Dr Sohail sarwar

Dr Sohail sarwar HOMOEOPATHIC DOCTOR
PSORIASIS SPECIALIST
what app 03219018150 03219018150-03361991889

01/04/2025
06/02/2025

(اشفاق احمد مرحوم کی ایک یادگار تحریر )
ایک دوسرے کے گھروں میں آتے جاتے رہیں۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کے یا ان کے جانے کا وقت آجائے.
"اشفاق احمد" کہتے ہیں:
ایک فوتگی کے موقع پر میں نیم غنودگی میں کچھ سویا ہوا تھا اور کچھ جاگا ہوا نیم دراز سا پڑا تھا۔
وہاں بچے بھی تھے جو آپس میں باتیں کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک بچے کی بات نے مجھے چونکا دیا وہ کہہ رہا تھا،
کہ"کوئی فوت ہوجائے تو بڑا مزہ آتا ہے۔ ہم سب اکٹھے ہوجاتے ہیں اور سارے رشتہ دار ملتے ہیں."
پھر ایک بچے نے کہا ، کہ
"اب پتا نہیں کون فوت ہوگا،
نانا ناصر کافی بوڑھے ہوچکے ہیں، ان کی سفید داڑھی ہے شاید اب وہ فوت ہوں گے۔
اس پر جھگڑا کھڑا ہوگیا اور وہ آپس میں بحث کرنے لگے۔ کچھ بچوں کا موقف تھا کہ پھوپھی زہرا کافی بوڑھی ہوگئی ہیں وہ جب فوت ہوں گی تو ہم ان شاءاللہ فیصل آباد جائیں گے اور وہاں ملیں گے اور خوب کھیلیں گے. "
خواتین و حضرات!
مَیں آپ کو ایک خوشخبری دوں کہ اس بحث میں میرا نام بھی آیا۔
میری بھانجی کی چھوٹی بیٹی جو بہت چھوٹی ہے اس نے کہا کہ"نانا اشفاق بھی بہت بوڑھے ہوچکے ہیں."
خواتین و حضرات! شاید مَیں چونکا بھی اس کی بات سن کر ہی تھا. جو میرے حمایتی بچے تھے وہ کہہ رہے تھے کہ جب نانا اشفاق فوت ہوں گے تو بہت رونق لگے گی کیونکہ یہ بڑے مشہور ہیں۔
جب بچوں کا جھگڑا کچھ بڑھ گیا اور ان میں تلخی بڑھنے لگی تو ایک بچے نے کہا کہ"جب نانا اشفاق فوت ہوں گے تو گورنر آئیں گے۔
اس پر ایک بچے نے کہا کہ نہیں گورنر نہیں آئیں گے بلکہ وہ پھولوں کی ایک چادر بھیج دیں گے کیونکہ گورنر بہت مصروف ہوتا ہے۔ تمھارے دادا یا نانا ابو اتنے بھی بڑے آدمی نہیں کہ ان کے فوت ہوجانے پر گورنر آئیں گے."
وہ بچے بڑے تلخ، سنجیدہ اور گہری سوج بچار کے ساتھ آئندہ ملنے کا پروگرام بنارہے تھے۔ ظاہر ہے بچوں کو تو اپنے دوستوں سے ملنے کی بڑی آرزو ہوتی ہے نا!
ہم بڑوں نے ایسا ماحول بنادیا ہے کہ ہم رشتے بھول کر کچھ زیادہ ہی کاروباری ہوگئے ہیں۔
چیزوں کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں حالانکہ چیزیں ساتھ نہیں دیتیں۔ ہم جانتے ہیں کہ رشتے طاقتور ہوتے ہیں اور ہم رشتوں کے حوالے سے ہی پہچانے جاتے ہیں۔
خدا کے لیے کوشش کریں کہ ہم اپنے رشتوں کو جوڑسکیں ایسی خلیج حائل نہ ہونے دیں کہ ملاقاتیں صرف کسی کے فوت ہوجانے کی مرہون منت ہی رہ جائیں.
کیا ہم ان بچوں کی طرح اس بات کا انتظار کریں گے کہ کوئی مرے پھر ہم مجبوری کے ساتھ لاٹھی ٹیکتے ہوئے یا چھڑی پکڑے وہاں جائیں۔
جب ہم کہیں جائیں تو یہ فخر دل میں ہونا چاہیے کہ مَیں ایک شخص سے ملنے جارہا ہوں. مجھے اس سے کوئی دنیاوی غرض نہیں ہے۔ اس کے پاس اس لیے جارہا ہوں کہ وہ مجھے بہت پیارا ہے۔ چاہے ہم اس کام کے لیے کم وقت دیں لیکن دیں ضرور۔

Alloxanum (ایلوکسانم) ہومیوپیتھک دواایلوکسانم ایک خاص ہومیوپیتھک دوا ہے جو بنیادی طور پر ذیابیطس اور اس سے جڑے مسائل کے ...
29/01/2025

Alloxanum (ایلوکسانم) ہومیوپیتھک دوا
ایلوکسانم ایک خاص ہومیوپیتھک دوا ہے جو بنیادی طور پر ذیابیطس اور اس سے جڑے مسائل کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ دوا جسم میں انسولین کی کمی اور خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

ایلوکسانم کے استعمالات:
1. ذیابیطس (Diabetes Mellitus):
خون میں شوگر کی سطح زیادہ ہو۔
شدید پیاس، بھوک اور پیشاب کی زیادتی۔
مریض کمزوری اور وزن میں کمی محسوس کرے۔
2. معدے کے مسائل:
ذیابیطس کی وجہ سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہوں۔
پیٹ میں جلن یا بدہضمی۔
3. جلدی مسائل:
شوگر کی وجہ سے زخم دیر سے بھرنا۔
جسم پر دانے یا خارش۔
4. اعصابی کمزوری:
ذیابیطس کی وجہ سے اعصاب کمزور ہو جائیں۔
ہاتھوں اور پیروں میں سنسناہٹ یا جھنجھناہٹ۔
ایلوکسانم کا مزاج:
مزاج: ایلوکسانم کا مزاج سرد ہوتا ہے۔ یہ دوا ان مریضوں کے لیے زیادہ مفید ہوتی ہے جو سرد مزاج رکھتے ہوں اور ٹھنڈے ماحول میں زیادہ آرام دہ محسوس کرتے ہوں۔
جذباتی کیفیت: مریض اکثر بے چینی یا چڑچڑے پن کا شکار ہو سکتے ہیں۔
جسمانی کیفیت: مریض جسمانی طور پر کمزور، بھوک سے زیادہ کھانے والا، لیکن وزن میں کمی محسوس کرتا ہے۔
خوراک اور پوٹینسی:
پوٹینسی: 3X، 6X یا 3

Address

Peshawar
25000

Telephone

+923219018150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Sohail sarwar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Sohail sarwar:

Share

Category