03/11/2025
معروف ڈرماٹالوجسٹ اور میڈیکل ایجوکیشن ایکسپرٹ پروفیسر صاحبزادہ محمود نور نے ایل آر ایچ ایم ٹی آئی کے نئے ڈین و چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر آج سے باقاعدہ طور پر چارج سنبھال لیاہے۔ پروفیسر صاحبزادہ محمود نور کے نا صرف ایل آر ایچ کے حوالے سے بے تحاشہ خدمات ہیں بلکہ انہوں نے میڈیکل ایجوکیشن، ٹیچنگ ٹریننگ میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی ایل آر ایچ کے قائمقام ڈین رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے پی جی ایم آئی کے ڈین کے طور پر بھی انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اپنی زمہ داریاں نبھائی۔