Director Administration

Director Administration *Hassan Dad Khan*

15/12/2025
ڈائریکٹر جنرل طیب عبداللہ کی ہدایات پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حسن داد خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ویلفیئر کمیٹی کا باضاب...
11/12/2025

ڈائریکٹر جنرل طیب عبداللہ کی ہدایات پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حسن داد خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ویلفیئر کمیٹی کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ یہ کمیٹی اہلکاروں کی فلاح و بہبود، مسائل کے مستقل حل اور ایک منصفانہ و شفاف ویلفیئر نظام کے قیام کے لیے اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت حسن داد خان نے کی، جس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پینشن، جی پی فنڈ، شہداء پیکج، پروموشن، میڈیکل سہولیات اور دیگر فلاحی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس کمیٹی کے قیام کو اہلکاروں کے لیے ایک مثبت اور دیرپا قدم قرار دیتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اجلاس کے اختتام پر حسن داد خان نے کہا کہ ریسکیو اہلکار اس ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کی خدمت، قربانیاں اور فرض شناسی ہی ریسکیو 1122 کی شناخت ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا رہے گا۔

ریسکیو 1122 ویلفیئر کمیٹی کا قیام اس عزم کی تجدید ہے کہ ادارہ اپنے اہلکاروں کے ساتھ کھڑا ہے, آج بھی اور ہمیشہ

آج فیڈرل کانسٹبلری ہیڈ کوارٹر پشاور  میں پیش آنے والے تین خودکش دھماکوں نے صورتحال کو انتہائی سنگین بنا دیا، جس کے بعد ر...
24/11/2025

آج فیڈرل کانسٹبلری ہیڈ کوارٹر پشاور میں پیش آنے والے تین خودکش دھماکوں نے صورتحال کو انتہائی سنگین بنا دیا، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوراً حرکت میں آئیں۔ دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے ایمبولینس یونٹس، میڈیکل ٹیکنیکل اسٹاف، فائر وہیکلز اور ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

ایمرجنسی آپریشن کی براہِ راست نگرانی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ریسکیو 1122، حسن داد خان نے خود کی۔ انہوں نے تمام یونٹس کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھتے ہوئے آپریشنل حکمتِ عملی کی مانیٹرنگ کی اور اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے رہے۔ اس دوران ریسکیو کے اہلکاروں نے انتہائی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور تیزرفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی، اور علاقے کو کلیئر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ریسکیو 1122 کے اس بروقت اور مؤثر رسپانس کو عوام، سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ شہریوں نے کہا کہ ایسے نازک مواقع پر ریسکیو اہلکاروں کی ہمت، حاضر دماغی اور پیشہ ورانہ کارکردگی باعثِ اطمینان ہے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عوام کی مدد کے لیے تمام ٹیمیں پوری طرح الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال
سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں

حسن داد خان
ڈائریکٹر ایڈمن

خیبر پختونخوا کے وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان نے ڈائریکٹر اڈ منسٹریشن حسن داد خان ریسکیو 1122 کے ہمراہ لیڈ...
24/11/2025

خیبر پختونخوا کے وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان نے ڈائریکٹر اڈ منسٹریشن حسن داد خان ریسکیو 1122 کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی*

*پشاور صدر میں ایف سی ہیڈکوارٹر دھماکے پر صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حسن داد خان کا اظہار افسوس*

*عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت پُرعزم ہے، عاقب اللہ خان*

خیبر پختونخوا کے وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان نے گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہِ کیا اور
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر دھماکے میں زخمی اہلکاروں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی عیادت کیں۔ انہوں نے زخمیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ عاقب اللہ خان نے واقعہ پر تشویش اور اظہار افسوس کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب اللہ خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ منسٹر ریلیف کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فی الفور ڈی جی ریسکیو، ڈائریکٹر آپریشنز اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جاۓ واقع پہنچے اور ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کے 8 ایمبولینسز، 2 فائر وہیکل اور ڈیزاسٹر وہیکل کے علاؤہ متعدد اہلکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ صوبائی وزیر نے واقع میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعائیں و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی وزیر برائے محکمہ ریلیف عاقب اللہ خان کی ہدایات پر  ڈ...
24/11/2025

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی وزیر برائے محکمہ ریلیف عاقب اللہ خان کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 محمد طیب عبداللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی ویلفیئر کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کا مقصد ریسکیو1122 اہلکاروں سے متعلق اہم ترین فلاحی امور پر جامع، قابلِ عمل اور قانونی طور پر مضبوط سفارشات تیار کرنا ہے۔

کمیٹی درج ذیل بنیادی نکات پر ترجیحی بنیادوں پر اپنی سفارشات مرتب کرے گی:

1. ریسکیو 1122 ملازمین کے لیے پنشن کا اجرا

2. شہداء کے لیے جامع شہید پیکج اور زخمی اہلکاروں کے لیے خصوصی مراعات

3. سروس رولز اور سروس اسٹرکچر کی باقاعدہ و مؤثر تشکیل

4. آپریشنل اسٹاف کی ریٹائرمنٹ عمر 50 سے بڑھا کر 55 سال کرنے کی تجویز

5. دیگر اہم فلاحی معاملات جنہیں کمیٹی ضروری اور ناگزیر تصور کرے

کمیٹی 10 دسمبر 2025 تک اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

پشاور کے صدر روڈ پر ڈینز ٹریڈ سینٹر کے سامنے ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں تین ایف سی اہلکار شہید اور پانچ افرا...
24/11/2025

پشاور کے صدر روڈ پر ڈینز ٹریڈ سینٹر کے سامنے ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں تین ایف سی اہلکار شہید اور پانچ افراد زخمی ہوئے۔ دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ایمبولینسز، فائر وہیکل، ڈیزاسٹر ویکل اور پچاس سے زائد اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کیے۔ شہید اہلکاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، جبکہ زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 طیب عبداللہ نے دیگر افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَخیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) پشاور کے ڈیزاسٹر ریسکیور عدن...
05/11/2025

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) پشاور کے ڈیزاسٹر ریسکیور عدنان خورشید انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم عدنان ایک ملنسار، عزت دار، شفیق، خوش مزاج اور بہترین انسان تھے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران سینکڑوں ایمرجنسیز میں انسانوں کی مدد کی اور کئی مواقع پر جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
ان کی خدمات، بہادری اور انسان دوستی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

ریسکیو 1122 کا پورا عملہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ غم میں شریک ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

آمین یا ربّ العالمین

30/09/2025
ریسکیو 1122 کوہاٹکوہاٹ، بازی خیل درہ آدم خیل  کوئلہ کان کنی کی ایمرجنسی کے دوران ایک شخص پھنس گیا جس کی اطلاع ریسکیو 112...
19/09/2025

ریسکیو 1122 کوہاٹ

کوہاٹ، بازی خیل درہ آدم خیل
کوئلہ کان کنی کی ایمرجنسی کے دوران ایک شخص پھنس گیا جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے بہادر اہلکار موقع پر پہنچے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کان میں اتر گئے تاکہ متاثرہ شخص کو محفوظ نکالا جا سکے۔

تاہم امدادی کارروائی کے دوران افسوسناک طور پر دونوں اہلکار بھی کان میں پھنس گئے اور جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ریسکیو1122 نے اپنی جانیں قربان کر کے انسانی خدمت اور فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کر دی۔

ریسکیو 1122 کے یہ بہادر جوان ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان نچھاور کر دی۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کی ہدایت پر صوبائی ہیڈکوارٹر پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفی...
16/09/2025

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کی ہدایت پر صوبائی ہیڈکوارٹر پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز نے بذریعہ زوم شرکت کی۔ اجلاس میں 17 سے 19 ستمبر کے دوران ممکنہ بارشوں اور گلیشیئر پھٹنے (Glacial Burst) کے خدشات کے پیشِ نظر تیاریوں اور لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر میر عالم خان نے کی، جبکہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حسن داد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیونیکیشن آفاق احمد بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر تیاریوں اور ممکنہ حالات سے بروقت نمٹنے کے لیے جامع پلانز فائنل کیے گئے۔ تمام اضلاع کے ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ریسکیو ٹیموں اور مشینری کو مکمل الرٹ رکھیں، حساس اور نشیبی علاقوں میں پیشگی اقدامات کریں اور عوامی آگاہی کے لیے کمیونیکیشن سسٹم کو مؤثر انداز میں استعمال کریں۔

ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر میر عالم خان نے کہا کہ مربوط حکمتِ عملی اور پیشگی تیاری کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حسن داد نے وسائل کی فراہمی اور دستیابی پر زور دیا، جبکہ آفاق احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے عوام کو بروقت معلومات فراہم کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

آخر میں تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹس ہیڈکوارٹر کو ارسال کریں اور فیلڈ میں پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ہر صورت یقینی بنائیں۔

پریس ریلیزتاریخ: 31 اگست 2025حالیہ مون سون میں بہترین اور پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 طیب...
01/09/2025

پریس ریلیز

تاریخ: 31 اگست 2025

حالیہ مون سون میں بہترین اور پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 طیب عبداللہ نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حسن داد خان کے ہمراہ صوبائی ہیڈکوارٹر میں اپنی سرکاری گاڑی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چارسدہ جواد خان خلیل کے حوالے کر دی۔

یہ گاڑی عارضی طور پر مون سون کے سیزن کے اختتام تک ان کے پاس رہے گی اور جاری ریسکیو سرگرمیوں میں استعمال کی جائے گی تاکہ عوامی خدمت کے اقدامات مزید مؤثر بن سکیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے کہا کہ ضلعی افسران کی بہترین کارکردگی ادارے کا وقار بڑھاتی ہے اور ایسے اقدامات سے فیلڈ میں آپریشنز مزید تیز اور مؤثر ہو جاتے ہیں۔

Address

Emergency Rescue Service (Rescue 1122) Head Quarter Sunheri Masjid Road, Near Press Club (25000)
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Director Administration posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share