Noor Dental Clinic

Noor Dental Clinic Peshawar

19/12/2023
**بکرا عید اور دانتوں کا درد **بڑی عید کے بعد اکثر لوگ دانتوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں اور میڈیسن لینا شروع کر دیتے ہیں...
01/07/2023

**بکرا عید اور دانتوں کا درد **

بڑی عید کے بعد اکثر لوگ دانتوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں اور میڈیسن لینا شروع کر دیتے ہیں۔
اصل میں ہوتا یہ ہے کہ گوشت کھاتے ہوئے اس کے موٹے ریشے ( fibers ) دو دانتوں کے درمیان(intra dental space ) میں پھنس جاتے ہیں۔ اگر ان ریشوں کو نہ نکالا جائے تو انکے گلنے سڑنے سے بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں جسکی وجہ سے مسوڑوں میں سوج ( swelling ) آجاتی ہے ، مسوڑھے پھول کر سرخ ہو جاتے ہیں اور ان میں شدید درد ہوتا ہے۔
یہ درد مسوڑوں کا ہوتا ہے نہ کہ دانتوں کا ۔۔

ایسی صورتحال میں برش کرنے، مسواک کرنے یا دوائی کھانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے۔
بلکہ اس مسئلے کا بہترین حل دانتوں اور مسوڑوں کا خلال ( flossing ) کرنا ہوتا ہے۔
دانتوں کا خلال کرنے کے لیے ڈینٹل فلاس( dental floss) ہر ڈیپارٹمنٹل سٹور سے مل جاتی ہے ( نیچے تصویر موجود ہے )
یا پھر دھاگے کے ساتھ دانتوں کا خلال کیا جا سکتا ہے۔
خلال کرنے کے بعد نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر یا کسی بھی ماؤتھ واش سے غرارے کریں اور رات سونے سے پہلے برش کریں۔۔
یاد رکھیں! گوشت کھانے کی وجہ سے مسوڑوں کا درد آپ درج بالا طریقے آزما کر اپنے طور پر دور کر سکتے ہیں اس کے لیے دوائی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

نوٹ : زیادہ مسئلے کی صورت میں اپنے قریبی دندان ساز سے رابطہ کریں۔

Address

Peshawar

Telephone

+923169594905

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor Dental Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Noor Dental Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category