Dr Hina Gul Khalil

Dr Hina Gul Khalil Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Hina Gul Khalil, Surgeon, Peshawar.

Consultant General and Laparoscopic Surgeon at Peshawar
MBBS Gold medalist (2013-2018)
FCPS surgery (2019-2023)
clinic: Room # A-05, First floor, Khyber medical center, Dabgari gardens,Peshawar
ماہرامراض: پتےکی پھتری،معدہ،جگر،آنت،ہرنیا،بواسیر، چھاتی،رسولی

امریکی تاریخ  کی عجیب خودکشی ۔۔۔رونالڈ أوبوس نامی شخص نے جب خودکشی کرنی چاہی تو سب سے آسان طریقہ استعمال کیا اور وہ یہ ک...
12/09/2025

امریکی تاریخ کی عجیب خودکشی ۔۔۔

رونالڈ أوبوس نامی شخص نے جب خودکشی کرنی چاہی تو سب سے آسان طریقہ استعمال کیا اور وہ یہ کہ اس عمارت سے چھلانگ لگا دے جسمیں وہ رہتا تھا۔ اس نے عمارت کی دسویں منزل سے چھلانگ لگا دی اور اپنوں کے لیے خط چھوڑا جسمیں اس نے خودکشی کی وجہ یہ بتائی کہ وہ زندگی سے مایوس ہو گیا تھا۔

لیکن جب پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی تو پتہ چلا کہ رونالڈ کی موت کی وجہ چھت پر گرنے سے نہیں بلکہ سر پر گولی لگنے سے ہوئی ہے۔
جب تحقیق ہوئی تو پتہ چلا کہ رونالڈ کو گولی اسی عمارت سے لگی ہے جسمیں وہ رہتا تھا اور وہ گولی نویں منزل سے چلائی گئی تھی اور اس نویں منزل میں دو بوڑھے میاں بیوی کئی سالوں سے رہ رہے تھے۔

اور ہمسایوں سے معلوم ہوا کہ دونوں میاں بیوی آپس میں ہر وقت لڑتے جھگڑتے تھے اور عجیب بات یہ تھی کہ جب رونالڈ نے چھت پر سے اپنے آپکو پھینکا عین اسی وقت بوڑھا شوہر پستول تھمائے اپنی بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہاتھا۔

شدید غصے و ہیجان کی حالت میں شوہر نے غیر ارادی طور پر اپنی بیوی پر گولی چلائی لیکن چونکہ بیوی نشانے سے دور تھی اسلیئے گولی اس وقت کھڑکی سے نکلی عین اسی وقت جب رونالڈ نے خودکشی کے لیے چھلانگ لگائی جس سے وہ گولی اسکے سر میں لگی ،جس کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوئی۔
(کہانی میں ٹویسٹ ابھی باقی ہے)

عدالت میں بوڑھے شوہر پر غیر ارادی طور پر قتل کا مقدمہ چلا لیکن وہ اس بات پر اصرار کرتا رہا کہ وہ میاں بیوی ہر وقت لڑتے رہتے ہیں اور وہ ہر وقت اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے لیکن پستول ہر وقت فارغ ہی رہتا ہے اسمیں گولیاں نہیں ہوتیں۔

مزید تحقیقات کرنے پر عجیب بات یہ معلوم ہوئی کہ بوڑھے جوڑے کے رشتہ داروں میں سے کسی نے ایک ہفتہ قبل ان میاں بیوی کے بیٹے کو پستول میں گولیاں ڈالتے دیکھا تھا۔
وجہ اسکی یہ تھی کہ ماں نے بیٹے کو مالی امداد دینے سے منع کر دیا تھا۔ تو بیٹے کو بوڑھے ماں باپ سے جان چھڑانے کی سوجھی۔ وہ جانتا تھا کہ اس کے والدین ہر وقت لڑتے رہتے ہیں اور لڑتے ہوئے وہ خالی پستول ماں پر تان لیتا ہے۔ اسلئیے اس نے پستول میں گولی لوڈ کی تاکہ وہ ایک تیر سے دو شکار کرے۔

لیکن گولی اسکی ماں کو نہ لگی اور وہ رونالڈ کے سر میں اسوقت لگی جب وہ خودکشی کر رہا تھا۔ اور اسطرح قتل کی تہمت کا مقدمہ باپ سے ہٹ کر بیٹے پر جا لگا۔
(حیران ہو گئے۔۔ عقل گھوم گئی۔۔ اچھا اب میرے ساتھ کہانی پر نظر رکھو)

سارے واقعے میں سب سے عجیب بات یہ کہ رونالڈ بذات خود ان دونوں بوڑھے میاں بیوی کا بیٹا تھا اور اس نے ہی پستول میں گولی ڈالی تھی تاکہ وہ اپنے ماں باپ سے خلاصی پا سکے۔

لیکن مالی حالات خراب ہونے اور باپ کا اسکی ماں کو مارنے میں تاخیر کرنے کی وجہ سے اس نے خودکشی کا فیصلہ کیا اور اوپری منزل سے چھلانگ لگاتے ہوئے وہی گولی اسکو لگی جو اس نے خود پستول میں ڈالی تھی اس طرح وہ بذات خود قاتل بھی ہوا اور مقتول بھی۔

07/09/2025
07/09/2025

اچانک آٹا مہنگا سبزیاں مہنگی ہو گئی ۔کیونکہ ملک میں سیلاب آیا ہے اور تاجر بھائی الحمدللہ مسلمان ہیں انہوں نے عمرے پر بھی ⚖️⚖️😶‍🌫️جانا ہوگا

Radiology of abdomen made easy for learning...
04/09/2025

Radiology of abdomen made easy for learning...

01/09/2025

Incisional hernia developed in a patient with emergency laparotomy done for strangulated femoral hernia 1 year back.
See the positive cough impulse.

31/08/2025

یا اللہ خیر
پشاور میں کافی تیز زلزلہ آیا ۔
اللہ سب کی حفاظت کرے۔

Another great innovation and achievement by scientists. The FDA has approved VIZZ, LENZ Therapeutics’ aceclidine-based e...
16/08/2025

Another great innovation and achievement by scientists. The FDA has approved VIZZ, LENZ Therapeutics’ aceclidine-based eye drops, as the first non-surgical treatment for presbyopia.

The drops improve near vision within 30 minutes, lasting up to 10 hours, by tightening the iris to create a “pinhole effect” without affecting distance vision. Side effects are generally mild. Free samples are set for October 2025, with wider availability later that year.

So if you are carrying around the vision glasses for reading, in few months, that problem is over.

DICA Scoring and Interpretation:DICA 1:A score of less than 3 points, indicating simple diverticulosis (presence of dive...
16/08/2025

DICA Scoring and Interpretation:
DICA 1:
A score of less than 3 points, indicating simple diverticulosis (presence of diverticula without signs of inflammation or complications).
DICA 2:
A score between 4 and 7 points, suggesting moderate diverticular disease with a low chance of clinical complications.
DICA 3:
A score of 8 or more points, indicating severe diverticular disease with a higher risk of complications, including diverticulitis and potential surgery.

16/08/2025

مالدار بھائی جب کمزور بھائی کی مدد کرے تو یہ راز بیوی سے چھپا لے، ورنہ شام تک بیوی دونوں بھائیوں کو لڑوا دے گی

14/08/2025

مہمان بنیں، بوجھ نہیں۔۔۔

جب آپ کسی کے گھر مہمان بن کر جا رہے ہوں تو یہ باتیں یاد رکھنا خوش اخلاقی ہی نہیں بلکہ تہذیب کا حصہ ہے۔
سب سے پہلے اپنا آنا جانا طے کر کے چلیں آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کب پہنچ رہے ہیں، کتنے دن رکیں گے اور کب واپسی ہے میزبان کو بھی اس بات کی اطلاع دیں کہ کتنے افراد آ رہے ہیں کتنی مدت کے لیے اور کیا کیا کام یا مصروفیات آپ کے ذہن میں ہیں۔
اگر آپ کسی بیماری جیسے شوگر یا دل کے مرض میں مبتلا ہیں تو اپنی ادویات مکمل طور پر ساتھ رکھیں ایسا نہ ہو کہ میزبان کے دروازے پر جا کر شور کریں کہ دوا بھول آیا ہوں۔ اگر واقعی کچھ رہ جائے تو خاموشی سے بازار جا کر خود خرید لیں میزبان کی ذمہ داری نہیں کہ آپ کی انسولین یا دوا کا بندوبست کرے۔
کھانے پینے میں سادگی اختیار کریں میزبان کو بتا دیں کہ آپ عام گھریلو کھانے کے عادی ہیں جو کچھ ملے شکریے کے ساتھ کھائیں اگر پسند کا نہ ہو تو بھی اعتراض مت کریں بلکہ خاموشی سے اپنی ضرورت خود پوری کریں
میزبان کے معمولات کا خیال رکھیں اس کے سونے جاگنے اور نمازوں کے اوقات کا احترام کریں وضو اور جائے نماز کا بندوبست خود سے یا پہلے سے میزبان سے درخواست کر کے کر لیں۔ انٹرنیٹ نہ ہونے پر فلسفہ جھاڑنے سے گریز کریں اپنا ڈیٹا استعمال کریں یا صبر کریں
گرمی کا تذکرہ بار بار نہ کریں میزبان بھی اسی موسم میں جی رہا ہے وہ یورپ سے نہیں آیا۔ اگر اے سی میں سونا آپ کو مناسب نہیں لگتا تو شکایت مت کریں میزبان اور اس کے بچے جہاں سو رہے ہیں وہیں انہیں سونے دیں
سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں، یا کم از کم میزبان کے سامنے ذکر نہ کریں اگر ناگزیر ہو تو خود جا کر انتظام کریں میزبان کی گاڑی یا موٹر سائیکل کو اپنی ذاتی سواری نہ سمجھیں۔ اسے بھی اپنے روزمرہ کام نمٹانے ہوتے ہیں
واپسی پر میزبان سے اصرار نہ کریں کہ وہ آپ کو بس اڈے یا اسٹیشن چھوڑے رکشہ ٹیکسی یا دیگر ذرائع سے خود روانہ ہوں
اگر یہ سب باتیں آپ کو ناگوار لگتی ہیں تو بہتر ہے کہ آپ اپنے ہی گھر میں رہیں لیکن اگر کہیں مہمان بنیں تو میزبان کو برا کہنے سے گریز کریں یاد رکھیں حالات صرف آپ پر ہی تنگ نہیں، میزبان بھی اسی ملک کا باسی ہے اور اسی طرح کی دشواریوں سے دوچار ہے۔
مہمان نوازی ایک خوبصورت روایت ہے مگر مہمان بن کر اگر آپ میزبان کے لیے آزمائش بن جائیں تو یہ نہ صرف اس روایت کی توہین ہے بلکہ خود آپ کی شخصیت پر بھی حرف آتا ہے

14/08/2025

60 likes, 2 comments. “ ”

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Hina Gul Khalil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category