Future of Medical Laboratory Tech

Future of Medical Laboratory Tech Discover the future of medical laboratory technology with us.

20/08/2025

Are there any active WhatsApp groups for medical laboratory technologists and healthcare professionals seeking job opportunities in the Gulf region? If so, could you please share the invite link or add me directly? 🤝💼👥

19/08/2025

The basic reason behind unavailability of job for lab technologist is that both lab technician ( experienced) and lab technologist has to do same work in the lab i.e test performing (especially in Pakistan) . Labs demands just your experience of work not degree . Either you hold a simple lab technician degree or a lab technologist degree.
2ndly now every higher institute is offering BS MLT without proper protocol like proper lab,proper staff etc . So number of students are just getting degrees. That's why all lab technologist are considering same as lab technician.
( For solving that issue our higher education department should aware the defrences of lab technologist from lab technician with proper protocol and proper guidelines).
It's just my opinion as a lab technologist.

19/08/2025

میڈیکل لیب ٹیکنالوجی جھوٹے خواب اور فلاسفر

آج کل گروپ میں بہت سے فلسفے جھڑتے دیکھ رہا ہوں اور لیب ٹیکنالوجسٹ کو ایسے مشورے دیے جا رہے ہیں جو بالکل بھی قابل عمل نہیں اور حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔ کوئ لیب بنانے کا مشورہ دے رہا ہے اور کوئ کم تنخواہ پر مزدوری کر کے لرن کرنے اور بعد میں ون کرنے کے خواب دکھا رہا ہے۔ ان مشوروں پر ہنسنے یا افسوس کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا جاسکتا۔ میں بارہا لکھ چکا ہوں کہ لیب ٹیکنالوجی یا ٹیکنینشن کی ڈگری/ڈپلومہ ایلیٹ کلاس کے بچے نہیں کرتے۔ یہ لوئر/لوئر مڈل کلاس یا مڈل کلاس کے بچے کرتے ہیں۔ ڈگری کرنے کے بعد یہ چھوٹی موٹی جاب کی تلاش میں ہوتے ہیں کیونکہ ڈگری کے اخراجات پورے کرنے ہوتے اور اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرنا ہوتا۔ لیکن افسوس صد افسوس یہ ہے کہ یہ جاب بھی ان کو نہیں ملتی۔ ان حالات میں اگر کچھ فلاسفر لیب کھولنے کا مشورہ دیں تو اپنا سر پیٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ اس فیلڈ میں تو انٹرنشپ کا یہ حال ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال یا لیب میں انٹرنشپ نہیں ملتی۔ میں نے خود اس صورتحال کا سامنا کیا۔ آجکل بھی جس سرکاری ہسپتال میں جاب کر رہا ہوں وہاں پر بھی لیب انٹرنشپ پر پابندی ہے۔ اب آپ بتایئں کہہ لیب ٹکنالوجسٹ کہاں جائے؟ جاب کرنے جاتے ہیں تو تجربہ مانگا جاتا ہے اور تجربے کئلیے انٹرنشپ پر جائیں تو کوئ منہ نہیں لگاتا۔ پھر کچھ فلاسفر کہتے ہیں کہ آنلائن سرٹیفیکیٹ لو۔ میں آپ سے کہتا ہوں کہ سرٹیفیکیٹ لیں لیکن یہ بھول جائیں کہ پاکستان میں ان کا کوئ فائدہ ہوگا۔ کیونکہ پاکستان میں جب آپ سی وی میں یہ چیزیں مینشن کرتے ہیں تو آپ کو بالکل بھی منہ نہیں لگایا جائے گا کیونکہ لیب کو کم تنخواہ پر ایک محنتی مزدور چاہئے نہ کہ پڑھا لکھا ذہین آدمی۔ ان کو بس مشینیں چلانے کا آپریٹر چاہئے۔ اب آتے ہیں اپنی لیب کی طرف۔ اپنی لیب بنانے والوں کو بھی میں نے دربدر ہی دیکھا ہے۔ اگر آپ کسی ہسپتال میں لیب بناتے ہیں تو ہسپتال کو منہ مانگا شئیر دینا ہوگا۔ جب لیب چلتی ہے تو سیمپل آتا ہے اور جب زیادہ مارکیٹنگ کرتے ہیں تو زیادہ سیمپل آتا ہے۔ لیکن جب ہسپتال کو پتہ چلتا ہے تو وہ آپ کو نکال باہر کرتے ہیں اور اپنی لیب کھول لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ پتھالوجسٹ اور وہ ڈاکٹر جو آپ کو سیمپل دیتے ہیں وہ الگ سے استحصال کرتے ہیں پرسنٹیج زیادہ مانگتے ہیں اور ٹیسٹ کی قیمت بہت کم دیتے ہیں۔ میرے دوست نے دو ہسپتالوں میں باری باری مشینیں رکھی لیکن حالات دیکھ کر مشینیں بند کر کے گھر پر رکھ لیں۔
اب کم سیلری والے گیان پر بات کرتے ہیں۔ ایک بندے نے چار سال کی ڈگری کی اس کے بعد پاپڑ بیل کر انٹرنشپ کی اور اس کے بعد اب وہ کم تنخواہ پر کام کر کے تجربہ حاصل کرے؟؟؟ اگر ہر وقت سیکھنا ہی ہے تو گھر کے خرچے کیسے چلیں گے؟ اپنے ذاتی اخراجات کا کیا ہوگا؟ اپنی عملی زندگی(شادی وغیرہ) کیسے اور کب شروع ہوگی؟ اور اپنے دل پر ہاتھ رکھ کے بتاو کہ فل تجربے کے بعد چغتائ, آغا خاں اور شوکت خانم جیسے بڑے نام بھی اتنی سیلری دیتے ہیں کہ گھر چل سکے؟ میں لیب ٹیکنالوجسٹ ہوں، 2022 میں ڈگری مکمل کی انٹرنیشنل سرٹیفیکٹ اکٹھے کیے، پرائیویٹ اور سرکاری لیبز میں سفارش کی بنیاد پر انٹرنشپس کیں۔۔۔کیونکہ بغیر سفارش کے کسی نے لیب کے اندر داخل ہی نہیں ہونے دیا۔ لیکن مجھے کسی نے کام نہیں سکھایا کیونکہ لیب کے سینئر لوگ نوے فیصد ٹاکسک اور حاسد ہوتے ہیں۔ پھر ایک سرکاری ہسپتال میں گیا جہاں پر ایک اچھے انسان کے ساتھ ملاقات ہوئ اور اس نے مینوئیل کا کام سکھایا لیکن جاب پھر نہیں ملی، میں نے فیلڈ چھوڑ کر کارپوریٹ جاب شروع کی اور پچاس پر جاب شروع کر دی۔ اس دوران جب میں لیب والوں کی تنخواہیں سنتا تو بہت افسوس ہوتا، اٹھارہ، بیس پینتیس اور زیادہ سے زیادہ چالیس ، ایک دوست کی ایک بڑی لیب میں پینتیس ہزار پر جاب ہوئ میں نے پوچھا کہ تیری لیب میں سب سے زیادہ سیلری کتنی ہے کہتا ایک خاتون کی ہے جس نے ایم فل کر رکھا ہے اور دس سال کا تجربہ ہے اسکی ساٹھ ہزار ہے۔ چھ ماہ گزرے میری سیلری پینسٹھ بھی کراس کر گئ تو میں نے پوچھا تم لوگوں کی کتنی بڑھی کہتا پندرہ سو۔ اب آپ بتائیں کہ فیلڈ آپ کو کیا دے رہی ہے یا دے سکتی ہے؟؟؟۔ اور یہ گیان دینے والے فلاسفر آپ کو کس طرف دھکیل رہے ہیں۔ اب ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے سے بہتر ہے کہ کچھ نئ سکلز سیکھ لیں، میڈیکل بلنگ، کمپیوٹر آپریٹر وغیرہ اس کے ساتھ کوئ چھوٹی موٹی جاب کریں لیکن اپنی تھیوری ٹھیک رکھیں (تاکہ اگر گورنمنٹ جاب آئے تو ٹیسٹ اور انٹرویو کلئیر ہو جائے) ، ساتھ ساتھ بیرون ملک کی سکالرشپس ڈھونڈیں اگر وہ ڈگری سے بالکل مختلف ہیں تو کوئ مسئلہ نہیں بلکہ اچھی بات ہے۔ کنسلٹنٹس سے ملیں ان کے فری سیمینارز اٹینڈ کریں۔ جس ملک کا بجٹ ہے یا اچھا لگتا ہے ادھر نکل جائیں۔ اگر لیب میں جاب کر رہے ہیں اور مستقبل میں لیب کی ہی جاب کرنی ہے تو مڈل ایسٹ کے کسی ملک کا ٹیسٹ دے کر نکل جائیں۔ چائنہ کی سکالرشپ آسانی سے مل جاتی ہے۔ انڈر گریجوایٹ کی بھی ملتی ہے تو لے لیں کم از کم ایم ایل ٹی کے فیصلے پر پچھتاوا تو ختم ہو جائے گا۔
نئے آنے والوں کو مشورہ ہے کہ اس ڈگری کا انتخاب ہرگز مت کریں۔ اور اگر سفید کوٹ پہن کر خود کو، رشتہ داروں اور جاننے والوں کو ڈاکٹر کا دھوکہ دینا ہے تو آپ کی مرضی لیکن اتنی جمع پونجی لازمی رکھنا تاکہ گریجوایشن کے بعد کام آ سکے اور تھوڑا بہت حوصلہ بھی تاکہ بعد میں نتائج کا سامنا کرنے میں دشواری نہ ہو۔ اور ایک بار مارکیٹ کا چکر لگاو لیبز دیکھو اور جو لوگ لیبز میں کام کر رہے ہیں ان سے مل لو اور ان کی روٹین دیکھ لو اور یہ بھی پوچھنا کہ وہ ڈبل ڈیوٹی تو نہیں کرتے اور اگر ڈبل کرتے ہیں تو ان کا پچاس ہزار بن جاتا ہے مہینے کا یا پھر بھی نہیں بنتا؟ اور کیا وہ روزانہ اٹھارہ گھنٹے کام تو نہیں کر رہے۔ اس کے باوجود بھی اگر آپ یہ ڈگری کرنا چاہیں تو آپ کی مرضی۔ ویسے آہستہ آہستہ لوگوں میں آگاہی آ رہی ہے پچھلے سال کنگ ایڈورڈ میں ایم ایل ٹی کی دس سیٹیں خالی رہ گئ تھیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔
میرے ان حقائق کو آپ کسی بھی جگہ پر چیلنج کر سکتے ہیں۔ یہ وہ حالات بیان کیے ہیں جو میں نے خود دیکھے اور جن کا مشاہد کیا اور عوام سے پوچھے۔۔۔آپ ان کی تصدیق کریں اور ان کے مطابق فیصلہ لیں۔ ان حقائق کو دیکھ کر بھی اگر کوئ بندہ صرف نظر کرنا چاہتا ہے اور خود فریبی میں پڑ کر بڑی ہٹ دھرمی سےکہتا ہے کہ ایم ایل ٹی ایک اچھی ڈگری ہے اور اس کا مستقبل اچھا ہے تو اس کے لیے
علامہ اقبال کا ایک شعر:

توڑا نہیں جادو میری تکبیر نے تیرا
ہے تجھ میں مکر جانے کی جرات تو مکر جا

08/02/2025
08/02/2025

ٹیسٹوسٹیرون اور نائٹرک آکسائیڈ کی مزید تفصیلات اور ان کے باہمی تعلقات

ٹیسٹوسٹیرون اور نائٹرک آکسائیڈ کا باہمی تعلق

ٹیسٹوسٹیرون اور نائٹرک آکسائیڈ دونوں ہی عضوِ تناسل (Erectile Function) اور مردانہ طاقت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن ان کا تعلق کیا ہے؟

1. ٹیسٹوسٹیرون نائٹرک آکسائیڈ کی پیداوار کو بڑھاتا ہے:

سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ٹیسٹوسٹیرون جسم میں نائٹرک آکسائیڈ سنتھیز (Nitric Oxide Synthase) کو بڑھاتا ہے، جو نائٹرک آکسائیڈ کی پیداوار میں مدد دیتا ہے۔

اگر ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کم ہو تو نائٹرک آکسائیڈ بھی کم پیدا ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں عضو تناسل کی سختی اور ٹائمنگ متاثر ہوتی ہے۔

2. نائٹرک آکسائیڈ خون کی روانی کو بہتر بنا کر ٹیسٹوسٹیرون کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے:

جب نائٹرک آکسائیڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو خون کی نالیاں پھیلتی ہیں، جس سے عضو تناسل میں زیادہ خون جاتا ہے اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

اس سے پٹھوں کی طاقت، توانائی، اور جنسی صلاحیت بھی بڑھتی ہے۔

تحقیقی مطالعات اور سائنسی حقائق

1. ٹیسٹوسٹیرون اور جنسی صحت پر تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق، 30 سال کی عمر کے بعد ہر سال ٹیسٹوسٹیرون کی سطح میں 1% کمی ہوتی ہے۔

مردوں میں Hypogonadism (ٹیسٹوسٹیرون کی شدید کمی) جنسی کمزوری، بانجھ پن، اور ڈپریشن کی بڑی وجہ بنتا ہے۔

ٹیسٹوسٹیرون تھراپی (TRT) سے عضوِ تناسل کی کارکردگی اور جنسی خواہش میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔

2. نائٹرک آکسائیڈ اور Erectile Dysfunction پر تحقیق

ایک مشہور تحقیق میں یہ ثابت ہوا کہ L-Arginine اور L-Citrulline جیسے قدرتی سپلیمنٹس نائٹرک آکسائیڈ کی مقدار بڑھاتے ہیں، جس سے ٹائمنگ اور سختی بہتر ہوتی ہے۔

Vi**ra (Sildenafil) جیسی ادویات بھی نائٹرک آکسائیڈ کے اثر کو بڑھاتی ہیں، جو عضو تناسل میں خون کے بہاؤ کو بہتر کرتی ہیں۔

قدرتی اور میڈیکل طریقے – مکمل علاج

1. غذا کے ذریعے ٹیسٹوسٹیرون اور نائٹرک آکسائیڈ میں اضافہ

یہ غذائیں ان دونوں عناصر کو بڑھانے میں مدد دیتی ہیں:

2. ورزش اور جسمانی سرگرمی

ویٹ لفٹنگ (Weight Training) – ٹیسٹوسٹیرون بڑھاتا ہے

کارڈیو ورزش (Running, Cycling) – نائٹرک آکسائیڈ بڑھاتا ہے

یوگا اور سانس کی مشقیں – ذہنی دباؤ کم کر کے ان دونوں ہارمونیاتی عوامل میں بہتری لاتی ہیں

3. سپلیمنٹ اور ادویات

اگر قدرتی طریقوں سے بہتری نہ آئے تو یہ سپلیمنٹس اور دوائیاں مدد کر سکتی ہیں:

ٹیسٹوسٹیرون بوسٹرز

1. Zinc اور Magnesium سپلیمنٹ

2. Ashwagandha اور Fenugreek (قدرتی جڑی بوٹیاں)

3. Testosterone Replacement Therapy (TRT) – ڈاکٹر کی ہدایت پر

نائٹرک آکسائیڈ بوسٹرز

1. L-Arginine اور L-Citrulline

2. Beetroot Powder (چقندر کا سفوف)

3. Vi**ra (Sildenafil) اور Cialis (Tadalafil) – ڈاکٹر کی ہدایت پر

لیبارٹری ٹیسٹس – اصل وجہ معلوم کریں

اگر آپ کو جنسی کمزوری، ٹائمنگ کی کمی، یا سپرم کاؤنٹ میں کمی محسوس ہو رہی ہے تو ان لیبارٹری ٹیسٹس کے ذریعے اصل مسئلہ معلوم کیا جا سکتا ہے:

اگر آپ ٹائمنگ کے مسائل، عضوِ تناسل کی کمزوری، یا سپرم کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں تو ٹیسٹوسٹیرون اور نائٹرک آکسائیڈ دونوں کی سطح چیک کروائیں۔

متوازن غذا، ورزش، اور نیند کو بہتر بنا کر ان ہارمونیاتی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

07/02/2025

Question:
A 65-year-old patient presents with pancytopenia, and a bone marrow biopsy is performed. The flow cytometry report shows:

CD45: Dim
CD33: Positive
CD19: Negative
CD56: Positive
HLA-DR: Positive

Which of the following diagnoses is most likely?

A) Acute Myeloid Leukemia (AML) with maturation
B) Acute Promyelocytic Leukemia (APL)
C) Myelodysplastic Syndrome (MDS)
D) Chronic Lymphocytic Leukemia (CLL)

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Louise Phillips-McGillvery, M Azhar Daha, Muhammad Tariq,...
05/02/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Louise Phillips-McGillvery, M Azhar Daha, Muhammad Tariq, Muhammad Junaid, Hatim Ali Khambhro, ايناس سيد, Syed Faizan Ai Mateeni, Jahangir Khan, Fayisa Ambaye, M Imran, Baaba Eucharisti, Dr-Muzammil Hussain, Musa Juwairiyya, Waqar Afzal

04/02/2025

What is the term for the condition where the pituitary gland produces excess Thyroid-Stimulating Hormone (TSH), leading to hyperthyroidism?

A) Primary hyperthyroidism
B) Secondary hyperthyroidism
C) Tertiary hyperthyroidism
D) Pituitary hyperthyroidism

04/02/2025

What is the primary function of Thyroid-Stimulating Hormone (TSH)?

A) To stimulate the production of thyroid hormones (T3 and T4)
B) To inhibit the production of thyroid hormones (T3 and T4)
C) To regulate the production of insulin
D) To regulate the production of adrenaline

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Future of Medical Laboratory Tech posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram