30/12/2025
🏥 خیبر پختونخوا کا صحت کا انقلابی ماڈل — عوام کی دہلیز پر علاج
خیبر پختونخوا حکومت کا وہ عظیم کارنامہ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، یہ ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شروع کیا گیا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل آج حقیقت بن چکا ہے، جس کے تحت دور دراز علاقوں کے عوام کو جدید اور مستند علاج اپنے ہی علاقوں میں میسر آ رہا ہے۔
وہ ہسپتال جہاں کبھی بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہ تھیں، آج وہاں بڑے بڑے آپریشنز، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور جدید تشخیصی سہولیات موجود ہیں۔ اس سے نہ صرف عوام کا قیمتی وقت اور پیسہ بچ رہا ہے بلکہ بروقت علاج کے ذریعے بے شمار جانیں بھی محفوظ ہو رہی ہیں۔
کیٹیگری ڈی ہسپتال ماموند باجوڑ، جو TCP کے زیرِ انتظام کام کر رہا ہے، اس ماڈل کی ایک روشن مثال ہے جہاں عوام کو اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی موجودگی میں معیاری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ سب خیبر پختونخوا حکومت اور ہیلتھ فاؤنڈیشن کی وژنری پالیسیوں کا ثبوت ہے، جو صحت کے شعبے میں ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔