
15/08/2025
پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما )
خیبر پختونخواہ کےمختلف اضلاع (بونیر ، سوات، شانگلہ و دیگر) میں حالیا سیلاب میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتی ہے ۔
دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پیما عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔
پیما کے ڈاکٹرز فیلڈ پر موجود اور الخدمت کے ساتھ مل کر طبی امداد
میں مصروف عمل ہیں۔
ریسکیو کے عمل کے بعد بحالی اور طبی امداد کے ساتھ میڈیکل کیمپس اور دیگر امدادی سرگرمیوں کیلئے پیما فیلڈ میں موجود اور تیار ہے ۔
صدر پیما خیبر پختونخواہ
پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر