Insaf Doctors Forum KP

Insaf Doctors Forum KP Official page of Insaf Doctors Forum Khyber Pakhtunkhwa | Manage by IDF KP Media Cell.

31/05/2026

پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کا انصاف ڈاکٹرز فورم کے زیرِ اہتمام ڈاکٹرز کنونشن میں ایم ٹی آئی سسٹم ( ایکٹ )کے حوالے سے خطاب

ایم ٹی آئی ریفارم ہے کیا؟ کیا ایم ٹی آئی ریفارم پرائیوٹائزیشن ہے؟ ایم ٹی آئی ریفارمز پرائیوٹائزیشن نہیں ہیں۔ عمران خان

ایم ٹی آئی سسٹم ہسپتالوں کو خودمختار کرتا ہے۔ ایم ٹی آئی سسٹم ایک ایسا سسٹم ہے جو میرٹ پر سلیکشن کرتا ہے، تاکہ ہسپتال میرٹ پر چلیں۔ عمران خان

پھر سزا اور جزا ہو۔ جو کام کرتا ہو وہ اوپر آئے، اور جو نہیں کرتا ہو اُس کو نکالا جائے۔ یہ وہی نظام ہے جو دنیا کے معیاری ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔ عمران خان

جو سزا، جزا اور میرٹ کا نظام ہے، اُس کا نام ایم ٹی آئی ریفارمز ہے۔ عمران خان

اس (خیبرپختونخوا کے نظامِ صحت) کے اوپر جان بوجھ کر چھوٹے چھوٹے مافیا بیٹھے ہوئے ہیں جو تبدیلی نہیں آنے دے رہے۔ عمران خان

تبدیلی لانا کیوں مشکل ہوتا ہے؟ آپ ریفارمز کرنا چاہتے ہیں، تو ریفارمز مشکل کیوں ہوتی ہیں؟ ریفارمز اس لیے مشکل ہیں کہ ایک چھوٹا سا مافیا بیٹھ جاتا ہے، جو کرپٹ سسٹم سے فائدہ اُٹھا رہا ہوتا ہے۔ عمران خان

جب آپ نظام کو ریفارم یا تبدیل کرنے لگتے ہیں، تو کیا وہ آرام سے ہاتھ کھڑے کرکے کہنے لگتے ہیں کہ ہاں جی، چینج کر دو؟ جن کے مفادات جا رہے ہوتے ہیں، وہ مزاحمت کرتے ہیں۔ عمران خان

وہاں (خیبرپختونخوا) میں بھی ہسپتالوں میں یہی مسئلہ تھا۔ ہر جگہ اسی طرح کا ایک چھوٹا سا مافیا بیٹھا ہوا تھا۔ اُن کی پہنچ ہائی کورٹ کے ججوں تک تھی۔ وہ سیدھے جا کر سٹے آرڈر لے لیتے تھے۔ ایک ہی وکیل ہوتا تھا، اور وہی وکیل اُن سب (مافیا) کی عدالت میں نمائندگی کرتا تھا۔ وہ جا کر سٹے آرڈر لے لیتے تھے، جس کی وجہ سے ہر جگہ رکاوٹیں پیدا ہوتی تھیں۔ عمران خان

لیکن اب تبدیلی آ گئی ہے اور ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ ہو گیا ہے۔ عمران خان

29/05/2026

شہید ڈاکٹر مہوش کے معصوم بچے عید کے دن اپنی ماں کی قبر پر عید ملنے آئے…
یہ منظر صرف ایک خاندان کا دکھ نہیں، بلکہ پورے معاشرے کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔

ذرا سوچئے…
ایک ڈاکٹر بننے کیلئے کتنی قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔
سالوں کی محنت، دن رات کی پڑھائی، نیندیں قربان، جوانی قربان…
پھر کہیں جا کر MBBS میں داخلہ ملتا ہے۔

پھر پانچ سال کا انتہائی سخت سفر…
راتوں کی نیندیں قربان، گھر والوں سے دوری، ہر سال امتحانات کا ذہنی دباؤ، وارڈز، ڈیوٹیاں، مسلسل جدوجہد…
اور اس کے بعد بھی سفر ختم نہیں ہوتا۔

مزید 6،7 سال کی سخت ٹریننگ، ایمرجنسیز، لمبی ڈیوٹیاں، جان توڑ محنت اور بے شمار امتحانات…
تب جا کر ایک سپیشلسٹ ڈاکٹر تیار ہوتا ہے، جو انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کر دیتا ہے۔

اور پھر…
ایک نشئی، ایک جاہل، ایک انا پرست انسان چند لمحوں کے غصے میں اسے قتل کر دیتا ہے۔
اتنی آسانی سے… جیسے کسی انسان کو نہیں، ایک بے جان چیز کو مار دیا ہو۔

کیا یہ لمحۂ فکریہ نہیں؟
کیا یہ پورے معاشرے کیلئے شرم اور افسوس کا مقام نہیں؟

پھر یہی لوگ کہتے ہیں:
“ہم اپنی بہن، بیٹی، بیوی یا ماں کا علاج صرف لیڈی ڈاکٹر سے کروائیں گے۔”

مگر سوال یہ ہے…
جب آپ انہی لیڈی ڈاکٹروں کو گولیاں ماریں گے، انہیں ہراساں کریں گے، ان کی عزت اور جان محفوظ نہیں ہوگی، تو کون اپنی بیٹیوں کو اس راستے پر بھیجے گا؟

ہمارا معاشرہ تو پہلے ہی خواتین کی تعلیم کے خلاف کھڑا ہے۔
جو چند گھرانے ہمت کرکے اپنی بیٹیوں کو پڑھاتے ہیں، ڈاکٹر بناتے ہیں، آپ انہی گھرانوں کو ان کی ڈاکٹر بیٹی، بہن، بیوی یا ماں کی لاش واپس بھیج دیتے ہیں۔

پھر کل کو رونا مت کہ:
“لیڈی ڈاکٹرز کیوں نہیں ہیں؟”
“خواتین کا علاج کون کرے گا؟”

کیونکہ آپ نے اپنے ہاتھوں سے انسانیت کے محافظوں کو قتل کیا ہے۔

اور آج…
ایک ماں کی قبر پر عید مناتے معصوم بچے ہم سب سے سوال کر رہے ہیں…
آخر ان کی ماں کا قصور کیا تھا؟

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم گومل میڈیکل کالج کا اہم اجلاس؛ عمران خان کے وژن کے تحت مضبوط سٹوڈنٹ وینگ کی تشکیل پر اتفاق انصاف ڈاکٹر...
21/05/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم گومل میڈیکل کالج کا اہم اجلاس؛ عمران خان کے وژن کے تحت مضبوط سٹوڈنٹ وینگ کی تشکیل پر اتفاق

انصاف ڈاکٹرز فورم گومل میڈیکل کالج کے نو منتخب اراکین کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے سٹوڈنٹ وینگ کابینہ کے قیام، تنظیمی امور اور طلباء کے مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت سابقہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انصاف ڈاکٹرز فورم ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر احسان ناصر اور سابقہ صدر انصاف ڈاکٹرز فورم کوہاٹ و سابقہ فوکل پرسن برائے ہاؤس آفیسرز ڈاکٹر نظام علی یوسفزئی نے کی۔

اجلاس میں گومل میڈیکل کالج میں تنظیم سازی، طلباء و طالبات کو درپیش تعلیمی و انتظامی مسائل، ہاسٹل، تدریسی ماحول، اور طلباء کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ طلباء کی حقیقی نمائندگی اور ان کے مسائل کے مؤثر حل کے لیے ایک فعال، باصلاحیت اور منظم سٹوڈنٹ وینگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم گومل میڈیکل کالج میں میرٹ، شفافیت، نظریاتی وابستگی اور طلباء کی خدمت کو بنیاد بنا کر ایک مضبوط سٹوڈنٹ وینگ تشکیل دی جائے گی جو نوجوان ڈاکٹرز اور طلباء کی بہترین قیادت سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کیا کہ سٹوڈنٹ وینگ تعلیمی، فلاحی، سماجی، تنظیمی اور اکیڈمک سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کرے گی تاکہ طلباء کے لیے ایک مثبت، تعمیری اور معاون ماحول فراہم کیا جاسکے۔

اجلاس میں بانی چیئرمین و پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو قیادت، میرٹ، خدمتِ انسانیت اور مثبت تبدیلی کا مرکز و محور قرار دیا گیا ہے۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے وژن کے مطابق گومل میڈیکل کالج میں نوجوان ڈاکٹرز اور میڈیکل طلباء کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حقیقی اور مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ بن سکیں۔

اجلاس کے اختتام پر تنظیمی استحکام، باہمی اتحاد، نظم و ضبط، اور طلباء کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی کابینہ کا بڑا اور دوٹوک فیصلہ!صوبائی حکومت کے خلاف بے بنیاد ...
21/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی کابینہ کا بڑا اور دوٹوک فیصلہ!

صوبائی حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا، جھوٹے الزامات اور کرپشن کے نام پر کردار کشی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تمام سرکاری محکموں کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ اگر کوئی صحافی، ادارہ یا فرد بغیر ثبوت کرپشن کے الزامات عائد کرے گا تو متعلقہ محکمہ 3 دن کے اندر قانونی نوٹس جاری کرے گا۔ بصورتِ دیگر وزیراعلیٰ خود متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کریں گے۔

جائز تنقید اور سوال کرنا ہر شہری کا حق ہے، مگر جھوٹ، پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

اس اقدام کا مقصد شفاف طرزِ حکمرانی کو مضبوط بنانا، جھوٹے پروپیگنڈے کا سدباب کرنا اور کرپشن کے حقیقی کیسز کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

الحمدللّٰہ،میں تہہ دل سے اپنے بانی  چیئرمین، قائد و پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان، انصاف ڈاکٹر فورم کے مرکزی ص...
20/05/2026

الحمدللّٰہ،

میں تہہ دل سے اپنے بانی چیئرمین، قائد و پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان، انصاف ڈاکٹر فورم کے مرکزی صدر جناب ڈاکٹر مدیر خان وزیر، اور مرکزی کونسل کے تمام معزز ممبران کا مشکور ہوں جنہوں نے 4 فروری 2023 کو مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا کی صوبائی صدارت کی ذمہ داری سونپی۔

یہ تین سالہ سفر انتہائی کٹھن، چیلنجز اور سیاسی پیچیدگیوں سے بھرپور رہا۔ خصوصاً 9 مئی 2023 کے بعد کے حالات، کارکنان پر مظالم، زخمیوں، شہداء، احتجاجی تحریکوں، جلسوں اور جلوسوں کے دوران یہ وقت میری زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک تھا۔

لیکن الحمدللّٰہ میں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنی تمام تر صلاحیتیں، توانائیاں اور وقت انصاف ڈاکٹر فورم اور نظریے کے لیے وقف رکھا، اور ہمیشہ تنظیم کی مضبوطی، کارکنان کے حوصلے اور حق کی آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔

مرکزی کونسل کی جانب سے آج کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ تنظیموں کی مضبوطی اسی میں ہوتی ہے کہ نئے اور متحرک لوگ آگے آئیں تاکہ ادارے مزید مستحکم اور فعال ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ نئی قیادت انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا کو مزید تقویت دے گی اور تنظیم کو نئی بلندیوں تک لے کر جائے گی۔

میں بطور ایک کارکن، پہلے کی طرح آئندہ بھی انصاف ڈاکٹر فورم اور اپنے نظریے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہوں گا، ان شاءاللّٰہ۔

ڈاکٹر نبی جان آفریدی
سابق صوبائی صدر
انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا

انصاف ڈاکٹرز فورم کی مرکزی کونسل کی سفارش پر، انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی صوبائی کونسل سمیت تمام ذیلی کونسلز تحلیل...
20/05/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم کی مرکزی کونسل کی سفارش پر، انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی صوبائی کونسل سمیت تمام ذیلی کونسلز تحلیل کر دی گئی ہیں۔

نئی کابینہ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

ڈاکٹر عاصم ریاض
مرکزی سیکرٹری جنرل
انصاف ڈاکٹرز فورم

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے تنخواہوں میں تاریخی اضافہ — انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا مثبت ...
19/05/2026

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے تنخواہوں میں تاریخی اضافہ — انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا مثبت پیش رفت پر خیرمقدم

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے حالیہ تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

گزشتہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں چیئرمین کی قیادت میں لیا گیا یہ اہم اور مثبت اقدام ادارے میں بہتر گورننس، شفافیت اور مالی نظم و ضبط کی واضح مثال ہے۔ یہ پیش رفت اچھی گورننس، شفافیت اور میرٹوکریسی کے اصولوں کی بدولت ممکن ہوئی، جس کے نتیجے میں اسی موجودہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق:

▪️ مجموعی تنخواہوں (Gross Salary) میں 15% تا 20% اضافہ
▪️ بنیادی تنخواہ (Basic Salary) میں تقریباً 50% اضافہ

▪️ SPR کی ابتدائی تنخواہ 150,000 سے بڑھا کر 200,000 روپے سے زائد

• میڈیکل آفیسرز کی ابتدائی تنخواہ 114,000 سے بڑھا کر 140,000 روپے
▪️ نرسز کی ابتدائی تنخواہ 75,000 سے بڑھا کر 98,000 روپے
▪️ پیرا میڈکس اور سپورٹ اسٹاف کے لیے بھی خاطر خواہ بہتری

اس اقدام کے نتیجے میں ادارے کے سالانہ اخراجات میں مجموعی طور پر تقریباً 360 ملین روپے (36 کروڑ روپے) کا اضافہ کیا گیا ہے، جو اسی بجٹ کے اندر رہتے ہوئے بہتر مالی نظم و ضبط اور شفافیت کے ساتھ ممکن ہوا۔

یہ فیصلہ نہ صرف ہیلتھ کیئر ورکرز کے معاشی استحکام کی طرف ایک مثبت قدم ہے بلکہ ادارے میں حوصلہ، کارکردگی اور اعتماد کو بھی مزید مضبوط کرے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اس پیش رفت کو سراہتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا، تاکہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری اور استحکام ممکن ہو سکے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

19/05/2026

They mocked Imran Khan when he spoke about the cipher, but today reality speaks louder than propaganda.

“Allah Al-Haq Hai, Sach ka Khuda Hai.”
A true leader stands with truth even when the whole world stands against him.


18/05/2026

Imran Khan stood firm when the whole system tried to silence him.
He said the cipher was real, and today the truth stands clear before the world.

“Allah Al-Haq Hai” and truth always prevails.

سیکیورٹی ایکٹ پر اہم پیشرفت: سیکرٹری صحت کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کیلئے مؤثر رولز پر مشاورتسیکرٹری ص...
14/05/2026

سیکیورٹی ایکٹ پر اہم پیشرفت: سیکرٹری صحت کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کیلئے مؤثر رولز پر مشاورت

سیکرٹری صحت شاہداللّٰہ کے زیرِ صدارت سیکیورٹی ایکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ہیلتھ کیڈرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر سروس پرووائیڈرز اینڈ فیسلٹیز (پریوینشن آف وائلنس اینڈ ڈیمیج ٹو پراپرٹی) ایکٹ 2020 کے تحت رولز اینڈ ریگولیشنز، ہیلتھ ورکرز کے تحفظ اور ہسپتالوں میں سیکیورٹی اقدامات سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی، مرکزی سیکرٹری فنانس انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر علینہ علی شاہ، صوبائی سیکرٹری جنرل انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد مشتاق، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر سردار محمد سعد سمیت مختلف ہیلتھ کیڈرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں مجموعی طور پر 31 نمائندگان نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری صحت کی ہدایات کے مطابق ڈرافٹ رولز اور پریزنٹیشن تمام اراکین کے ساتھ شیئر کر دی گئی ہیں تاکہ تمام متعلقہ فریقین اپنی تجاویز اور آراء فراہم کر سکیں۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے آراء اور تجاویز جمع کروانے کیلئے 21 مئی 2026 کی آخری تاریخ مقرر کی ہے تاکہ قانونی جانچ پڑتال کے بعد حتمی مسودہ منظوری کیلئے پیش کیا جا سکے۔

اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اور دیگر ہیلتھ ورکرز کا تحفظ حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس حوالے سے مؤثر، قابلِ عمل اور مضبوط رولز اینڈ ریگولیشنز کی تشکیل ناگزیر ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category