07/10/2025
باہمت معذوری کے شکار خاتون کو سلائی مشین کی فراہمی
چارسدہ سے تعلق رکھنے والی ایک غریب اور معذوری کا شکار خاتون، جن کے والد کا انتقال ہو چکا ہے، انتہائی مشکلات میں زندگی بسر کر رہی ہیں۔ ان کے دو بچے ہیں—ایک مقامی مستری کے ساتھ کام کر کے روزی کماتا ہے جبکہ ایک بیٹی اسلام آباد میں گھریلو ملازمت کر رہی ہے۔
خاتون نے اپنی حالتِ زار کے پیش نظر فرینڈز آف پیراپلیجکس سے سلائی مشین کی فراہمی کی درخواست کی تاکہ وہ گھر بیٹھے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔
فرینڈز آف پیراپلیجکس نے ان کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک سلائی مشین کا بندوبست کیا، جسے تنظیم کی ایمبیسیڈر ماہ نور اور آ ر جے عادل نے اپنے دستِ مبارک سے خاتون کے حوالے کیا۔
یہ اقدام فرینڈز آف پیراپلیجکس کی اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ افراد باہم معذوری کو خودمختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔
آ ر جے عادل، کووارڈینٹر
فرینڈز آف پیراپلیجکس، ڈسٹرکٹ چارسدہ