون کی کمی، مستقل تھکن یا کمزوری

---

🚫 اگر ان مسائل کو نظر انداز کیا جائے تو آگے چل کر یہ بڑے نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں:

بانجھ پن (Infertility)

بچہ دانی اور اووریز کے خطرناک امراض

مستقل ہارمونی بیماریاں

ذہنی دباؤ اور جسمانی کمزوری

✨ یاد رکھیں:
ڈاکٹر آپ کے راز کو راز رکھتا ہے۔ Gynae checkup صرف علاج کے لیے ہوتا ہے، یہ کسی بھی طرح کی "بدنامی" یا "برا سمجھنے" والی بات نہیں ہے۔

🌿 کچھ احتیاطی تدابیر جو ہر لڑکی اپنا سکتی ہے:

اپنے پیریڈز کو ہمیشہ نوٹ کریں (Cycle Calendar رکھیں)

زیادہ فاسٹ فوڈ، میٹھا اور سوڈا ڈرنکس سے پرہیز کریں

باقاعدگی سے ہلکی پھلکی ورزش کریں

وٹامن ڈی، آئرن اور کیلشیم کی کمی پوری کریں

غیر ضروری شرمندگی یا خوف دل سے نکالیں

👩‍⚕️ آخر میں پیغام:
شادی سے پہلے Gynae کے پاس جانا نہ صرف جائز ہے بلکہ ضروری بھی ہے۔ اپنی صحت کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ صحت مند لڑکی ہی آگے چل کر صحت مند عورت اور صحت مند ماں بن سکتی ہے

24/04/2026

خیبر پختونخواہ کے تمام مدراس کا طلباء پشاور اباسین میڈیکل لیبارٹری اینڈ ریسرچ سنٹر میں 60%ڈیسکاونٹ پر اپنا علاج کروائیں

Address

Peshawar Dabgri Garden
Peshawar
45

Telephone

+923439483300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abasyn Medical laboratory Peshawar Dabgri Garden posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Abasyn Medical laboratory Peshawar Dabgri Garden:

Share

Category