27/12/2025
اس کو کہتے ہیں بڑے دل رکھنے والے سچے انسان بابری مسجد کیلئے 20 کروڑ روپے چندہ دینے والے ہمایون کبیر اور سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہرالدین نے مفتی شمائل ندوی کے اعزاز میں کلکتہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا اور اس تقریب میں دیکھتے ہی دیکھتے ہرطرف سے لوگوں آنے شروع ہوئے مفتی شمائل ندوی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں ہمایون کبیر اور محمد اظہرالدین نے مفتی شمائل ندوی کو جاوید اخترسے ڈیبیٹ جیتنے پر اپنی طرف سے دس لاکھ روپے بطور انعام پیش کردیے اور کہا کہ اگر آپ یہ وصول کرینگے تو ہمیں بہت خوشی ہوگی جو کام آپ نے کیا ہے اس کیلئے ہم سب مسلمان آپ کے مقروض ہوگئے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی شمائل ندوی نے کہا کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں بس اللہ تعالیٰ نے مجھ سے یہ کام لیا ہے اور دنیا بھر میں مسلمانوں کا سر فخر سے اللہ نے بُلند کیا جس پر لوگ دھاڑے مار مار کر رونے شروع ہوگئے اور مفتی شمائل ندوی پر پھولوں اور پیسوں کی بارش کرڈالی ،آخر میں بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کا کہنا تھا کہ میری درخوست ہے مفتی صاحب سے کہ وہ میرے ساتھ وعدہ کریں کہ جب بابری مسجد مکمل ہوجائے توپہلا جمعہ شمائل ندوی صاحب پڑھائیں گے جس پر مفتی شمائل ندوی نے کہا بالکل میرا وعدہ ہے آپ سے ایسا ہی ہوگا