Allied Health Professionals KPK

Allied Health Professionals KPK An official page of Allied Health Professionals forum kpk

خوشخبریالائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان  کی جانب سے  کونسل ایکٹ 2022 پر عملدرآمد کرانے کے لئے  چاروں صوبوں کی  میڈ...
23/05/2025

خوشخبری
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان کی جانب سے کونسل ایکٹ 2022 پر عملدرآمد کرانے کے لئے چاروں صوبوں کی میڈیکل فیکلٹیز کے ڈائریکٹرز /سیکریٹریز کو پیرامیڈکس/ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے سرٹیفیکیٹ اور ڈپلوما اسناد اوریجنل بیک سائیڈ سے اور فوٹو کاپی سامنے سے ویریفیکیشن اور اٹیسٹیشن کرانے کے لئے باقاعدہ آفیشل لیٹر بہیج دیا گیا ہے اب کونسل کی SoP کے تحت اپنے سرٹیفیکیٹ اور ڈپلومے اوریجنل بیک سائیڈ سے اور فوٹو کاپی سامنے سے اپنی تمام صوبوں کی میڈیکل فیکلٹیز سے ضروری فیس اوردرخواست فارم جمع کرا کر ویریفائی اٹیسٹ کروا کر آن لائیں پورٹل پر رجسٹریشن آسانی سے کرا سکتے ہیں ۔
ترجمان۔
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان

تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو مطلح کیا جاتا ہے کہ جو انسٹیٹیوٹ، کالج یا یونیورسٹی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل سے ابھی ت...
20/05/2025

تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو مطلح کیا جاتا ہے کہ جو انسٹیٹیوٹ، کالج یا یونیورسٹی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل سے ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہوئے ان کی جاری کردہ ڈپلومہ یا ڈگری کی رجسٹریشن نہیں دی جائے گی ۔۔
لہٰذا تمام امیدواران پہلے اپنے انسٹیٹیوٹ سے رابط کریں ۔۔۔

18/05/2025

Important Public Awareness Notification by the Allied Health Professionals Council of Pakistan

All public and private allied health sciences degree-awarding universities, institutes, and affiliated institutions across the country, as well as all public and private paramedical schools and institutions affiliated with provincial paramedical faculties offering certificate and diploma programs, and institutes affiliated with the Federal or Provincial Inter Boards offering FSc in Medical Technology programs, are hereby informed that they must complete registration with the Allied Health Professionals Council of Pakistan and obtain accreditation for all their programs by September 30, 2025.

Following this deadline, the Council’s Zero Visit Team will conduct a preliminary visit and provide guidelines based on the Accreditation Manual Regulations 2024 approved by the Council. Subsequently, an Inspection and Evaluation Committee, comprising experts and subject specialists, will carry out the inspection for program accreditation.

Allied Health Professionals Council of Pakistan

18/05/2025

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل آف پاکستان کی جانب سے ضروری اور اھم آگاہی اطلاع

ملک بھر کی پبلک پرائیوٹ الائیڈ ہیلتھ سائینسز ایجوکیشن کی ڈگری ایوارڈنگ یونیورسٹیز انسٹی ٹیوٹ اور الحاق شدہ انسٹی ٹیوشنز اور تمام صوبوں کی پیرامیڈ یکل فیکلٹیز سے الحاق شدہ پبلک پرائیوٹ پیرامیڈیکل اسکولز ، انسٹیٹیوشنز جو سرٹیفیکیٹ ڈپلومہ پروگرامز کرا رہے اور فیڈرل یا صوبائی انٹر بورڈ سے الحاق شدہ انسٹی ٹیوٹ جو کہ ایف ایس ان میڈیکل ٹیکنالوجی پروگرام آفر کرا رہے ہیں ان سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 30 ستمبر 2025 سے پہلے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل آف پاکستان سے انسٹیٹوشنز کی رجسٹریشن اور اپنے تمام پروگرامز کی ایکریڈیٹیشن کروا لیں

جس کے بعد کونسل کی زیرو وزٹ ٹیم زیرو وزٹ کر کےکونسل سے منظور شدہ ایکریڈیٹیشن مینوئل ریگولیشن 2024 کے تحت گائیڈ لائینز دے گی جس کے بعد کونسل کی طرف ایکسپرٹ، سبجیکٹ اسپیشلسٹ پر مشتمل انسپکشن اینڈ ایوالیوائیشن کمیٹی پروگرام ایکریڈیٹیشن کے لئے انسپیکشن کرے گی ۔
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان

16/05/2025

Allied Health Professionals Council of Pakistan
زیرو وزٹ کی تکمیل اور Allied Health کی پہچان کے لیے اسٹریٹجک مطالبات
محترم Allied Health Professionals،
السلام علیکم!

ہم ان تمام اہلِ علم و فن شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو پاکستان میں Allied Health Sciences کی تعلیم، تحقیق، اور کلینیکل خدمات میں دن رات محنت کر رہے ہیں۔ تاہم، یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ اس اہم شعبے کو ابھی تک وہ ادارہ جاتی اہمیت، پالیسی تحفظ اور پیشہ ورانہ وقار حاصل نہیں ہو سکا جس کا یہ حق دار ہے۔

یہ پیغام خوش خبری نہیں، بلکہ سنجیدہ تشویش کے ساتھ جاری کیا جا رہا ہے کہ Allied Health Professionals Council (AHPC) کی زیر نگرانی اپریل 2025 سے شروع ہونے والی Zero Visit مہم مکمل ہو چکی ہے، جس کے دوران ملک بھر کے متعدد تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا دورہ کیا گیا۔ بدقسمتی سے ان دوروں میں جو حقائق سامنے آئے وہ نہایت تشویشناک ہیں اور فوری اصلاحات کے متقاضی ہیں۔

اہم مسائل — ایک حقیقت پسند تجزیہ
انتہائی کم تنخواہیں:
فیکلٹی کو دی جانے والی تنخواہیں نہ صرف قومی کم از کم اجرت سے کم ہیں بلکہ یہ ایک تعلیمی و پیشہ ورانہ تضحیک ہے۔

غیر موزوں عہدے:
تعلیمی قابلیت اور تجربے کے باوجود عملے کو کمتر عہدے دیے جا رہے ہیں، جو ان کی عزتِ نفس اور کارکردگی دونوں کو متاثر کر رہے ہیں۔

تعلیم یافتہ ماہرین کی نظراندازی:
مارکیٹ میں M.Phil، PhD، اور دیگر ماہرین کی کوئی کمی نہیں، مگر ادارے انہیں جائز مقام اور سہولیات دینے سے گریزاں ہیں۔

جعلی اور وقتی اسکلز لیبز:
اکثر ادارے صرف وزٹ کے موقع پر نمائشی لیبز بناتے ہیں۔ مستقل تربیت کا کوئی موثر نظام موجود نہیں۔

طلبہ و اساتذہ کا غیر متوازن تناسب:
طلبہ کی تعداد کہیں زیادہ جبکہ فیکلٹی نہایت کم، جس سے تدریسی معیار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

نصاب کا غیر مؤثر اطلاق:
تحقیق، اخلاقیات اور عملی تربیت جیسے اہم پہلوؤں کو یا تو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے یا صرف خانہ پری کی جا رہی ہے۔

انفراسٹرکچر کی شدید کمی:
کئی ادارے بنیادی سہولیات جیسے مناسب عمارت، لیب، لائبریری اور ہم نصابی سرگرمیوں سے محروم ہیں۔

نجی اسپتال مافیا کا کردار:
ایک مخصوص "نجی اسپتال مافیا" منظم انداز میں Allied Health Professionals کا معاشی، پیشہ ورانہ اور اخلاقی استحصال کر رہا ہے۔

انتہائی کم تنخواہیں،

جعلی یا غلط عہدے،

بغیر کسی ترقیاتی راستے کے کنٹریکٹ،

اور کام کی زیادتی کے باوجود کوئی قانونی تحفظ نہ ہونا —
یہ تمام عوامل نہ صرف پیشہ وران کی صلاحیتوں کو زنگ آلود کر رہے ہیں بلکہ نظامِ صحت کو بھی غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔

اسٹریٹجک مطالبات — عملی اقدام ناگزیر ہو چکے ہیں
اب وقت آ چکا ہے کہ ہم محض مشاہدہ نہ کریں بلکہ منظم، بااختیار اور نتیجہ خیز جدوجہد کا آغاز کریں۔ ہم درج ذیل مطالبات کرتے ہیں:

AHPC کے ساتھ مستقل، نتیجہ خیز ڈائیلاگ کا نظام تشکیل دیا جائے تاکہ پالیسی سازی میں زمینی حقائق شامل ہوں۔

تمام شعبوں کے لیے سروس اسٹرکچر، عہدے، تنخواہیں، اور ترقی کا واضح خاکہ جاری کیا جائے۔

تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں Allied Health Professionals کی تعیناتی کو لازمی قرار دیا جائے۔

نجی اسپتال مافیا کے خلاف قانون سازی کی جائے، تاکہ غیر منصفانہ رویوں، کم اجرت، اور جعلی ڈیزگنیشنز کا مکمل خاتمہ ہو۔

بڑے اسپتالوں میں Technologist اور Technician کے لیے علیحدہ سروس اسٹرکچر رائج کیا جائے۔

تمام کلینیکل شعبوں میں Technologist کی قیادت کو لازم قرار دیا جائے، تاکہ فیصلہ سازی میں مہارت شامل ہو۔

AHPC نوجوانوں کے لیے ترقی، تربیت اور تحقیق کے راستے طے کرے۔

Allied Health شعبوں کو آزاد اور باوقار پیشہ ورانہ حیثیت دی جائے۔

اداروں کی منظوری کا عمل مکمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہو، صرف وہی ادارے تسلیم کیے جائیں جو معیار پر پورا اتریں۔

نتیجہ — ایک نئی سمت، ایک واضح مطالبہ
Allied Health Professionals پاکستان کے صحت کے نظام کے وہ محافظ ہیں جن کے بغیر کوئی بھی علاج مکمل نہیں۔
اب ہمیں صرف شناخت نہیں، اختیار، تحفظ، ترقی اور قانون سازی بھی درکار ہے۔
ہماری خاموشی اب جرم بن چکی ہے۔
یہ خط احتجاج نہیں — ایک باوقار بیداری کا اعلان ہے۔

آئیے! متحد ہو کر ایک باوقار، بااختیار اور منظم Allied Health System کی بنیاد رکھیں۔
آج کا شعور — کل کی پالیسی بنے گا۔

والسلام،
شکیل احمد اخونزادہ
الائیڈ ھیلتھ آفیسر پبلک ھیلتھ

خوشخبریشکر الحمداللہ آج 21/03/2025 بروز جمعہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی آن لائن...
21/03/2025

خوشخبری
شکر الحمداللہ آج 21/03/2025 بروز جمعہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی آن لائن رجسٹریشن کا پورٹل شروع کر دیا ہے۔
ترجمان ۔
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان

15/03/2025
22/02/2025
60 سال عمر پر ریٹائرمنٹ کے بعدپنشن اصلاحات سے پہلے کموٹیش  32,73,604 اور ماہانہ  پنشن 91,464 روپے۔پنشن اصلاحات 1 جنوری 2...
18/02/2025

60 سال عمر پر ریٹائرمنٹ کے بعد

پنشن اصلاحات سے پہلے کموٹیش 32,73,604 اور ماہانہ پنشن 91,464 روپے۔
پنشن اصلاحات 1 جنوری 2025 سے کے بعد۔
کموٹیش 23,38,289 اور ماہانہ پنشن 60,046 روپے،
یعنی کموٹیش میں 10 لاکھ تک کمی اور ماہانہ پنشن میں 30 ہزار تک کمی، اب خود ہر سرکاری ملازم فیصلہ کرلیں کہ 20 فروری 2025 سے باقاعدہ اپنے حقوق کیلئے تحریک چلانا ہے یا ہار تسلیم کرکے اس ظلم کو زندگی بھر برداشت کرنا ہے

Flaws & Faults of DHA/RHA Bill with facts :1. Composition of RHA:Will consist of 5 members*2 doctors *1 Nurse &* 2 "Emin...
18/02/2025

Flaws & Faults of DHA/RHA Bill with facts :
1. Composition of RHA:
Will consist of 5 members
*2 doctors
*1 Nurse &
* 2 "Eminent" persons
What does eminent person mean: in simple a non doctor person who is much influential & Pro Govt,

So 2 doctors will be balanced by 02 non doctors who will design rules for Doctors..

2. Chairperson of RHA:
Via voting.... Here the game begins, that Eminent person will have a high chance to be selected as chairperson & hence will dictate doctors.

3.Members can be removed from RHA by HM at any time if he wants...

Means at end all powers are with him so no Dissolution of power. Beware of propaganda...

4. Search & Scrutiny Comittee :
Again a member from University of Peshawar (upto some extent acceptable) but here again that Eminent person comes, he will also be member (interestingly he will be nominated by CM).... De politicization of Institution!!!

5. Civil Servant Status : (actually all about Privatization)
They will be tortured by every possible means including their transfer, promotion & post-graduate studies.

A. Transfer will be on Need base :
Need base simple means the one who is not the shoe shiner will be victim.
And If a qualified doctor is sent to CD, BHU the only thing he can do best is to refer all patients to peshwar, etc bcz of non availability of diagnostic plus therapeutic facilities means simple referral Agent....

B. Civil Service as Dying Cadre:
Cadre of civil servants will be dying cadre.
Means no PSB, no promotion, no interest in their career uplift but will be forced in one or other way to resign & bow head to political mafia inside health.

C. Existing Civil Servant if at Post Graduate training currently, when come back will be at disposal o RHA & will be posted if their is vacancy, at one side they are making it a dying cadre on other side vacancy creation.. What a joke.

D. In future for Post Graduate training or deputation, Permission will be needed from RHA..
Means if after much hard work you clear FCPS Part-1,MRCP-1 etc & want to join training, You will need permission for study too...
U can't even improve ur qualification by ur own will & intelligence.

E. If HM at any stage doesn't like RHA of concerned region, simple will be dissolved with one notification.

6. Now Composition of DHA:
Total 05 memebers
*Two doctors... Will be selected by voting from doctors via ballot means lottery.
*One Nurse
* 03 eminent persons.... Means 03 pro govt persons in DHA (Out of 05) This is too much now.
Non Doctors will now run health deptt & doctors will be subordinates... WHY?
Again If HM wants, will dissolve it with single notification.

7. Immunity :
No suit, prosecution or legal Proceedings.
Means You have no right of Appeal,
Even basic human rights has been censored too.

8. The Most Drastic one.
Amendment in KP Regulatory Act 2011 (appointment, deputation, posting & transfer) so to stop all ways for Parmanent Jobs, Public status of Health deptt & to make it a private department with snatching of All the legal rights.

Dear friends,these are some most summarized findings with Facts & Figures.
Now Decide by yourself,
How it is Doctor Friendly Bill?
How it is Patient Friendly Bill?
How it will improve Health Care?
How it will bring change?
How it will make a Naya Pakistan???

But only one thing will be done.
Ego will be fulfilled.
Nepotism & injustice will be fulfilled.
Privatization will be fulfilled.

& Simple we will not allow it.
No to privitization

09/02/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرے تمام پیرامیڈیکس غیور بھائیو بہنو! سے اپیل ھے،،
جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ حکومت پاکستان نے ملازم کش پالیسی کے تحت پنشن اصلاحات کے نام پر تمام سرکاری ملازمین کی پینشن پر 30 پرسنٹ پہلے 2021 میں کٹ کر چکی ہے اب مزید 30 پرسنٹ کا ارادہ رکھتی ہے یعنی پہلے جب کوئی ریٹائرڈ ہوتا تھا اسکو 30 سے35 لاکھ ملتے اور منتھلی 70 سے 80 ہزار ملتے تھے اب اس کو 25 لاکھ اور منتھلی 50 سے 55 ہزار مل رہے ہیں اب گورنمنٹ مزید اس کو 30 پرسنٹ کم کرنا چاہتی ہے اگر اج آپ اپنے حق اور اس ظلم اور بربریت کے خلاف نہیں نکلے تو اس بات کی اب آپ کو سمجھ نہیں آ رہی جب آپ پنشن پر جائیں گے تب آپ کو اس چیز کا احساس ہو گا کہ آپ کے ساتھ کتنا بڑا ظلم اور زیادتیاں ہوئیں ہیں لیکن اس وقت پانی آپ کے سر کے اوپر سے گزر چکا ہو گا پھر کچھ بھی ھاتھ نہیں گا پھر صرف اور صرف پچتاوے کے سواء کجھ ھو گا لیہزا بعد میں پچتاوے سے بہتر ہے کہ اب 10 فروری کو اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے خاطراور اپنے حقوق کے لیے نکلو کیونکہ آپ کے پنشن کے حقوق کو آہستہ آہستہ صفر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کے خلاف بھرپور دفاع کے لیے پی پی ایم اے خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا نے آیک زبردست احتجاجی كال اسلام آباد میں دی گئی ہے جسمیں سارے محکمے بھی شامل ھےاور اس میں میرے تمام پیرامیڈیکس دوستوں بھائیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے اور اپنی شرکتِ یقینی بنانی ہے اس ضمن میں جو بھی احتجاج میں شرکتِ کرنا چاہتا ہے
اور جو حضرات کسی بھی عذر کی بنا پر شرکت کرنے سے قاصر ہیں وہ مالی تعاون میں پیش پیش ہوں شُکریہ

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل نے آن لائن رجسٹریشن کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا ۔۔۔لہٰذا تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اپنے د...
15/01/2025

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل نے آن لائن رجسٹریشن کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا ۔۔۔
لہٰذا تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اپنے دستاویزات تیار رکھیں انشاء اللہ بہت جلد رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا ۔۔۔

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allied Health Professionals KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Allied Health Professionals KPK:

Share