13/05/2026
یہ اعزاز خدمت، حوصلے اور روشنی کی ایک خوبصورت داستان ہے۔
الحمداللہ، آج مورخہ 13 مئی 2026 کو پشاور سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیت سید زاہد حسین شاہ کو ان کی سماجی، انسانی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں قومی تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز نہ صرف ان کی بے لوث خدمات کا اعتراف ہے بلکہ ان تمام افراد کے لیے امید، عزم اور حوصلے کی روشن مثال بھی ہے جو زندگی میں مشکلات کے باوجود اپنے مقصد سے وابستہ رہتے ہیں۔
سید زاہد حسین شاہ بصارت سے محروم ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ کے نور، عزم اور صلاحیتوں سے بھرپور شخصیت ہیں۔ انہوں نے اپنی جدوجہد، کردار اور خدمت کے جذبے سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی یہ کامیابی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور نوجوان نسل کے لیے یہ پیغام رکھتی ہے کہ محنت، اخلاص اور خدمت کا جذبہ انسان کو عزت و مقام عطا کرتا ہے۔