Insaf Doctors Forum Peshawar

Insaf Doctors Forum Peshawar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Insaf Doctors Forum Peshawar, Doctor, Peshawar.

Official page of Insaf Doctors Forum Peshawar || Manage by IDF KP Media Cell || Official page of Insaf Doctors Forum LRH, KTH, HMC, IKD, PIC, KICH & IMHBS.

23/04/2026

پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کی زیرِ صدارت اجلاس: جدید موبائل ایپ کے ذریعے مربوط ڈیجیٹل ریفرل سسٹم اور ریئل ٹائم ہیلتھ انفارمیشن نظام کے قیام کا فیصلہ

پشاور: چیئرمین پالیسی بورڈ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا، پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمان، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر، صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی سمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے میں صحت کے نظام کو مزید مؤثر، مربوط اور عوام دوست بنانے سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک خصوصی موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی گئی ہے جو اس وقت ٹیسٹنگ مرحلے میں ہے۔ اس ایپ کو بطور پائلٹ پراجیکٹ پشاور ڈویژن میں متعارف کرایا گیا ہے، جس میں چارسدہ، مہمند، پشاور، خیبر اور نوشہرہ شامل ہیں۔ اس اقدام کے تحت ڈویژن کے تمام ہسپتالوں، خصوصاً ان کے ایمرجنسی (Accident & Emergency) شعبہ جات کو اس ایپ کے ذریعے باہم منسلک کیا جا رہا ہے۔ اس انضمام سے مریضوں کے ریفرل سسٹم کو زیادہ مربوط، مؤثر اور منظم بنایا جائے گا، جس کے نتیجے میں مریضوں کو بروقت اور مناسب علاج تک رسائی مزید بہتر ہو سکے گی۔

مزید برآں، اجلاس میں ایک جدید اور مربوط نظام کے قیام پر بھی روشنی ڈالی گئی جس کے ذریعے ہسپتالوں میں بستروں کی دستیابی، ادویات اور دیگر سہولیات سے متعلق بروقت معلومات مریضوں اور ان کے لواحقین تک پہنچائی جائیں گی۔ اس اقدام سے نہ صرف مریضوں کو سہولت میسر آئے گی بلکہ ہسپتالوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور وسائل کے مؤثر استعمال کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی نے اس موقع پر کہا کہ یہ اصلاحات صحت کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور عوام دوست بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہیں، جن کے ذریعے ہر مریض کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محکمہ صحت صوبے کے ہر شہری کو اس کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی واضح ترجیح یہ ہے کہ مریضوں کو غیر ضروری ریفرلز سے بچایا جائے اور زیادہ سے زیادہ علاج ضلعی اور تحصیل سطح پر ہی فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولت اور آسان رسائی ممکن ہو۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

21/04/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کا، صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی قیادت میں، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر کے ہمراہ ڈی ایچ کیو سوات اور ایم ٹی آئی سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ

چیئرمین پالیسی بورڈ - میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کے دورۂ سوات کے موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد نے، صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی قیادت میں، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال سوات اور حال ہی میں ایم ٹی آئی کا درجہ حاصل کرنے والے سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم سوات، انصاف پیرامیڈیکس فورم سوات، ٹرینی میڈیکل آفیسرز، ہاؤس افیسرز، پیرامیڈیکس اور نرسز کے نمائندہ وفود سے ملاقات کی گئی۔

ملاقات کے دوران ایم ٹی آئی ایکٹ کے موثر،منظم اور مربوط نفاذ، ڈی ایچ کیو سوات کی مزید مضبوطی، اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بالخصوص ایم ٹی آئی ایکٹ کے ثمرات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے میں حائل رکاوٹوں، اکیڈمک و ریسرچ سرگرمیوں کے فروغ، مریضوں کو معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی، ٹریننگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، اور کنسلٹنٹس کو درپیش تحفظات پر سیر حاصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ مسائل کے حل کے لیے محکمہ صحت کے مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ مسائل کا حل ادارہ جاتی سطح پر، ہسپتال کے اندر ہی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے ویژن کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا اور ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں خودمختار بنایا جائے گا

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا
میڈیا سیل


14/04/2026

‏"سلمان صفدر کو عمران خان نے بتایا کہ پہلا انجکشن لگنے کے بعد آنکھ میں تھوڑی بہتری آئی اس کے بعد کوئی بہتری نہیں آئی۔

,عمران خان نے سلمان صفدر کو کہا کہ آپ سامنے بیٹھیں مجھے اس آنکھ سے نظر نہیں آرہا, نہ میں اس آنکھ سے پڑھ پارہا ہوں۔

پمز کے ڈاکٹر عارف نے کہا ہے کہ یہ آنکھ مستقل Damage ہوچکی ہے, اس سے بہتر نہیں ہوگی":

علیمہ خان


14/04/2026

بطور فیملی ہم نے عمران خان کو ہر حال میں علاج کے لئے ہسپتال پہنچانا ہے- ہم بہت پریشان ہیں اس چیز کے بارے میں اور عمران خان خود کہہ رہے ہیں کہ میرا علاج کراؤ:

عمران خان کی بہن عظمٰی خان کی گفتگو


14/04/2026

سیاست کا سلطان عمــــــــران خان✌️❤❤🥺

صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم، ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی ڈی ایچ او خیبر ڈاکٹر رفیق حیات سے ملاقاتانصاف ڈاکٹرز فورم خیبر کے ...
13/04/2026

صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم، ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی ڈی ایچ او خیبر ڈاکٹر رفیق حیات سے ملاقات

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر کے وفد نے، صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی قیادت میں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) خیبر ڈاکٹر رفیق حیات سے ملاقات کی۔

وفد میں ڈاکٹر زین، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر مجیب، ڈاکٹر شفیق محمود اور ڈاکٹر فہیم شامل تھے۔

ملاقات کے دوران انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر نے ضلع خیبر میں صحت کی سہولیات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر عوام کو معیاری اور بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کاوشوں پر بھی زور دیا گیا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

13/04/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے رمضان افطار ڈنر کے موقع پر خیبر میڈیکل کالج کے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے طلبہ اذان احمد اور علینہ صلاح الدین کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے۔

ان کی بہترین ابلاغی صلاحیتیں، خود اعتمادی اور اسٹیج پر مؤثر انداز نے تقریب کو نہایت منظم اور دلچسپ بنایا۔ انہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیے، جو ان کی قابلیت اور محنت کا واضح ثبوت ہے۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ان کی اس شاندار کارکردگی کو دل سے سراہتا ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

13/04/2026

إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعین
ایک ملاقات کا خوف!

ہیلتھ کمیونٹی کے تحفظات — انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی کوششوں سے بھرتی معیار میں اہم تبدیلیاںصوبہ بھر کی ہیلتھ کمیو...
08/04/2026

ہیلتھ کمیونٹی کے تحفظات — انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی کوششوں سے بھرتی معیار میں اہم تبدیلیاں

صوبہ بھر کی ہیلتھ کمیونٹی کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے فوری اور مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے محکمہ صحت کے سامنے اپنے تحفظات پیش کیے، جس کے نتیجے میں بھرتیوں کے میرٹ کریٹیریا میں اہم اور مثبت تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے ہمیشہ ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ اور شفاف، منصفانہ نظام کے قیام کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے۔ حالیہ پیش رفت اسی مسلسل کاوش کا نتیجہ ہے، جس میں اکیڈمک مارکس، اعلیٰ تعلیم اور انٹرویو کے تناسب کو ازسرِنو ترتیب دیا گیا تاکہ ایک متوازن اور میرٹ پر مبنی نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ کامیابی نہ صرف ڈاکٹر کمیونٹی کے اعتماد کی عکاس ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ جب نمائندہ پلیٹ فارم سنجیدگی سے آواز اٹھاتا ہے تو مثبت تبدیلی ممکن ہوتی ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اپنے تمام ساتھی ڈاکٹرز کو یقین دلاتا ہے کہ ان کے حقوق، وقار اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category