24/12/2025
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ خبرموصول ہوئی ہے کہ باب المدینہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا ایک نہایت قابل، بااخلاق اور انسانیت سے بھرپور گریجویٹ ٹیکنیشن ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گیا۔ یہ صرف ایک طالبعلم کا نہیں بلکہ ایک روشن مستقبل، ایک ماں باپ کی امید، اور ایک خاندان کی خوشیوں کا جنازہ ہے۔
یہ سانحہ ہم سب کے دلوں پر ایک ایسا زخم ہے جو شاید کبھی نہ بھر سکے۔ ایک معصوم جان کا یوں چلے جانا انسانیت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ آنکھیں اشکبار ہیں، دل بوجھل ہیں، اور فضا سوگوار ہے۔
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے، اس کی قبر کو نور سے بھر دے، اور اس کے والدین، بہن بھائیوں اور تمام اہلِ خانہ کو ایسا صبرِ جمیل عطا فرمائے جو اس ناقابلِ برداشت غم کو سہنے کی طاقت دے۔ آمین یا رب العالمین۔
ہم حکومتِ پاکستان سے دل کی گہرائیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظلم میں ملوث قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں مثالی اور عبرت ناک سزا دی جائے، تاکہ ایک اور ماں کی گود اجڑنے سے بچ سکے اور مظلوم کی روح کو سکون ملے۔
باب المدینہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اس غم کی گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی، تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون