Dr M Shakeel Khan- Paediatric Surgeon

Dr M Shakeel Khan- Paediatric Surgeon Children Specialist and Surgeon

08/04/2025

ابھی کچھ دیر قبل ایک ڈھائی سال کا بچہ ایمرجنسی میں لایا گیا.

چابی سے کھیلتے ہوئے اس نے وہی چابی بجلی کی ایکسٹینشن میں دے دی. شدید جھٹکا لگا اور جب تک ہمارے پاس پہنچا حرکت قلب بند ہو چکی تھی.

20 منٹ کی مسلسل کوشش کے باوجود زندگی کی کوئی رمق واپس نہ آئی تو بھاری دل کے ساتھ سر جھکا لیا...!!!

خدارا بچوں کے معاملے میں بہت احتیاط کریں. بالخصوص یہ 1 سے 3 سال کی عمر نہایت خطرناک ہے.

اس عمر کے بچے کو:
. کسی صورت میں بھی سکہ یا کوئی بھی ایسی چھوٹے سائز کی کھیلنے والی چیز نہ دیں جو گلے میں پھنس سکتی ہو
. گولیاں ٹافیاں بالکل نہ دیں اور ڈرائی فروٹ بھی اپنی نگرانی میں دیں
. بچے کا فیڈر کبھی بھی مائکرو ویو میں گرم نہ کریں. اس سے دودھ ہر طرف سے ایک جیسا گرم نہیں ہوتا اور کوئی "ہاٹ سپاٹ" بچے کا منہ جلا سکتا ہے
. پنسل، تیلا، چابی یا کوئی بھی نوکیلی چیز مت پکڑنے دیں
. بجلی کے ساکٹس پر ٹیپ لگا کر رکھیں اور کوئی بھی تار ننگی یا بغیر پلگ کے نہ چھوڑیں
. ٹیبل پر ایسا کپڑا نہ ہو جسے بچہ کھینچ لے اور اوپر پڑا کوئی ڈیکوریشن پیس اسے زخمی کر دے
. دراز ایسے ہوں(سٹاپر والے) کے بچہ کھینچے تو پورے کے پورے باہر نکل کر اسکے اوپر نہ گر جائیں
. بچے کو کبھی بھی پانی سے بھری بالٹی یا باتھ ٹب کے پاس اکیلا کھڑا نہ چھوڑیں... ایک لمحے کیلئے بھی نہیں. بچے اوندھے منہ بالٹی میں گر کر فوراً ڈوب جاتے ہیں
. بچے کے گلے میں تعویذ، لاکٹ وغیرہ نہ لٹکائیں اور نہ چوسنی کا ہار پہنائیں. یہ کسی بھی وقت پھندا بن سکتے ہیں.
. تمام ادویات اور خطرناک کیمیکلز (مٹی کا تیل، بلیچ، تیزاب وغیرہ) ہر صورت میں تالے میں رکھیں
. سیڑھی اور چھت کی منڈیر کے معاملے میں خاص احتیاط کریں
. موٹرسائیکل پر بغیر کسی تیسرے بڑے شخص کے اپنے ساتھ اکیلے مت بٹھائیں
. گاڑی میں اگلی سیٹ پر ہرگز نہ بٹھائیں اور گود میں لے کر ڈرائیو کرنے والے احمقوں والی حرکت تو بالکل نہ کریں
. بیرونی دروازے ہمیشہ بند رکھیں اور خیال رکھیں کہ بچے کا ہاتھ کنڈی یا لاک تک نہ پہنچتا ہو

یہ چند احتیاطی تدابیر آپکے ہنستے بستے گھر کو آناً فاناً ماتم کدہ بننے سے بچا سکتی ہیں.منقول۔

دوسروں کے ساتھ ضرور شیر کریں شاید آپ کا پیغام کسی کو مصیبت سے بچا سکے ۔ صدقہ جاریہ ۔جزاك الله

Dr.Shakeel khan
0317-4143454

A very Happy Eid Mubbarak to all the Muslims around the Globe.May Allah Bless and Protect Pakistan.Ameen Sum Ameen.Take ...
30/03/2025

A very Happy Eid Mubbarak to all the Muslims around the Globe.May Allah Bless and Protect Pakistan.Ameen Sum Ameen.Take care of yourself and Your Loved ones❤️❤️

Dr.Muhammad Shakeel Khan.

کیا ناف کا پیدائشی ہرنیا بغیر آپریشن کے ٹھیک ہو سکتا ہے؟؟؟بچوں میں ناف کا ہرنیا (Umbilical Hernia) اکثر بغیر آپریشن کے خ...
28/03/2025

کیا ناف کا پیدائشی ہرنیا بغیر آپریشن کے ٹھیک ہو سکتا ہے؟؟؟

بچوں میں ناف کا ہرنیا (Umbilical Hernia) اکثر بغیر آپریشن کے خودبخود ٹھیک ہو جاتا ہے، خاص طور پر اگر یہ 1سے2 سال کی عمر تک چھوٹا , 2-3 سینٹی میٹر سے کم, ہو۔

اس کے خود ٹھیک ہونے کے امکانات درج ذیل ہیں:

90% بچوں میں 1 سال تک ناف کا ہرنیا خودبخود بند ہو جاتا ہےجبکہ 95% بچوں میں 4 سے 5 سال کی عمر تک اکثر ہرنیا غائب ہو جاتا ہے، صرف 5% میں ہرنیا 5 سال کی عمر تک باقی رہتا ہےاور انہی بچوں کو سرجری کی ضرورت پڑتی ہے۔

خطرے کی علامات (فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں!)

اگر ہرنیا کے ساتھ نیچے بیان کی گئی علامات ظاہر ہوں، تو یہ "ایمرجنسی "ہے اور فوری آپریشن کی ضرورت پڑسکتی ہے

- ہرنیا سخت ہو جائے اور دباوٗ ڈالنے پر واپس اندر نہ جائے۔
- ناف کے آس پاس جلد سرخ، گرم، یا سوجن ہو۔
- بچے کو اُلٹیاں، بخار، یا شدید درد ہو۔
- بچہ بے چینی سے روتے ہوئے پیٹ کو چھپانےلگے۔

ڈاکٹر سرجری کب تجویز کرتے ہیں؟؟؟

- اگر ہرنیا 5 سال کی عمر کے بعد تک باقی رہے۔
- ہرنیا کا سائز 2.5 سینٹی میٹر سے بڑاہو۔
-خطرے کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو (جیسے اوپر بتایا گیا)۔

والدین کے لیے مشورہ

ہرنیا کو روزانہ چیک کریں اور بچے کے پیٹ پر دباوٗ ڈالنے سے گریز کریں (جیسے روتے وقت)۔ زیادہ تر معاملات میں گھبرانے کی ضرورت نہیں، لیکن خطرے کی علامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔

اپنے بچوں کا علاج ہمیشہ مستند بچہ سرجن سے کروائیں۔

ڈاکٹر محمد شکیل خان-
0317-4143454

20/03/2025

“Dedicated Infant ICU: Providing specialized, around-the-clock care for the most delicate newborns, ensuring comfort, safety, and advanced medical support.”

خصوصی نوزائیدہ آئی سی یو: نازک ترین نومولود بچوں کے لیے چوبیس گھنٹے خصوصی دیکھ بھال، آرام، حفاظت اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی۔

شفا جنرل ہسپتال
6B پارک روڈ، کے ٹی ایچ (شیراپاؤ ہسپتال) ایمرجنسی گیٹ کے قریب۔
03319445813
03174143454

15/03/2025

“Dedicated Infant ICU: Providing specialized, around-the-clock care for the most delicate newborns, ensuring comfort, safety, and advanced medical support.”

خصوصی نوزائیدہ آئی سی یو: نازک ترین نومولود بچوں کے لیے چوبیس گھنٹے خصوصی دیکھ بھال، آرام، حفاظت اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی۔

شفا جنرل ہسپتال
6B پارک روڈ، کے ٹی ایچ (شیراپاؤ ہسپتال) ایمرجنسی گیٹ کے قریب۔
03319445813
03174143454

IMPORTANT!!!
14/03/2025

IMPORTANT!!!

My Teacher and a very humble human being.Prof.Dr.Faisal Masood sb❤️
11/03/2025

My Teacher and a very humble human being.Prof.Dr.Faisal Masood sb❤️

10/03/2025
10/03/2025

Address

Peshawar

Opening Hours

Monday 14:00 - 20:00
Tuesday 14:00 - 20:00
Wednesday 14:00 - 20:00
Thursday 14:00 - 20:00
Friday 14:00 - 20:00
Saturday 14:00 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr M Shakeel Khan- Paediatric Surgeon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share