Yazdani Child Welfare Organization - YCWO

Yazdani Child Welfare Organization - YCWO A non-profit organisation dedicated to develop the lives of children who are victims of child labour.

28/06/2025

Every wound has a remedy. Every darkness has a dawn. Just like that, child labour has a solution — and it's us.
No miracle will descend from the skies to lift a child from the streets into a school. We are the hands of hope, the answer to silent cries, the light that must break their night.
Education is not a privilege, it's a right. Poverty is not a curse, it's a challenge.
And together, with compassion and courage, we can heal it all.
Because change doesn’t begin in palaces or parliaments;
it begins with hearts that care.
✊👶📚

Say hello to Mehrosh, a smart, ambitious little girl from a family who once struggled just to access basic education.Las...
14/06/2025

Say hello to Mehrosh, a smart, ambitious little girl from a family who once struggled just to access basic education.
Last year, Yazdanii Child Welfare Organization (YCWO) proudly sponsored her Grade 1 education. And today, we’re honored to announce that her Grade 2 tuition will also be fully supported by YCWO, ensuring her dreams don’t fade due to financial hurdles.
None of this would be possible without the support of The Summit School, whose kind partnership allows children like Mehrosh to learn, grow, and thrive in a nurturing environment.
Your support can help us sponsor more children like Mehrosh, bright minds held back only by financial hardship.

13/05/2025

ڈاکٹر محمد مشتاق صاحب کا طلبہ سے خطاب
--------------------------------------------
موضوعِ گفتگو چونکہ "ملکی ترقی میں طلبہ کا کردار" تھا، لہٰذا ڈاکٹر صاحب نے سب سے پہلے "ترقی" کے مفہوم پر بات کی۔ ترقی کیا ہے؟ کیا اس انسان کے لیے جو اسلام پر ایمان رکھتا ہو اور جو نہ رکھتا ہو، ترقی کا مفہوم یکساں ہے؟ کیا ترقی سے مراد صرف مادی ترقی ہے؟ زندگی کا مقصد کیا ہے؟ قرآن نے ترقی اور فلاح کے بارے میں کیا فرمایا؟ ان بنیادی سوالات پر گفتگو ہوئی۔
اس کے بعد ڈاکٹر صاحب نے ملک کے موجودہ تعلیمی نظام کی بڑی خامیاں تفصیل سے واضح کرائیں۔ اس سلسلے میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کے اقوال بھی پیش کیے گئے۔
ہمارے ملک کے آئین، قانون اور اعلیٰ عدلیہ کے binding فیصلوں کی روشنی میں ہمارا نظامِ تعلیم کیسا ہونا چاہیے؟ اس سلسلے میں کیا کوششیں ہوئی ہیں؟ کیا ہمارا نصابِ تعلیم قابل اطمینان ہے؟ ان مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
ڈاکٹر صاحب عدلیہ کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، سو انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے جج صاحبان کی کثیر تعداد کس بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہے (جس کا اثر، بالواسطہ، تعلیمی نظام پر بھی پڑتا ہے)۔
آخر میں، انھوں نے اس پر گفتگو فرمائی کہ طلبہ کو ملکی ترقی میں اپنا کردار متعین کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔ انھوں نے طلبہ کو کن تین اہم کاموں کے کرنے کی ترغیب دی، جن کے نتیجے میں انسان سوچنے پر مجبور ہوتا ہے؟
دیکھیے پورا لیکچر:

سیمنار: ملکی ترقی میں طلبہ کا کردار                                                            -------------------------...
12/05/2025

سیمنار: ملکی ترقی میں طلبہ کا کردار
----------------------------------------------------------
7 مئی کو ہم نے اسلامیہ کالج پشاور میں "ملکی ترقی میں طلبہ کا کردار" کے موضوع پر اسلامیہ کالج کے شعبۂ شریعہ و قانون کے تعاون سے ایک شاندار سیمنار کا انعقاد کیا، الحمد للہ۔ اس غرض کے لیے محترم جناب ڈاکٹر محمد مشتاق صاحب کو زحمت دی گئی جنھوں نے طلبہ سے بڑے کار آمد نکات شئیر کیے۔ دعا ہے کہ یہ پروگرام طلبہ کو راہ دکھلانے میں مفید ثابت ہو۔
سیمنار میں شعبۂ شریعہ و قانون کے سربراہ، پروفیسر فیصل شہزاد صاحب، ڈاکٹر محمد جان صاحب ، جناب محمد زمین صاحب اور جناب اسامہ محمد صاحب نے شرکت فرمائی۔ ساتھ ہی شیخ زاید اسلامک سنٹر سے جناب ذو القرنین صاحب ایڈوکیٹ نے بھی شرکت فرمائی۔ ان کے علاوہ شیبانی فاؤنڈیشن کے سربراہ، جناب مراد علی صاحب اور مطیع اللہ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے سربراہ، جناب اعتصام صاحب نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کے آغاز میں سوات یونی ورسٹی کے طالب علم جناب محسن خان نے اللہ کا کلام سنایا۔ اس کے بعد تنظیم کے صدر جناب حمزہ یزدانی صاحب نے حاضرین کو تنظیم کا تعارف اور اس کے مقاصد و اہداف سے روشناس کرایا۔ بعد ازاں محترم ڈاکٹر مشتاق صاحب نے اپنے خطاب کا آغاز کیا۔ (پروگرام کی افادیت بڑھانے کے لیے ہم نے ان کے خطاب کو ریکارڈ کرنے کا اہتمام کیا، جسے جلد ہی منظر عام پر لایا جائے گا، تاکہ وہ لوگ بھی مستفید ہو سکیں جنھیں شرکت کا موقع نہ مل سکا۔ ہماری خواہش ہی یہی کہ ملک میں عمومی طور پر سیکھنے سکھانے کا عمل پروان چڑھے۔ اس زمرے میں ہماری توجہ خصوصاََ کام کاج کرنے والے بچوں کی تعلیم و تربیت پر ہے۔)
ڈاکٹر صاحب کے خطاب کے اختتام پر جناب فیصل شہزاد صاحب نے پروگرام اور تنظیم پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔ اس کے بعد ایک دلچسپ سوال و جواب کا سیشن تھا، جس میں طلبہ نے "پڑھنے کا روٹین"، "قانون کے طلبہ کے لیے کورٹ جانے کا مناسب وقت"، "اسلامی قانون کے نفاذ اور اقلیتوں کے حقوق" اور "یونی ورسٹی میں مولانا مودودی پر تنقید" جیسے اہم موضوعات پر سوالات کیے، جنھیں بڑے سلیقے سے ایڈریس کیا گیا۔
اس کے بعد ڈاکٹر صاحب اور جناب فیصل شہزاد صاحب کو اعزازی شیلڈز دیے گئے۔ اور ان معاونین کو سرٹیفکیٹس دیے گئے جنھوں نے پروگرام کے انعقاد کو ممکن بنایا۔
پروگرام کے اواخر میں ڈاکٹر مشتاق صاحب نے یونی ورسٹی میں پودہ لگانے کا بہترین عمل بھی سر انجام دیا۔
ہم پیراگون اور مطیع اللہ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے احباب کے مشکور ہیں جنھوں نے پروگرام کی سپانسر شپ میں حصہ ڈالا، اور ان افراد کے بھی، جنھوں نے سامنے آئے بغیر اپنے حصے کی مدد کی۔
اللہ ہمیں توفیق دے کہ آئندہ بھی مفید پروگراموں کا انعقاد کرتے رہیں۔

02/05/2025
آپ کا رب فرماتا ہے:وَ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ ؕ وَ مَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِکُمۡ مِّنۡ خَیۡرٍ تَجِد...
21/02/2025

آپ کا رب فرماتا ہے:
وَ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ ؕ وَ مَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِکُمۡ مِّنۡ خَیۡرٍ تَجِدُوۡہُ عِنۡدَ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿البقرۃ: ۱۱۰﴾
"اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو ، اور ( یاد رکھو کہ ) جو بھلائی کا عمل بھی تم خود اپنے فائدے کے لیے آگے بھیج دو گے اس کو اللہ کے پاس پاؤ گے۔ بیشک جو عمل بھی تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔"
آپ کے دیے گئے زکاۃ اور صدقے سے مستحق بچوں کی زندگیاں تباہ ہونے سے بچ کر تعمیر اور بہتری پا سکتی ہیں۔ جہالت کے جو اندھیرے معاشرے کو ستا رہے ہیں، انھیں مٹانے کے لیے شمعیں روشن ہو سکتی ہے!
ابھی ڈونیٹ کریں:
ایزی پیسہ: 03461935737 (فائنانس سیکرٹری، پامیر افغان)

مسکان بی بی، مردان کے غریب طبقے سے تعلق رکھتی اور سرکاری سکول میں پڑھتی ہیں۔ انھیں سکول کے لیے چادر اور سویٹر کی ضرورت ت...
06/02/2025

مسکان بی بی، مردان کے غریب طبقے سے تعلق رکھتی اور سرکاری سکول میں پڑھتی ہیں۔ انھیں سکول کے لیے چادر اور سویٹر کی ضرورت تھی۔ الحمدللّٰہ، ہم نے ان کی یہ ضرورت پوری کر لی۔
اس سے پہلے تنظیم ہی نے انھیں سکول میں داخل کرایا تھا اور ان کی تعلیم کے لیے ضروری اشیاء کا بندوبست کیا تھا۔

مردان کے رہائشی، ایک صاحب کا شمار نہایت مستحق افراد میں ہے۔ ان کی بیٹی مہروش 'the Summit School" سکندری، مردان میں زیر ت...
07/01/2025

مردان کے رہائشی، ایک صاحب کا شمار نہایت مستحق افراد میں ہے۔ ان کی بیٹی مہروش 'the Summit School" سکندری، مردان میں زیر تعلیم ہے، جس کی فیس کی ادائیگی کی ذمہ داری تنظیم نے سکول کے ساتھ کنٹریکٹ کر کے اٹھا لی ہے، بحمد اللہ! عقد پر تنظیم کے صدر کے نمائندے کے طور پر ممبر، یحیٰ اور سکول کے پرنسپل جناب نصیر صاحب نے دستخط کیے۔
اس کے ساتھ ساتھ، ہم نے مہروش کے لیے سکول بیگ کا بندوبست بھی کیا۔

کیا آپ اپنا حصہ نہ ڈالیں گے؟

کس کورونہ، مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ضعیف، بیمار اور غریب صاحب کی بیٹی، نمرہ، اور بیٹے، حسیب، کو سردیوں کی چھٹیاں ختم...
06/01/2025

کس کورونہ، مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ضعیف، بیمار اور غریب صاحب کی بیٹی، نمرہ، اور بیٹے، حسیب، کو سردیوں کی چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے سکول سامان؛ نوٹبکس، جرابے، دستانے، اور سٹیشنری کا بندوبست کرنا تھا۔ الحمدللہ، وہ سب اشیاء ہماری جانب سے پوری ہی گئیں۔ اب انھیں تعلیم جاری رکھنے میں بڑی آسانی ہوگی۔

Address

Jamrud Fort

Telephone

+923179679796

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yazdani Child Welfare Organization - YCWO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Yazdani Child Welfare Organization - YCWO:

Share