12/03/2025
👈 مردوں کے تین (3) عام جنسی مسائل.(Top 3 issues)
👈پہلا عام مسلئہ سرعت انزال یعنی ٹائمنگ کی کمی کا ہے۔
باقی ایک منٹ سے کم ٹائمنگ کو سرعت انزال کہہ سکتے ہیں اور اس میں کافی مرد دخول سے پہلے ہی فارغ ہو جا تے ہیں۔جو مریض کے لئے ڈیپریشن انزائٹی کا باعث بنتا ہے۔ یاد رکھیں 95 پرسنٹ سے زیادہ ٹائمنگ کی کمی کی وجہ معمولی ہوتی ہے جیسے عضو تناسل کا زیادہ احساس ہونا (HyperSensitivity) ,سٹرس ، ڈیپریشن، گیس اور سوچ وغیرہ ہی ہے، مطلب ٹائمنگ کے کم ہونے کو،مردانہ کمزوری سے منسلک نہ کیا جائے۔ باقی مرد کی ایورائج ٹائمنگ تقریباً 5 سے 7 منت تک ہوتی ہے، اور 2 سے 4 منٹ تک بھی ٹھیک ہے۔ باقی سرعت انزال کا میڈیکل علاج کچھ حد تک کیا جا سکتا ہے۔ مطلب ٹائمنگ کا دورانیہ ایوریج ٹائمنگ تک ہو سکتا ہے نا کہ 20، 40 منٹ ۔۔۔۔۔
👈دوسرا عام مسلئہ لو لیبیڈو یعنی جنسی خواہش کی کمی کا ہے، تقریباً ہر پانچویں مرد کو اس مسئلے کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ عارضی یا طویل مدتی مسلئہ ہو سکتا ہے۔ اس میں مرد کو کسی بھی وجہ سے جیسے ٹیسٹوسٹیرون کی کمی ، ڈیپریشن ، سٹریس، وٹامنز کی کمی ، موٹاپا ،شوگر ،بلڈ پریشر، کچھ ادویات اور دیگر وجوہات کی وجہ سے مریض کو ہمبستری کی خواہش کی کمی ہوتی ہے،مزید جنسی تصورات یا جنسی خیالات میں بھی کمی ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے سیکس یا ہمبستری کرنے کو دل نہیں کرتا، ،اور جنسی خواھش کے باوجود نفس کا ڈھیلا ھو جانا لو لیبیڈو کی علامتیں ہو سکتی ہیں اور عضو تناسل کے لو اریکشن یا ڈھیلے ہونے سے سائز اور موٹائی میں کم ہو سکتی ہے۔
ایسی صورت میں مریض خود کو نا مرد سمجھنے لگتا ہے۔ اور جو لوگ غیر شادی شدہ ہوتے ہیں ،وہ خود کو شادی کے قابلِ نہیں سمجھتے، میڈیکل میں لو لیبیڈو کی وجہ کی درست تشخیص کر کے اسکا علاج با آسانی کیا جا سکتا ہے۔
👈تیسرا مسلئہ نا مردی کا ہے جسے ED یا Impotency کہتے ہیں، نامردی یا ED کا مطلب جنسی ملاپ کے دوران عضو کا تنائو حاصل کرنے( یعنی er****on) یا رکھنے میں ناکامی ہے۔ مطلب عضو ہمبستری کے قابل نہیں رہتا, اصل میں یہ مسلئہ لوگوں میں بہت کم ہوتا ہے، اور نوجوانوں میں یا نئے شادی شدہ جوڑے میں نامردی کا مسلئہ زیادہ تر نفسیاتی مسائل جیسے ڈیپریشن سٹریس سے عارضی طور پر آتا ہے، جسے نفسیاتی ڈسفنگشن بھی کہتے ہیں۔
باقی نامردی کی وجوہات میں
جیسے کسی وجہ سے عضو تناسل میں خون کے بہاؤ میں کمی یا رکاوٹ کا ہونا ،فالج ، اعصابی بیماریاں، شوگر بھی ایک بڑی وجہ ہے نامردی کی، چوٹ، کچھ ادویات جیسے اینٹی ڈپریسنٹ اور سائیکوٹک اور دیگر وجوہات ہو سکتی ہیں، نامردی کا بھی درست تشخیص کے بعد میڈیکل علاج کیا جا سکتا ہے۔
👈(باقی پاکستان میں مردوں کے اور بھی جنسی مسائل ہیں.جیسے عضو تناسل کاچھوٹا پن،پتلا پن اورٹیڑھا پن,لیکن بد قسمتی ان کا کسی میڈیسن یا طلہ سے علاج نہیں کیا جا سکتا)
نامردی یا جنسی مسائل کی تشخیص
طبی تاریخ اور جنسی تاریخ کا جائزہ لے کر، مریض کے جنسی اور جسمانی مرض کی نوعیت کے حساب سے کچھ لیب ٹیسٹ بھی کیے جا سکتے ہیں جیسے
1) Serum total testosterone test
2) Fasting blood sugar
3) Serum Prolactin and urine test
4) Fasting Lipid profile
5)Thyroid hormones
6) Pe**le ulltrasonography / cavernosography
نوٹ:جنسیات کے متعلق اخری اہدیات یہ ہے کہ کوئی بھی میڈیسن اپنی مرضی سے استعمال نہ کریں،ہمیشہ کسی ڈاکٹر سے تشخیص و علاج کروائیں ، ورنہ اپنی مرضی سے ٹیسٹوسٹیرون جیسی میڈیسن کے زیادہ استعمال سے کینسر تک ہو سکتا ہے۔ کیونکہ ٹیسٹوسٹیرون کی ٹیبلیٹ یا انجکشن صرف ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کی صورت میں دیے جاتے ہیں۔ اور ٹائمنگ کےلئے اپنی مرضی سے تنائو کی میڈیسن جیسے ویاگرا، سیالس ،کوبرا وغیرہ کا استعمال کرنا بھی بے وقوفی ہے، یہ میڈیسن کسی ڈاکٹر یا andrologist کے مشورے سے نامردی یعنی تنائو کےلئے دی جاتی ہیں۔
باقی جنسی صحت اور جسمانی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے درج ذیل اہدیات پہ عمل کریں,
1:روزانہ 6 سے 8 گھنٹے تک پرسکون گہری نیند لیں۔
2: روزانہ 30 منٹ تک واک/ ورزش کریں۔
3:سٹریس فری رہیں اور زیادہ تنائو لینے سے بچیں
4:اچھی خوراک لیں جیسے دودھ، کھجور، انڈا، فروٹ کیلا وغیرہ روزانہ کی بنیاد پر حسب ضرورت استعمال کریں۔
6:اور مزید وٹامن ڈی اور بی 12 کے لیب ٹیسٹ کروائیں اور ان کی کمی کی صورت میں ان کا سپلیمنٹس سے علاج کرے
Imperial poly clinic Dr Syed Salman shah for consultation call us 03262566688 0912566688