Milestone Institute of Child Development Peshawar

Milestone Institute of Child Development Peshawar State of the Art Center for Musculoskeletal, Neurological and Behavoral Dysfunctions

06/08/2025
18/04/2025

اگر آپ کے بچه اپ سے انکھ نهیں ملاتاھو, تنھا رھتا ھو، دوسرے بچوں سےنهیں کھیلتا ھو ، بہت کم بولتا ھو، اپنی عمر سے کم دکھتا ھو، پڑھاٸی لکھاٸی میں کمزور ھو، غصہ بہت زیادہ کرتا ھو ،، بلانے پہ کم رسپانس دیتا ھو ، مکمل جملے نہیں بول پاتا ، آئٹزم سپیکٹرم ھو، ADHD یا Cp Cerebral Palsy هو۔ یا کسی اور نشماٸی مساٸل کا شکار ھو, تو آج ھی اس سینٹر تشریف لے آۓ۔ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیم خان سے معاٸنه کرواٸیں۔



11/01/2025

د اعصابی کمزورو د علاج د پاره دبحالۍ د معالجې ټریننګ
sensory Motor Activities for Cerebral Palsy and other Neuromuscular Disorders.
Improving Balance, Coordination, Rang-Reach, Grasp and Release,
​ ​ ​ ​,
​ ​ ​ ​ ​
​ ​ ​ ​
​ ​ ​ ​

15/11/2024

ډاکٹر نسیم خان کا میڈیا سے گفتگو

ڈاکٹر نسیم خان نے پشاور میں جسمانی معذوری کے علاج معالجے میں جدید طرز علاج اور علاج دوران جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے م...
26/10/2024

ڈاکٹر نسیم خان نے پشاور میں جسمانی معذوری کے علاج معالجے میں جدید طرز علاج اور علاج دوران جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق پانچ روزه ورکشاپ میں ریسورس ٹرینر کے حیثیت سے شرکت کی۔ جس میں ملک کی تمام شھروں (پشاور, کویٹه, کراچی, مظفرآباد, دیر, مانسھره و دیگر اضلاع) سے ڈاکٹرو نے شرکت کی۔
واضح رھے که یه ورکشاپ سماجی تنظیم Helping Hands کے زیرتعاٶن بنایاگیا تھا۔

21/03/2024

ڈاون سینڈروم
ڈاؤن سینڈروم ایک جینیاتی بیماری ہے جس کی وجہ سے بچے کے جسم میں سیلز کی تقسیم ٹھیک طرح سے نہیں ہوتی۔ اس بیماری کی وجہ سے دائمی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاؤن سینڈروم کی بنیادی علامات میں چپٹا چہرہ، چھوٹا سر، چھوٹی گردن، زبان کے مسائل، چھوٹے کان، کمزور پٹھے، اور چھوٹا قد شامل ہے۔ ان علامات کی شدت مختلف ہوتی ہے۔ کچھ بچے جسمانی طور پر تو صحت مند ہوتے ہیں مگر ان کی ذہنی نشونما نہیں ہو پاتی۔ اس کے علاوہ ڈاؤن سنڈروم کے شکار بچوں کو دل کے مسائل بھی لاحق ہو سکتے ہیں.
ڈاون سینڈروم ایک ایسی بیماری ہے جو بچے کے سیکھنے اور سوچنے کی ابیلٹی کو متاثر کرتی ہے. پیدائش کے کچھ عرصے بعد ہی نظر آنے لگتی ہے. یہ بھی ممکن ہے کہ بچے کے بڑے ہونے تک آپ کو پتہ نہ چلے.بچوں کا دماغ سست ہونے اور کام نہ کرنے کی اہم وجہ ڈاون سینڈروم ہے.

28/12/2023

اپنے بچوں کومعذور سے بچاۓ اور بروقت علاج کراکرمحتاجی سےبچاٸے

07/10/2023

پہلے بات کرتے ہیں کہ پیرنٹنگ کیا ہے۔
پھر بات کریں گے کہ رشتے کیسے سہنا ہوتے ہیں۔

*پیرنٹنگ یعنی تربیت*

ہم میں سے زیادہ تر لوگ تربیت کہتے ہیں بچے کو بڑا کرنا کھلانا پلانا اس کی ضروریات پوری کرنا، پھر خواہشات پوری کرنا، پھر ان کو تعلیم دینا، ان کے لیے جائیداد بنانا، گھر بنانا، جہیز بنانا، پھر شادی کرنا، پھر ان کے بچے سنبھالنا۔
اور یہ لسٹ جاری رہتی ہے جب تک والدین اس دنیا سے نہ چلے جائیں۔
جب کہ تربیت میں آتے ہیں تین اہم کام۔
اگر وہ کام مکمل طور پر آپ نے اپنے بچے کے ذہن میں مکمل کر لیے تو اس کے بعد بچہ اپنے پیر پر کھڑا یا نہ ہو آپ کی ذمہ داری تربیت کے حوالے سے مکمل ہو گئی۔
اگر مکمل ہو گئی تو یقین کریں آپ کا بچہ اس دنیا میں کچھ نہ کچھ کر جائے گا۔
کیونکہ آپ نے وہ کام کر لیا جو اس دنیا میں سروائیو کرنے کے لیے اس کی اہم ضرورت ہے۔

وہ کام کون سے ہیں۔

نمبر ایک: بچے کو اعتماد دینا
اسے خود پر یقین، اللہ پر یقین، اپنے کام پر یقین، لوگوں پر یقین کرنے کی صلاحیت دینا۔
یہ سب تب آتا ہے جب وہ اپنے والدین پر اعتماد کر سکے۔
لیکن زیادہ تر بچے اپنے والدین پر اعتماد نہیں رکھتے۔
کیونکہ والدین بہت بچپن میں دھوکہ دہی اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔
سو جاؤ ورنہ بھاؤ آجائے گا۔
کھانا نہیں کھاؤ گے تو پٹائی ہوگی۔
یہ سب کام نہیں ہوتے ہیں۔

نمبر دو: بچے میں غور فکر اور اس کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا۔
یہ دونوں صلاحیتیں بچے میں ہوتی ہیں۔
لیکن بچہ سوال کرے تو اسے چپ کرایا جاتا ہے۔ کیونکہ والدین کے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ وہ اس کے سوالوں کا تسلی بخش جواب ڈھونڈھ کر اسے دیں۔
نہ ہی اس کی تخیلیقی صلاحیوں کے لیے گھر میں ایسی کوئی جگہ ہوتی ہے۔
بچہ تخلیقی صلاحیت کا استعمال کرے اور غورو فکر کا عادی ہوتو اسے اس دنیا میں کامیاب ہونے سے اللہ کے سوا کوئی نہیں روک سکتا۔
جو کامیاب نہیں ہوتے ان کی ناکامی کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ انہیں عادت ہوتی ہر شے بنی بنائی مل جانے کی۔ ہر کام بنا کہے ہو جانے کی۔
یا پھر یوں فرمائش ہوئی اور یوں پوری۔
تو ایسے میں بچہ یہ سمجھتا ہی نہیں کہ اسے انتھک محنت سے کچھ حاصل کرنا ہے۔

نمبر تین: بچے کو بہترین کردار والا بنانا

بہترین کردار صرف یہ نہیں کہ آپ کی اولاد مختلف جنسی مسائل کا شکار نہ ہو۔
بہترین کردار یہ بھی ہے کہ وہ جھوٹ نہ بولے۔
دھوکہ نہ دے۔
کسی کا جان بوجھ کر دل نہ دکھائے۔
حق اور سچ کا ساتھ دے۔
خوش اخلاق ہو۔
شکر گذار ہو۔
امن کی بات کرے۔
صلح میں پہل کرے۔
معاف کرنے میں جھجک محسوس نہ کرے۔

یہ سب بہترین کردار کی نشانیاں ہیں۔
لیکن یہ سب تبھی کسی انسان کی شخصیت کا حصہ بن سکتی ہیں جب وہ خود پر اور اپنے والدین پر اعتماد کر سکے۔ اور سچ بولنے یا اچھا کرنے میں خوف محسوس نہ ہو۔

اب مسئلہ کیا ہوتا ہے کہ ہم بڑے ہوگئے ہیں اور یہ تین اہم کام کسی وجہ سے ہمارے والدین نہیں کر پائے تو اب کیا ہم یونہی رہیں گے؟
یا ہماری طرف ہماری اپنی تربیت کی بھی کچھ ذمہ داری ہے؟

اگر والدین یہ کام نہیں کر ہائے اور اب ہمیں پتہ چل گیا ہے تو اب ہمیں اپنا آپ خود ٹھیک کرنا ہے۔ تاکہ ہماری آنے والی نسل اس سے محروم نہ ہو۔ ہمارے بچوں میں یہ سب خصوصیات صرف تبھی آئیں گئ جب ہم خود میں یہ خصوصیات پیدا کریں۔
ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ میں خود غوروفکر کی عادی نہ ہوں اور اپنے بچوں سے بس امید کر لوں کہ وہ غوروفکر کریں۔

اس کے بعد مسئلہ آتا ہے کہ ہماری شادی جس شخصیت سے ہوتی ہے اس میں بھی انہی تین کاموں کی کمی ہوتی ہے۔ تو اب ہم نے مل جل کر ایک دوسرے کو بھی یہی کام سکھانا ہیں۔
یہاں بھی تربیت میں یہی تین چیزیں ہوں گی۔
لیکن عملی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ بچوں کے لحاظ سے طریقہ مختلف ہوگا۔
بچوں کو بار بار بتانا پڑتا ہے۔
شوہر یا بیوی کو دن میں چھ بات نہیں بتانا۔
بچہ دو منٹ میں بات بھول جاتا ہے۔
میاں بیوی نہیں بھولتے۔
بچے کو خود کر کے دکھانا پڑتا ہے۔
میاں بیوی ایک دوسرے کو اشارہ دیں اور غور وفکر کا موقع۔

جب ہم بطور میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں تو اس سے صرف ایک دوسرے کی اصلاح نہیں ہوتی بلکہ رشتہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔

21/08/2023

دلته د ماشومانو د جسماني ، ذهني او دماغي کمزورو او بېمارو علاج کیږي۔



Address

Opposite To Yakatoot Police Station, Yakatoot Gate
Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Milestone Institute of Child Development Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram