16/08/2025
شانگلہ میں سیلاب کے دوران ایک حیران کن اور انوکھا واقعہ پیش آیا۔ بیلے بابا کے مقام پر جب دریا میں طغیانی آئی تو لوگ لکڑیاں پکڑنے کے لیے دریا کے کنارے جمع ہوگئے۔ اسی دوران لکڑیوں کے حصول پر دو افراد کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید جھگڑے میں بدل گئی۔ سیلابی ریلے کی پرواہ کیے بغیر دونوں افراد دریا کے بیچ ہی ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کرتے رہے۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص کے سر پر لاٹھی لگنے سے وہ زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ واقعہ سیلاب جیسے کڑے وقت میں انسانی غفلت اور بے احتیاطی کی ایک افسوسناک مثال ہے۔