Filbert Herbal Laboratories Pvt. Limited

Filbert Herbal Laboratories  Pvt. Limited Filbert Herbal laboratories produces a unique line of herbal based
natural products.

Our slogan is “The Healer” which truly reflects our philosophy that
all human needs for health and healing has been provided by God in Nature,
the challenge of science is to find it. Our modernized natural herbal products bring
science and nature together by utilizing ancient herbal formulas
supported by modern scientific studies.

🌿 Welcome to Filbert Herbal Laboratories 🌿Your Trusted Partner in Herbal & Nutraceutical Solutions Since 1995Filbert Her...
02/08/2025

🌿 Welcome to Filbert Herbal Laboratories 🌿
Your Trusted Partner in Herbal & Nutraceutical Solutions Since 1995

Filbert Herbal Laboratories has been actively marketing herbal and nutraceutical products since 1995, with a strong focus on natural healing, wellness, and modern branding. All our products are manufactured at our GMP-certified facility, Cidex Laboratories, located in Peshawar, Pakistan, which has been a trusted name in herbal manufacturing since 1992.

🏢 About Us:
At Filbert, we bridge the gap between traditional herbal knowledge and modern marketing strategies. With over 30 years of marketing excellence and nearly 3 decades of pharmaceutical-grade manufacturing, we are equipped to deliver safe, effective, and export-quality herbal medicines.

🏭 Manufacturing Partner – Cidex Laboratories:
Established in 1992, Cidex Laboratories operates under strict GMP guidelines, ensuring consistent quality, safety, and efficacy in all formulations.

🌿 Our Services:

Herbal Medicines (Unani & Ayurvedic)

Private Label & Custom Formulations

Export-Ready Packaging & Regulatory Compliance

🌍 Our Vision:
To bring nature-based healing to the world with authenticity, quality, and innovation.

📞 Contact Us:
For product catalogs, distribution, or export partnerships:
WhatsApp:
📱 +92 314 9711486

28/06/2025

🌿 آج کا دیسی نسخہ

پودینہ اور لیموں – قدرتی درد کُش

📌 ترکیب:
چند پتے تازہ پودینہ کے پیس لیں
اس میں 1 چمچ لیموں کا رس شامل کریں
اس آمیزے کو پیشانی پر لگائیں اور 10 منٹ کے لیے آرام کریں

📌 فوائد:
✅ عام یا تناؤ کے سردرد میں فوری آرام
✅ دماغ کو ٹھنڈک دے
✅ نیند کی کمی اور ذہنی دباؤ میں فائدہ
✅ بغیر کسی دوا کے قدرتی حل

---

🌿 Filbert Herbal Laboratories – جہاں فطرت شفاء بنے

شوگر، بلڈ پریشر، کینسر اور دیگر موذی امراض روز بروز بڑھ کیوں رہے ہیں۔کیونکہ ہم خسارے کے سودے کر رہے ہیں نہ جانے کیوں ہما...
26/06/2025

شوگر، بلڈ پریشر، کینسر اور دیگر موذی امراض روز بروز بڑھ کیوں رہے ہیں۔
کیونکہ ہم خسارے کے سودے کر رہے ہیں
نہ جانے کیوں ہمارے یہاں کسی کو بھی رات کو جلدی سونے کے لیے کہہ دو تو وہ چڑ جاتا ہے۔ بقول ان کے نو دس بجے سونے والے پینڈو ہوتے ہیں۔ اکثریت یہ کہتی ہے کہ اتنی جلدی بھی کوئی سوتا ہے۔ ہمارے بڑوں نے ہمیشہ کہا کہ دن چڑھے تک سونا نحوست ہوتا ہے، ہم نے کبھی ان چیزوں پر کان نہیں رکھے یہی کہا کہ کیسی نحوست، نیند تو نیند ہوتی ہے۔
ہم سب بڑے شوق سے نحوست earn کرتے ہیں، اور پھر یہ کہتے ہیں کہ یار میرے کام نہیں بنتے، بے چینی سی ہے، کہیں دل نہیں لگتا، سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کہیں بھاگ جانے کو دل چاہتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ وہ تمام گھر جہاں دن چڑھے سونے اور رات گئے تک جاگنے کا رواج ہے، میں نے ان میں کئی نفسیاتی بیماریاں، مسائل اور اذیتیں دیکھی ہیں۔ یہ کوئی ایک گھر نہیں ہے،یہ بے شمار خاندان ہیں، بے شمار لوگ ہیں۔ ایک پورے خاندان کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، وہ لوگ فخر کرتے تھے کہ ان کے یہاں بارہ بجے سے پہلے ناشتہ نہیں ہوتا۔اکثریت یہ کہتی ہے کہ صبح اٹھ کر کریں کیا، کرنے کے لیے کچھ ہوتا ہی نہیں۔ وہ جو پرانے وقتوں کی خواتین ہوتی تھیں، ان کے پاس کرنے کے لیے کیا ہوتا تھا؟ نہ فون……نہ کہیں آنا جانا……پھر وہ کیوں صبح اٹھتی تھیں۔ اس لیے نہیں کہ وہ تمام کام ہاتھوں سے کرتی تھیں اور کام بہت ہوتے تھے، اس لیے کہ دن چڑھے تک سونا نحوست مانا جاتا تھا۔
مسلہ یہ نہیں ہے کہ صبح اٹھ کر کرنا کیا ہے، مسلہ یہ ہے کہ دن چڑھے تک سو کر کیا کرنا ہے؟
لوگ آگے سے بہت بحث کرتے ہیں، میں کہتی ہوں کہ جو انسان اللہ کے بتائے ٹائم ٹیبل پر بحث کرے اسے دنیا کا کوئی انسان کچھ نہیں سمجھا سکتا۔ رات گئے تک جاگنے والے اگر ٹین ایجر یا ینگ ہیں تو ان میں بہت جلد نفسیاتی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں، اگر میچورڈ ایج کے ہیں تو جسمانی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ ان لوگوں کو خود معلوم نہیں ہوتا کہ ان میں وہ بیماریاں آچکی ہیں۔ اداسی، بے چینی اور بے کلی تو عام ہوتی ہے۔کبھی سوچا ہے کہ یہ ٹین ایجرز اتنا چڑتے کیوں ہیں؟ ہر وقت لڑنا، سر پکڑکر بیٹھنا، جلدی ہمت ہار دینا۔
آپ موبائل پر ایک ویڈیو دیکھتے ہیں تو موبایل کی بیٹری تیزی سے نیچے گرتی ہے، لیکن گیلری کی تصویریں دیکھتے ہیں تو بیٹری اتنی تیزی سے نہیں گرتی۔ سمجھ لیں رات کا جاگنا آپ کی روحانی، ذہنی، جسمانی بیٹری کو تیزی سے نیچے گرا دیتا ہے۔
٭آپ جلدی بوڑھے ہوں گے……
٭آپ کی یادداشت خراب ہو گی……
٭آپ کا امیون سسٹم کمزور ہو کر خراب ہو جائے گا، آپ جلدی جلدی بیمار ہوں گے، انفیکشن جلدی جلدی ہوں گے۔
٭کسی مشکل،مصیبت پر ہمت کی صلاحیت کم ہو جائے گی، ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ بالکل ہاتھ پیر چھوڑ دیں گے۔
٭آپ کی قوت فیصلہ کمزور ہو جائے گی، غلط فیصلے کرنے لگیں گے۔
انسان جب سوتا ہے تو اس کا لاشعور اس کے لیے بہت کام کرتاہے جو ذہنی وقت بڑھاتا ہے۔ رات کی ایک خوبی ہے، بلکہ رات کی کئی خوبیاں ہیں یہ انسان کو heal کرتی ہے۔ رات کی healing اللہ نے انسان کے لیے رکھی ہے۔ آپ کمرا بند کر کے، لائٹس آف کر کے اللہ والی رات پیدا نہیں کر سکتے۔ یہ اپنے ساتھ ہی ایک کھلا مذاق ہے۔
٭یا آپ جانتے ہیں کہ خودکشی کرنے کا رسک رات کے وقت سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
٭اور کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ یہ رسک…… رات کے پہلے پہر سے رات دو ڈھائی بجے تک سب سے زیادہ ہوتاہے۔
٭اور کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ انہی وقت میں خودکشیاں ہوئی ہیں۔
نیند صرف نیند نہیں ہے اس کے پیچھے لاشعور کی زبردست قوت موجود ہے۔سائنس دان اور ماہرین لاشعور کی طاقت کو جانتے ہیں، اسی لیے تمام عقل مند لوگ یہ پریکٹس کرتے ہیں کہ وہ رات کے پہلے اور دوسرے پہر کو سو کر گزارتے ہیں۔ ہمارے ذہن کی ایک یونیورسل کلاک ہے، یہ اسی طرح کام کرے گی جیسے اللہ نے اسے سیٹ کیا ہے۔ یہ بحث کرنا کہ اگر لاشعور نیند میں کام کرتا ہے تو پھر دن کی نیند میں کیوں نہیں کرتا۔دن کی نیند نہیں ہوتی صرف قلولہ ہوتا ہے۔
نیند صرف رات کی ہوتی ہے اور وہ ایک بجے والی نہیں ہوتی۔بہت ا ایمانداری سے بتاؤں گی مجھے ان گھروں سے گھبراہٹ ہوتی ہے جہاں دن ایک بجے ناشتہ ہو رہا ہوتا ہے، اور رات گئے تک دن کا ماحول ہوتا ہے۔ یہ کھلم کھلا ضد ہے،خسارے کے سودے ہیں۔
٭آپ کی انگلی پر کٹ لگا، آپ وقت پر سوجائیں، صبح وہ زخم تقریبا بھر چکا ہو گا۔ یہ کام کیسے ہوا؟
یہ کام نیند کے دوران ہو، وہ نیند جو وقت پر لی گئی۔ اب ہمارے زخم بھر کیوں نہیں رہے، اب ہمارے ڈپریشن کیوں بڑھ رہے ہیں۔ اب ہمارے دل توٹتے ہیں تو جلدی جڑتے کیوں نہیں ہیں؟کیونکہ ہمارے لاشعور کا جو ایمرجنسی سسٹم ہے ہم اسے کام کرنے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ اس کے پاس جادوئی طاقتیں ہیں، وہ ہمارے لیے بہت کام کر سکتا ہے لیکن ہم اسے ”چانس“ نہیں دیتے۔ ہم اس صدی کی عقل مند ترین جنریشن ہیں اور یہ عقل مند جنریشن سارے خسارے کے سودے کر رہی ہے۔
منقول

سٹوماٹل سیرپ کے فوائد:معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہےجسم اور معدہ کی حرارت کی زیادتی کو متوازن کرتا ہےمنہ اور زبان کے چھال...
25/06/2025

سٹوماٹل سیرپ کے فوائد:

معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے
جسم اور معدہ کی حرارت کی زیادتی کو متوازن کرتا ہے
منہ اور زبان کے چھالے، زبان کی جلن، اور حلق کی خراش میں آرام
قدرتی اجزاء پر مبنی ہونے کی وجہ سے کم سائیڈ ایفیکٹس

طریقہ استعمال:
بالغ افراد: 2 چائے کے چمچ دن میں 3 بار
بچوں کے لیے: مقدار کم رکھی جاتی ہے

احتیاط:
مستقل چھالے رہیں تو ڈاکٹر سے رجوع ضرور کریں
کھٹی یا تیز مرچ مصالحے والی چیزوں سے پرہیز کریں

24/06/2025

🌿 آج کا دیسی نسخہ

سونف + کالا نمک + لیموں – ہاضمہ بہتر، معدہ خوش

📌 ترکیب:
1 چمچ سونف کو ہلکی آنچ پر بھون لیں
اس میں چٹکی بھر کالا نمک شامل کریں
پھر آدھا چمچ لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں
روزانہ کھانے کے بعد آدھی چمچ چبائیں

📌 فوائد:
✅ تبخیر، گیس اور اپھار کا فوری علاج
✅ قبض کا خاتمہ
✅ کھانے کے بعد بوجھل پن سے نجات
✅ روزمرہ ہاضمے کی بہتری

---

🌿 Filbert Herbal Laboratories – جہاں فطرت شفاء بنے

23/06/2025

🌿 آج کا دیسی نسخہ

اجوائن دیسی اور سونف کا قہوہ

📌 ترکیب:
صرف آدھا چمچ اجوائن دیسی اور 1 چمچ سونف کو 2 گلاس پانی میں اُبالیں۔
صبح اور رات کھانے کے بعد پی لیں۔

🟢 فائدے:
✅ معدے کی تیزابیت کو دُور کرے
✅ گیس اور اپھارہ (bloating) کا مؤثر علاج
✅ نظامِ ہضم بہتر بنائے

---

🌿 Filbert Herbal Laboratories
جہاں فطرت شفاء بنے۔

📞 مزید معلومات یا ہربل پروڈکٹس کے لیے رابطہ کریں: 03149711486

16/06/2025

تلبینہ:-
رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔'' (ابن ماجہ)
رسول اللہﷺ نے حضرت جبرئیلؑ سے فرمایا کہ: جبرئیلؑ میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیلؑ نے جواب میں عرض کیا: اے الله کے رسولﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں
آج کی جدید سائینسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو میں دودھ کے مقابلے میں 10 گنا ذیادہ کیلشیئم ہوتا ہے اور پالک سے ذیادہ فولاد موجود ہوتا ہے، اس میں تمام ضروری وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں
پریشانی اور تھکن کیلئے بھی تلبینہ کا ارشاد ملتا ہے۔
نبی ﷺ فرماتے کہ یہ مریض کے دل کے جملہ عوارض کا علاج ہے اور دل سے غم کو اُتار دیتا ہے۔'' (بخاری' مسلم' ترمذی' نسائی' احمد)
جب کوئی نبی ﷺ سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ اسے تلبینہ کھانے کا حکم دیتے اورفرماتے کہ اس خدا کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے یہ تمہارے پیٹوں سے غلاظت کو اس طرح اتار دیتا ہے جس طرح کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کرلیتا ہے
۔نبی پاک ﷺ کومریض کیلئے تلبینہ سے بہتر کوئی چیز پسند نہ تھی۔ اس میں جَو کے فوائد کے ساتھ ساتھ شہد کی افادیت بھی شامل ہوجاتی تھی۔ مگر وہ اسے نیم گرم کھانے' بار بار کھانے اور خالی پیٹ کھانے کو زیادہ پسند کرتے تھے۔ (بھرے پیٹ بھی یعنی ہر وقت ہر عمر کا فرد اس کو استعمال کرسکتا ہے۔ صحت مند بھی ' مریض بھی)
نوٹ: تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا' ٹانک بھی' دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی۔۔۔۔خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن' ذہنی امراض' دماغی امراض' معدے' جگر ' پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔
" جو " -------- جسے انگریزی میں " بارلے " کہتے ہیں - اس کو دودھ کے اندر ڈال دیں ۔ پنتالیس منٹ تک دودھ میں گلنے دیں اور اسکی کھیر سی بنائیں ۔ اس کھیر کے اندر آپ چاھیں تو شھد ڈال دیں یا کھجور ڈال دیں ۔اسے تلبینہ ( Talbeena) کہیں گے ---
ترکیب:
۔دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں۔
۔ ہلکی آنچ پر ۴۵ منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
۔ جو گل کر دودھ میں مل جائے تو کھجور مسل کر شامل کرلیں۔
۔ میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں۔
۔کھیر کی طرح بن جائے گی۔
۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
۔ اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
(کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں)
طبی فوائد:
طبی اعتبار سے اس کے متعدد فوائد بیان کئے جاتے ہیں-یہ غذا:
1۔غم ، (Depression)
2۔ مایوسی،
3۔ کمردرد،
4۔ خون میں ہیموگلوبن کی شدید کمی،
4۔ پڑهنے والے بچوں میں حافظہ کی کمزوری،
5۔ بهوک کی کمی،
6۔ وزن کی کمی،
7۔ کولیسٹرول کی زیادتی،
8۔ جسم ہاش بشاش
9۔ امراض دل،انتڑیوں،
10۔ معدہ کے ورم،
11۔ السرکینسر،
12۔ قوت مدافعت کی کمی،
13۔ جسمانی کمزوری،
14۔ ذہنی امراض،
15۔ دماغی امراض،
16۔ جگر،
17۔ پٹھے کے اعصاب،
18۔ نڈھالی
19.وسوسے (Obsessions)
20. تشویش (Anxiety)

کے علاوہ دیگر بے شمار امراض میں مفید ہےاور یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ جو میں دودھ سے زیادہ کیلشیم اور پالک سے زیادہ فولاد پایا جاتا ہےاس وجہ سے تلبینہ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے”۔

07/10/2024

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Filbert Herbal Laboratories Pvt. Limited posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Filbert Herbal Laboratories Pvt. Limited:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram