29/12/2022
سوتک کا بخار (Milk fever):
سو تک کا بخار زیادہ پیداواری صلاحیت کے حامل دودھیل جانوروں میں پچہ دینے سے قبل یا فوراً بعد سے دو ماہ تک ہوسکتا ہے۔ بخار کا لفظ غلط العام ہے۔ حالانکہ اس میں جانور کو بخارنہیں ہوتا یعنی اس کا درجہ حرارت نہیں بڑھتا بلکہ عام درجہ حرارت سے بھی بہت کم ہو جاتا ہے۔
اس بیماری کی وجہ خون میں کیلشیم کی مقدار میں کمی ہے یہ بات قابل وضاحت ہے کہ جانور کے جسم میں کیلشیم کی کمی نہیں ہوتی بلکہ صرف خون میں کیلشیم کی کمی کی وجہ سے یہ بیماری آتی ہے ۔ ہوتا یوں ہے کہ جب زیادہ دودھ کے لئے کیلشیم کی زیادہ مقدار چاہیے ہوتی ہے تو وہ فوری طور پر جسم میں ہڈیوں سے دستیاب نہیں ہوتی اور جو مقدار خون میں ہوتی ہے وہ اور استعمال ہو جاتی ہے جس سے کچھ وقت
کے لئے خون میں کیلشیم کی کمی ہو جاتی ہے۔ خون میں کیلشیم کی اسی فوری کمی کی وجہ سے اس بیماری کی علامات ظاہر ہو جاتی ہیں۔
اس بیماری کی ابتدائی علامات میں بھوک میں کمی، جانور کا سست ہو جانا، جانور کا سر میں کھچائو یا جھکائو محسوس ہونا۔ پاگل پن محسوس ہونا۔ ایک جگہ بیٹھ جانا۔ شدید کمی کی وجہ سے ایک طرف گر جانا اور گردن جسم کی طرف مڑ جاتی ہے۔ بیہوشی اور موت واقعہ ہو جاتی ہے۔۔
علاج: اگر علامت کم ہے تو
inj: Aminovital 15 cc,
inj: Tonovit 15 cc 3 days
روزانہ گوشت میں ٹیکا لگائیں اور ڈی سی پی DCP پوڈر روزانہ 100گرام استعمال کریں۔ اگر شدید بیماری کی صورت میں
Drip Milfone C 300ml
inj: Dexa 15 CC
inj: B12 15 CC
inj: BC 15 CC
ملا کر سردی کے موسم میں ہلکا گرم کر کے، گرمی میں بنا گرم کیئی ہی ڈرپ نبض میں لگائیں۔
ایک ڈرپ سے جانور نہ اٹھے تو دوسری لگائیں۔ ڈرپ ختم ہوتے ہی جانور نارمل ہوجائے گا اور اٹھ کر چارہ کھانے لگے گا۔۔۔
Keep Following Riphah Vet clinic19.