Insaf Doctor's Forum KPK

Insaf Doctor's Forum KPK Official page of Insaf Doctors Forum Khyber Pakhtunkhwa | Manage by IDF KP Media Cell.

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جناب سہیل خان آفریدی کو دلی مبارکباد!انصاف ڈاکٹرز فورم...
23/10/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جناب سہیل خان آفریدی کو دلی مبارکباد!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا جناب سہیل خان آفریدی کو وزراتِ اعلیٰ کا قلمدان سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے میں پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم، چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق شفافیت، اصلاحات اور عوامی فلاح پر مبنی پالیسیوں کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صحت کے نظام کی بہتری، ڈاکٹرز و ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے مسائل کے حل، اور عوام کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کی ملاقاتمرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم...
19/10/2025

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کی ملاقات

مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مدیر خان وزیر اور صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، سابق صوبائی مشیر خزانہ مُزمل اسلم، انصاف ڈاکٹرز فورم کے مرکزی سینئر رہنماؤں، صوبائی عہدیداران، ریجنل و ضلعی کابینہ اراکین، ایم ٹی آئی یونٹس کے نمائندگان کے علاوہ انصاف نرسنگ فورم، انصاف فزیوتھراپی فورم اور انصاف الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فورم کے نمائندگان بھی شریک تھے۔

ملاقات میں صوبے کے مجموعی صحت کے نظام، اصلاحات، شفافیت، درپیش مسائل اور ان کے مؤثر حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے انصاف ڈاکٹرز فورم کے کردار، خدمات اور شعبۂ صحت میں ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم نے ہمیشہ عوامی خدمت اور فلاحِ عامہ کے جذبے سے کام کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت صحت کے نظام میں بہتری، شفافیت اور ہیلتھ کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے حقیقی آزادی کی تحریک میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے فعال کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورم کے اراکین نے خدمت، استقامت اور عزم کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انصاف ڈاکٹرز فورم مستقبل میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عوامی فلاح اور صحتِ عامہ کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

آخر میں، انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد نے وزیراعلیٰ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے صوبے کے صحت کے نظام کو مزید مضبوط، شفاف اور فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

19/10/2025

پوری ہیلتھ کمیونٹی کا فخر انصاف ڈاکٹرز فورم، خیبرپختونخوا کے صحت کے نظام میں تاریخی اصلاحات کیلئے دن رات کوشاں ہیں

میرٹ، ٹرانسپیرانسی، انصاف، جدت، شفافیت اور عظیم ویژن کیساتھ!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد نے چیئرمین ہیلتھ پالیسی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی سے اہم ملاقات کی، جس کی قیادت صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی صدر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر، صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مشتاق، اور دیگر صوبائی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے صوبے کے مجموعی صحت کے نظام، ایم ٹی آئیز ہسپتالوں کی کارکردگی، اور ایکٹنگ بنیادوں پر تعینات ایکزیکٹیوز کے امور پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ ایکزیکٹیوز کی مستقل تقرریوں کو جلد از جلد یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کی تعیناتیوں کے لیے شفاف، میرٹ پر مبنی پالیسی ریفارمز، ڈسٹرکٹ و تحصیل سطح پر صحت کی سہولیات کی بہتری، اور سروس ڈیلیوری کے مؤثر نظام سے متعلق تجاویز بھی زیرِ غور آئیں۔ پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی نے انصاف ڈاکٹرز فورم کے فعال و تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم صحت کے شعبے میں بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

18/10/2025

‏جو کچھ آج پاکستان میں ہو رہا ہے، اس کی پیش گوئی غازی عمران احمد خان نیازی اڈیالہ اسیر نے تین سال پہلے ہی کر دی تھی۔
‏یہ ہوتا ہے اصل لیڈر، جو وقت سے پہلے قوم کو راستہ دکھاتا ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کی چیئرمین ہیلتھ پالیسی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی سے ملاقاتپشاور: انصاف ڈاک...
15/10/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کی چیئرمین ہیلتھ پالیسی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی سے ملاقات

پشاور: انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کا چیئرمین ہیلتھ پالیسی بورڈ خیبرپختونخوا، پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس۔

وفد کی قیادت صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا، ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے کی، جبکہ صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مشتاق سمیت دیگر صوبائی عہدیداران اور سینئر رہنماؤں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان، ڈاکٹر مُدیر خان وزیر نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبے کے مجموعی صحت کے نظام، ایم ٹی آئیز ہسپتالوں اور بورڈ آف گورنرز کی کارکردگی، نیز مختلف ایم ٹی آئیز میں ایکٹنگ بنیادوں پر کام کرنے والے ایکزیکٹیوز کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے ایکزیکٹیوز کی مستقل تقرریوں کو جلد از جلد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید برآں، اجلاس میں ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کی تعیناتیوں کے لیے جامع، شفاف اور میرٹ پر مبنی پالیسی ریفارمز کی ضرورت پر بھی گفتگو ہوئی۔ ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر ہیلتھ سروسز کی بہتری، درپیش چیلنجز کے حل، اور سروس ڈیلیوری کے مؤثر نظام کے قیام سے متعلق متعدد تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر ریفارمز، ڈاکٹرز و طبی عملے کے مسائل کے حل، اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے قابلِ عمل اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی نے انصاف ڈاکٹرز فورم کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورم کے اراکین صحت کے شعبے میں بہتری، پالیسی اصلاحات اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مثبت و تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

‎800 days of faith‎800 days of resolve‎800 days of tenacity‎800 days of courage‎800 days of sacrifice ‎800 days of resil...
13/10/2025

‎800 days of faith
‎800 days of resolve
‎800 days of tenacity
‎800 days of courage
‎800 days of sacrifice
‎800 days of resilience
‎800 days of determination

‎⁦‪ ‬⁩

‎⁧‫ ‬⁩

12/10/2025

مرکزی صدر انصاف ڈاکٹر فورم پاکستان ڈاکٹر مُدیر خان وزیر اور صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی کا مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔پریس کانفرنس میں مرکزی صدر انصاف ڈاکٹر فورم پاکستان ڈاکٹر مُدیر خان وزیر، صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی، ڈاکٹر عالینہ علی شاہ (فنانس سیکرٹری)،ڈاکٹر تواب یوسفزئی (صدر آئ ڈی ایف پشاور ریجن)، ڈاکٹر نظیر نظیف وزیر، ڈاکٹر سردار محمد سعد، ڈاکٹر زین اللہ آفریدی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔شرکاء نے کہا کہ سہیل آفریدی ایک باصلاحیت، دیانتدار اور عوام دوست رہنما ہیں جو عمران خان کے نظریے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کی قیادت میں خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں ترقی، روزگار اور امن کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انصاف ڈاکٹر فورم متحد ہو کر سہیل آفریدی کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ اختتام پر تمام شرکاء نے پارٹی کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک مضبوط، خوشحال اور انصاف پر مبنی خیبر پختونخوا کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

09/10/2025

عمران خان 🔥

08/10/2025

لیڈر صرف عمران خان

آج چیئرمین عمران خان کے 73ویں  یومِ پیدائش کے موقع پر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج کی جانب سے سینا ہال، خیبر ...
05/10/2025

آج چیئرمین عمران خان کے 73ویں یومِ پیدائش کے موقع پر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج کی جانب سے سینا ہال، خیبر میڈیکل کالج میں ایک پروقار کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں سیکرٹری اطلاعات انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر عامر خلیل، جنرل سیکرٹری انصاف ڈاکٹرز فورم کے ٹی ایچ ڈاکٹر نایاب احمد خان اور ڈاکٹر انعام الحق نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین عمران خان کی درازیِ عمر، صحت و سلامتی، اور جلد رہائی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔



03/10/2025

صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی کا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے اہل فارن میڈیکل گریجویٹس کو پی آر ایم پی جاری نہ کرنے اور پالیسیوں میں آئے روز تبدیلیوں کی شدید الفاظ میں مذمت!

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل ایجوکیشن کو کھیل تماشہ بنا دیا ہے۔ پی ایم سی کے دور میں ڈاکیومنٹیشن 24 سے 72 گھنٹوں میں مکمل ہوجاتے تھے، لیکن آج اہل فارن گریجویٹس کو کئی کئی مہینے ذلیل و خوار ہونا پڑ رہا ہے، جو کہ نہ صرف افسوسناک بلکہ قابلِ مذمت ہے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا پی ایم ڈی سی سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ:

✅ پی ایم ڈی سی نے کئی ماہ تک منظور شدہ یونیورسٹیز کے گریجویٹس کی درخواستوں کو روکے رکھا، جسکو پی ایم ڈی سی نے اپنے 8 ستمبر کے نوٹیفیکیشن میں قبول کیا ہے اور اپنے ہی پی ایم ڈی سی ایکٹ 2023 کے تحت 14 دن میں پی آر ایم پی جاری نہ کر کے کھلی خلاف ورزی کی، جو گریجویٹس کے مستقبل کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ اس پر ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

✅ تمام فارن میڈیکل یونیورسٹیز جو 7 ستمبر 2025 تک پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ تھیں، اُن کے اہل گریجویٹس کو بلا تاخیر پی آر ایم پی جاری کیا جائے۔

✅ پی ایم ڈی سی اپنی پالیسیوں میں بار بار کی تبدیلیوں کو بند کریں تاکہ میڈیکل طلبہ اور ڈاکٹرز کو غیر یقینی کیفیت سے نکالا جا سکے۔

✅ ڈاکیومنٹیشن کا نظام آسان، شفاف اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔

ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے واضح کیا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم ہر فورم پر فارن میڈیکل گریجویٹس کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا اور ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctor's Forum KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category