
06/07/2025
ریسکیو 1122 دیربالا
تفصیلات:
کمراٹ جانے والے سیاحوں کی ایک گاڑی بریکوٹ کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی.
ریسکیو 1122 دیر بالا کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر ایمرجنسی ریسکیو ٹیمیں بمع چار ایمبولینسز جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں ایمبولینسز کے ذریعے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
زحمیوں کاتعلق پشاور سے ہے۔