
16/08/2024
ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو- 1122) خیبرپختونخواہ کی خصوصی ہدایات پر ہیڈکوارٹر ٹریننگ ونگ نے 09 تا 11 اگست 2024, الخدمت فائونڈیشن خیبرپختونخواہ کے 45 رضاکاروں کو تین روزہ ابتدائی طبی امداد اور سرچ اینڈ ریسکیو کی عملی تربیت فراہم کی۔
یہ ٹریننگ گورنمنٹ ڈگری کالج نتھیہ گلی، ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں کروائی گئی۔ ٹرینگ کے اختتام پر رضاکاروں نے زپ لائن، بیلے ریسکیو، ریپیلنگ اور افت کے دوران ابتدائی طبی امداد کا عملی مظاہرہ کیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی الخدمت فائونڈیشن ایبٹ آباد کے صدر سردار اویس صاحب، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے انچارج وسیم صاحب اور ٹریننگ پروگرام انچارج ابوبکر نثار صاحب تھے