
01/05/2024
آگاہی معلومات: (لکی مروت)
آجکل بارشوں کے موسم میں کھمبی ( ٹنڈوس) مختلف جگہوں پر پیدا ہوتے ہیں ۔کل ایک بچی جو کہ شدید دست ، قے اور بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لائی گئی۔ان کی ماں سے پوچھنے پر معلوم ہواکہ بچی نے شام کو کھمبی لا کر پکائی اور کھا لی جس کے بعد سے اس کی حالت غیر ہوگئ۔ایسی حالت کو Cholinergic crisis بولتے ہیں اور اس کی علامات میں بچہ کا شدید دست، قے، بے ہوشی ،سانس لینے میں دشواری ،منہ سے جھاگ آنا اور آنسووں کا بہنا شامل ہےان میں ایک قسم کی کھمبی جس کو Amanita phalloids بولتے ہیں اور ان کا دوسرا نام موت کا فرشتہ یعنی Angel of Death بھی اس کے خطرناک ہونے کی حیثیت سے رکھا گیا ہے جوکہ جگر اور گردوں کو فیل کرکے موت کا سبب بنتا ہے۔کھمبی کی بہت سی اقسام ہیں اور ان میں اکثریت لوگ کھانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں لیکن ان میں کچھ بہت زہریلی بھی ہے جن کافرق کرنا مشکل ہے۔
لہذا خود کو اور اپنے بچوں کو اس زہریلی چیز سے بچایئے ۔
ڈاکٹر عثمان علی خان ۔چلڈرن سپیشلسٹ۔ سٹی ہسپتال لکی مروت
Copy