Arbab e Zauq e Khyber

Arbab e Zauq e Khyber تمام میڈیکل کالجز میں ہونے والے ہر مقابلے سے باخبر رہنے کے لیے "ارباب ذوق خیبر"کو ضرور جوائن کریں.

میں آربابِ ذوقِ خیبر ٹیم کی تشکیل کا اعلان کر رہا ہوں جس پر میں نے بہت سوچا ہے اور امید کرتا ہوں کہ آپ سب اس پر متفق ہوں...
27/06/2023

میں آربابِ ذوقِ خیبر ٹیم کی تشکیل کا اعلان کر رہا ہوں جس پر میں نے بہت سوچا ہے اور امید کرتا ہوں کہ آپ سب اس پر متفق ہوں گے۔ ہم سب اس معزز پلیٹ فارم کے تحت برابر ہیں۔

نگران: حق نواز خان کنڈی (سال دوم)

معاون نگرانین: سندس حما (سال دوم)
عائشہ جمیل (سال اول)

○ ٹیم رپرزنٹیٹیو
فیضان خان (سال دوم) ہیڈ
راؤ اعزاز (سال دوم) کو ہیڈ
ماہ منیر (سال اول) کور ٹیم کے رکن
ملائکہ ثاقب (سال اول) رکن

○ ٹیم کوارڈینیشن
رضوانہ نور (سال دوم) ہیڈ
ا ریشہ خان (سال اول) کو ہیڈ
فاز خان (سال اول) کور ٹیم کے رکن
صباء نصیر (سال اول) رکن

○ ٹیم سوشل میڈیا
حارث خٹک (سال دوم) ہیڈ
اکارج سنگھ (سال اول) کو ہیڈ
صباء نور (سال اول) کور ٹیم کے رکن
احمد علی غواص (سال اول) رکن

27/06/2023

اور یوں اردو کے ساتھ ہمارا سفر شروع ہوتا ہے. خیبر میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات ملک بھر میں ہونے والے ادبی مقابلہ جات میں ہمیشہ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے آرہے ہیں اور نمایاں پوزیشنز کے ساتھ ساتھ کئی ٹیم ٹرافیاں بھی اپنے نام کی ہیں۔ انہیں مقابلہ جات سے با خبر رہنا ہے تو "ارباب ذوق خیبر" کو جوائن کرنا نہ بھولیےگا جس کی سربراہی اس سال حق نواز خان کنڈی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ جمیل اور سندس ہما کرہے ہیں۔ انشاء اللہ یہ ٹیم آپ کو میڈیکل کالجز میں منعقد ہونے والے مقابلوں کے بارے میں مکمل تفصیل فراہم کرے گی۔
اس ضمن میں اربابِ ذوقِ خیبر مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے نمائندوں سے رابطے میں رہے گی اور اردو کی ترویج و اشاعت اور ترقی کے لیے خیبر میڈیکل کالج اور باقی کالجز میں ہونے والے ویبینار، سیمینارز وغیرہ سے باخبر رہنے میں اور اُن میں شرکت کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔اسی طرح آئندہ ہونے والے مقابلہ جات اور اُن کی مورد تحفظ (کوریج) اربابِ ذوقِ خیبر کے اراکین ذوق و شوق سے سر انجام دیں گے ۔ علاوہ ازیں ، مختلف سماجی رابطے کی ویب سائٹس جیسے انسٹاگرام، ٹویٹر اور فیس بک کی مدد سے آپ کو ان مقابلہ جات کے بارے میں با خبر رکھا جائے گا۔
اس سوسائٹی کے قیام کا مقصد معاشرے میں ایسے باشندے پیدا کرنا ہے ہوں جو پراعتماد ،خوش گفتار اور قومی زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے ہمیشہ کوشاں ہوں۔ یہ پلیٹ فارم آپ کو آپ کی گفتار و تحریر کے ہنر کو اجاگر کرنے اور اُن کو اُن کی درجہ کمال تک پہنچنے میں معاون ثابت ہوگی

Address

Peshawar

Telephone

+923349613001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arbab e Zauq e Khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram