
03/04/2024
خدارا ماں باپ احتیاط کریں❗
اس بچے کا سر بنانے کے لئے سخت چیزیں سر کے نیچے رکھنے کی وجہ سے زخم(ulcer) بنااور پھر یہ زخم خراب ہو کر جلد کے اندر تک پھیل گیا اور دماغ کی ہڈی تک پہنچ گیا۔
نوزاٸیدہ بچے کی جلد انتہائی نازک ہوتی ہے سر کو زور سے دبانے یا سخت چیزیں رکھنے سے جلد اتر سکتی ہے جسکو پریشر السر کہتے ہیں جس میں اگر انفیکشن ہوجاۓ تو پیپ بھی پڑ سکتی ہے اور زخم ہڈی تک گہرا ہوسکتا ہے۔
خدارا یہ سر بنانے والے کام چھوڑ دیں ، اگر بہت شوق بھی ہے توصرف اتنا کریں کے آپکاا بچہ زیادہ در ایک ہی سائیڈ پر نہ رہے, سر تھوڑے تھوڑے وقفے سے تبدیل کرتے رہیں,اپنی نگرانی میں پیٹ کےبل بھی لٹاسکتے ہیں۔اس سے بچے کے سر کی شکل گول اور نارمل رہے گی۔
دوسرے ماں باپ تک بھی پیغام پہنچائیں۔