College of Physical Medicine & Rehabilitation - PCP

College of Physical Medicine & Rehabilitation - PCP Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from College of Physical Medicine & Rehabilitation - PCP, Medical and health, Street 10, Sector P-1, Phase 4, Hayatabad, Peshawar.

By the grace of almighty Allah, the College of Physical Medicine & Rehabilitation, Paraplegic Center Peshawar is now aff...
12/08/2025

By the grace of almighty Allah, the College of Physical Medicine & Rehabilitation, Paraplegic Center Peshawar is now affiliated with KMU for Speech language Pathology as well.
Admissions are open now in DPT, OT and SLP for academic year 2025-2026. Limited seats are available.

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، (NUST) کے ATIS 2025 میں پینلسٹ کے طور پر شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔جامع جسما...
02/06/2025

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، (NUST) کے ATIS 2025 میں پینلسٹ کے طور پر شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

جامع جسمانی بحالی کی خدمات کے موضوع پر اپنے خیالات پیش کرنے اور معذور افراد کے لیے ایک جامع، قابلِ رسائی اور مریض دوست نظامِ صحت کے فروغ کے لیےآواز بلندکروں گا۔

مجھے فخر ہے کہ میں اس موقع پر پشاور کے پیراپلیجک سینٹر اور ہماری اجتماعی جدوجہد کی نمائندگی کر رہا ہوں۔

Meet a key panelist for ATIS 2025!

Dr. Syed Muhammad Ilyas, CEO, Paraplegic Center, Peshawar, will be sharing his insights on "Comprehensive physical rehabilitation service provisions." Don't miss this important discussion.

Join us: https://forms.gle/5XYaSZkueNeXPxcc8

📍Seminar Hall, USPCAS-E, NUST H-12, Islamabad
🗓 03 June 2025

احتشام بارکزئ کا شمار پیراپلیجک سنٹر پشاور کے اُن گریجوئیٹس میں ہوتا ہے، جو لکھنے، پڑھنے، بولنے اور  زندگی جینے کا فن خو...
26/05/2025

احتشام بارکزئ کا شمار پیراپلیجک سنٹر پشاور کے اُن گریجوئیٹس میں ہوتا ہے، جو لکھنے، پڑھنے، بولنے اور زندگی جینے کا فن خوب جانتے ہیں۔

میں نے پیرا پلیجک سنٹرپشاور کے بارے میں فیس بک پر بہت دفعہ پڑھا اور اپنے دوست مشتاق صاحب مرحوم جو یہاں ملازمت کرتے تھے اس ادارے کے بارے میں پوچھتا رہتا تھا. ایک دفعہ ہمت کرکے میں چیک اپ کروانے پشاور پہنچ گیا اور اپنا چیک اپ کروانے کے بعد داخل ہونے کا ارادہ کیا اور ویٹنگ لسٹ میں اپنا نام لکھوا لیا کیونکہ پیرا پلیجک سنٹرپشاور پورے پاکستان اور افغانستان میں سپائنل کارڈ کے مریضوں کے لیے واحد ادارہ ہے جو فری آف کاسٹ اپنی سروسز فراہم کر رہا ہے تو یہاں داخل ہونے کے لیے آپ کو مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے اور کسی کی کوئی سفارش کام نہیں آتی. اگر مریض کا تازہ کمر کا آپریشن ہوا ہو تو اس کو باقاعدہ چیک اپ کے بعد داخل کر لیتے ہیں۔

‎مجھے تین مہینوں کے بعد بلایا گیا اور ایڈمٹ ہونے کے بعد میری ساری میڈیکل ہسٹری معلوم کی گئی اور میرے بچپن سے لے کر اب تک کے حالات معلوم کیے گئے اور ڈاکٹرز کی ایک پوری ٹیم نے میرا مکمل چیک اپ کیا. اور میرے لیے باقاعدہ روزانہ کی ورزشیں تجویز کی. میری کمر کے دو آپریشن ہوئے تھے جنکی وجہ سے میرا نچلا دھڑ سن ہوگیا تھا اور ٹانگیں کمزور ہوگئ تھیں چلنا
پھرنا ختم ہوکر رہ گیا تھا۔

‎جب آپ سپائنل کارڈ کے مریض بنتے ہیں تو آپکی بہت سی حسرتیں اور خواہشیں ختم ہوکر رہ جاتی ہیں اور آپ زندگی سے مایوس اور ناامید ہونے لگتے ہیں اور نفسیاتی طور پر اپنے آپکو اکیلا محسوس کرنے لگتے ہیں۔

‎پیراپلیجک سنٹر میںایڈمٹ ہونے کے بعد میں نے زندگی میں بہت خوشگوار تبدیلی نوٹ کی اور 18 سال بعد میں نے ٹیبل ٹینس کھیلنا شروع کی اور اپنے اللہ کا شکر ادا کیا میں یہاں پر موجود بہت سے لوگوں سے بہت بہتر ہوں اور اپنے کام اپنے ہاتھوں سے کر سکتا ہو‌ں. یہاں کا عملہ سیکورٹی گارڈ سے لیکر، سویپر، ڈاکٹر،نرسز،فزیو تھراپسٹ،لانڈری والے چاچا، مسجد کے مولانا صاحب ہسپتال کے ہیڈ تک سب پیار ومحبت کا پیکر ہیں. آپ کو لگتا ہی نہیں کہ آپ ہسپتال میں ہیں یا گھر میں ہیں. یہاں باقاعدہ آپکی کونسلنگ کی جاتی ہے اور آپکو چھوٹی موٹی گیمز سکھائی جاتی ہیں اور یہ گیمز احسان دانش صاحب سکھاتے ہیں جو خود بھی وہیل چئیر یوزر ہیں اور ٹیبل ٹینس کے انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ہیں. یہاں ایڈمٹ ہونے کے بعد آپکی جسامت کے مطابق ایک بہت انٹرنیشنل کوالٹی کی وہیل چئیر آپکو مفت فراہم کی جاتی ہے آپکو اسکے استعمال کا طریقہ بتایا جاتا ہے اور بیڈ سے وہیل چئیر پر شفٹ ہونا، اونچی نیچی جگہوں پر اسکا استعمال، 3 وہیلر بائیک کا استعمال، گاڑی چلانے کا طریقہ، یہاں تک کے کہ آپ کو وہیل چئیر کے ساتھ خوشی کے موقع پر یا دوست احباب کی شادی کے موقع پر بندے کا ڈانس کرنے کا دل کرتا ہے آپکو ڈانس کرنا بھی آجاتا ہے. یہاں پر داخل مریضوں کے لیے مہینے میں ایک دفعہ میوزیکل نائٹ بھی رکھی جاتی ہے. اور آپکو باقاعدہ اجازت لے کر قریبی پارکو‌‌ں میں لے جایا جاتا ہے تاکہ آپ کے اندر سے ٹریفک کا سامنا
کرنے کا ڈر ختم کیا جا سکے۔

‎یہاں سنٹر میں باقاعدہ کوالیفائیڈ نیوٹریشن سپیشلسٹ موجود ہوتے ہیں جو یہاں کے مریضوں کے لیے ہفتہ وار خوراک کا شیڈول ترتیب دیتے ہیں کہ کونسی خوراک کس مریض کے لیے سب سے بہترین ہے اور تین وقت کا کھانا آپکو مفت ملتا ہے.
‎کچھ دنوں سے پیراپلیجک سنٹر کے خلاف ایک پروپگینڈہ مہم چلائی جارہی ہے اور اس ادارے کی ساکھ کو خراب کیا جا رہا ہے اور اس ادارے کے فنڈز پر بات کی جارہی ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جو اس ادارے سے اپنے کئی مریضوں کا علاج کروا چکے ہیں اس ادارے سے فائدہ اٹھا چکے ہیں. بہت زیادہ افسوس ہوتا ہے ان لوگوں کی پست ذہنیت پر جو ایسے ادارے پر انگلی اٹھا رہے ہیں جو اپنی مثال آپ ہے آپ کبھی سنٹر کا وزٹ کریں اور ان والدین سے ملیں جو اپنے بچوں کے چہروں پر امید کے دیے روشن ہوتے دیکھ رہے ہیں اور اپنے بچوں کو زندگی کی طرف لوٹتا دیکھ رہے ہیں.
‎آپ پورے پاکستان میں ایسا ادارہ بتا دیں جو آپکو مفت میں یہ سب کچھ دیتا ہو اور آپکو زندگی
کی طرف واپس لے آتا ہو آپکو اپنے پیروں پر کھڑا کرتا ہو۔

‎عرفان اللہ محسود، ثناء اللہ، اور سلمان بھائی پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں. تو انھوں نے اپنے دن رات اس ادارے اور سپیشل پرسنز کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں یہ سب وہیل چئیر یوزر ہیں اور ہر وقت یہاں سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے واٹس ایپ پر ان سے رابطے میں رہتے ہیں۔
‎یہاں کے ہیڈ ڈاکٹر الیاس سید صاحب امریکہ کی ایک پرکشش نوکری چھوڑ کر یہاں آئے اور اپنی ساری زندگی سپائنل کارڈ کے مریضوں کے لیے وقف کی ہوئی ہے.
‎آپ تمام چھوٹی ذہنیت کے لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے کہ اس ادارے کو ہم سے نہ چھینیں اور جو یہاں سچے دل اور نیک نیتی سے یہاں کے مریضوں کی خدمت کے لیے دن رات مصروف ہیں انکا ثواب اور انکی خدمت کا جذبہ ماند نہ پڑنے دیں.
‎ یہ سنٹر ہمارے لیے رائیونڈ مرکز کی طرح ہے تو ہماری خواہش ہے کہ ہمیں ہر سال یہاں 40 دن گزارنے کی اجازت دی جائے۔

از طرف.. احتشام بارکزئی
ڈیرہ اسماعیل خان
‎Paraplegic Centre
‎Centre of love
‎Centre of care
‎Centre of Humanity
‎Centre of Happiness
‎Centre of Hope.

Address

Street 10, Sector P-1, Phase 4, Hayatabad
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919217597

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when College of Physical Medicine & Rehabilitation - PCP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to College of Physical Medicine & Rehabilitation - PCP:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram